• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۳۔ میاں بیوی کے درمیان ہلکی پھلکی باتیں اور مذاق ۔۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۳۔ میاں بیوی کے درمیان ہلکی پھلکی باتیں اور مذاق
اگر زندگی میں ہلکی پھلکی باتیں اور ہنسی مذاق نہ ہو تو زندگی ایک اکتاہٹ آمیز چیز بن جاتی ہے۔ ہلکے اور مذاق موافق زندگی میں خوشی اور سرور داخل کرتے ہیں اور میاں بیوی کی آپس کی محبت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اسی بناء پر جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، کیا تم نے شادی کی؟ تو آپ نے فرمایا: ہاں، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری یا بیوہ۔ جابر ؓ نے فرمایا: بیوہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری سے شادی کیوں نہیں کی۔ جس سے تم کھیلتے اور جو تمہارے ساتھ کھیلتی یا فرمایا: جس کے ساتھ تم ہنسی مذاق کرتے اور جو تمہارے ساتھ ہنسی مذاق کرتی۔ (۱) (مسلم)

امام نووی اس حدیث پر تعلیق لکھتے ہوئے فرماتے ہیں: اس حدیث سے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ مرد کا اپنی بیوی سے کھیلنا: اس کے ساتھ پیار محبت کرنا، ہنسی مذاق کرنا شروع مطلوب اور اچھے سلوک کی علامت ہے۔ (۲) (صحیح مسلم شرح النووی ج ۴، الجزء ۱۰ ص ۵۲)

اس طرح کے ہنسی کھیل گھریلو فضا میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہوتا ہے جو زندگی میں نئے رنگ بھر کر نفس سے بوریت کو ختم کر دیتا ہے۔

((ہنسی کھیل گھریلو زندگی میں ایک نئی روح پھینک دیتا ہے۔ اور دنیوی تھکن و ملال سے گھر کو ایک سکون اور آرام کی جگہ بنا دیتا ہے۔ ہنسی مذاق کی وجہ سے گھر میں محبت و الفت کی فضا چھا جاتی ہے جس کی مرد سے گھر کسی فرد کی بھی نفسیاتی مشکلات آرام دہ ماحول میں حل کی جاسکتی ہیں۔ ایسے ماحول میں گھر کے افراد کو مختلف کام کاج سکھانا، ہدایات دینا اور اخلاق و فضائل سکھانا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گھر میں فارغ وقت کا صحیح استعمال ہوتا ہے اور یہ اہم ترین چینل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ گھریلو ہنسی مذاق یا کھیل کودکے اور بھی مشکلیں ہیں جن میں ہنسنا کھیلنا، مختلف جگہوں پر جانا کھلونے وغیرہ مطالعہ گھر کی تربیت اور اسے صاف ستھرا رکھنا وسائل اعلام سے اچھے اور مناسب پروگرام چننا اور دیکھنا۔ (۱) (کتاب الترویج / ڈاکٹر نور قارون ص ۲۷۔ ۲۸)
 
Top