• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۹۔ کھلے اور صاف طریقے سے بات کرنا۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۹۔ کھلے اور صاف طریقے سے بات کرنا۔
سب سے خوبصورت ترین چیز جو ازدواجی زندگی میں پیار و محبت کے رنگ پھیر دیتی ہے وہ ہے یہ بات کھلے صاف اور سچے دل سے بغیر کسی چاپلوسی کے بتانا جیسے جیسے زندگی آگے بڑھتی جاتی ہے۔ ازدواجی زندگی کی عمر بھی طویل ہوتی جاتی ہے چنانچہ اگر میاں بیوی میں سے کسی کو بھی کوئی بات کام یا کوئی مذاق پسند نہ آئے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی شریک حیات کو صاف دل سے بتا دے تاکہ اگلا ہوشیار ہوجائے۔ اسی طرح سے اگر بیوی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کوئی فون پر تنگ کر رہا ہو یا عزیز و اقارب میں سے کوئی تکلیف کا باعث بن رہا ہو وغیرہ اور وہ سمجھے کہ یہ حسنِ ظن والا معاملہ نہیں ہے۔ تو اسے چاہیے کہ اپنے شوہر کو صاف صاف بتا دے اور اس سے کچھ نہ چھپائے۔ اسی طرح اگر گھر سے متعلق کوئی خاص بات ہو تو اسے بتائے۔ ایسا نہ ہو کہ بعد میں شوہر کو پتہ چلے تو شوہر ناراض ہو اور پھر بات بڑھ جائے اور تعلقات خراب ہوں۔

اسی طرح سے شوہر بھی بیوی سے صاف صاف باتیں کرے مثال کے طور پر اگے اس کی کوئی عادت پسند نہ ہویا کوئی حرکت اچھی نہ لگتی ہو یا کسی چیز کا طریقہ نہ بھاتا ہو تو اسے بتادے۔ اسی طرح اگر اس کے کام کی نوعیت ایسی ہو جس میں عورتوں سے لین دین یا کام پڑتا ہے تو اسے بتادے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں بیوی کو پتہ چلے اور وہ بدگمانی کا شکار ہوجائے۔ میاں بیوی دونوں کو ہی مصیبتوں کے انبار سے اور باتوں کو چھپانے ڈرنا چاہیے۔

ممکن ہے کہ شوہر بیوی میں کوئی بات دیکھے اور چپ سادھ لے اور آہستہ آہستہ یہ کالا دھواں دل میں جمع ہوتا رہے اور آخر میں طلاق کا شعلہ بن کر سب کچھ راکھ کردے۔ اگر شوہر شروع ہی میں بیوی کو صاف صاف بتا دیتا کہ وہ فلاں چیز سے گریز کرے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔
 
Top