• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۴۱۔ سہاگ رات کو پرسکون رہنا: ۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آج کل ایک لڑکی لڑکے کو کوئی بات کہتی ہے۔
لڑکی: (کوئی بھی بات کرتی ہے)
لڑکا: نہیں جان! آپ کی بات درست نہیں، یہ اس طرح نہیں اس طرح ہے۔
لڑکی: کیا تم نے میری بات کو غلط کہا ، تمہاری یہ ہمت
میں سچ کہتی ہوں اچھا
لوگ مجھ سے مشورے کرتے ہیں اور تم غلط کہتے ہو
تم جذباتی
تم ام میچور
تم بے وقوف
تم جلد باز
تم غلط کردار والے
تم دھوکے باز
اور نجانے کیا کیا
لڑکا: اوکے اوکے، سوری جناب سوری، میں تو ویسے ہی کہہ رہا تھا۔
مجھ سے غلطی ہو گئی، مجھے معاف کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔
عمران بھائی! آج کل تو یہ صورتحال ہے۔۔۔ ابتسامہ
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ایک بیوی اپنے شوہر کا دل کیسے جیتے ؟ یہ ایسا سوال ہے جس کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی بحالی کے لیے آج بیحد ضرورت محسوس کی جاتی ہے ۔ تواس سلسلے میں چندگذارشات پیش کى جارہى ہیں امید کہ ان سے خوشگوارازدواجی زندگی گزارنے کی خواہشمند بہنیں فائدہ اٹھا سکیں گی ۔
(1) شوہر کی دوست بن جائیں:
ایک آدمی اپنی زندگی میں دوست کا ضرورت مند ہوتا ہے، اگر آپ اپنے شوہر کى دوست بن جائیں گی تو دوست کو جو وقت دیاکرتا ہے آپ کو دینے لگے گا، ان کے معاملات اورمشکلات میں شریک رہیں، انہیں احساس دلائیں کہ آپ ان کی خیرخواہ ہیں، اپنی نرمی اور اپنے پيار کا بھی ان کو احساس دلائیں کہ وہی ایک انسان ہیں جن کى آپ كودنیا میں ضرورت اور احتياج ہے ۔
(2) شوہر کی ماں کی جگہ لیں :
اگرآپ اپنے شوہر کی ماں کی جگہ لیں گی تو وہ آپ کے لیے باپ ،شوہراوربیٹے کی جگہ لے گا، ان کے لیے اپنے دلى اضطراب کا اظہار کریں،محض اتنا اہتمام کرنا ہی اسے احساس دلائے گا کہ آپ ان کے لیے بے قرار رہتی ہیں، ان کی معمولی پسندکی چیزوں کا بھی اہتمام کریں اوران کے لیے شفقت بهرا دل بن جائیں وہ آپ کی وجہ سے پوری دنیا سے بے نیاز ہوجائے گا ۔
(3) شکوی شکایت سے پرہیز کریں :
مرد کو سب سے زیادہ جس چیز سے چڑھ ہوتی ہے وہ ہے بیجا شکوی شکایت، شکایت سے آپ کی پریشانی دورنہیں ہوسکتی بلکہ مزید اس میں اضافہ ہوگا۔ اورافضل طریقہ یہ ہے کہ آپسی گفتگوکے ذریعہ مشکلات ختم کیے جائیں، ان سے بحث کرتے وقت ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بال بال بچیں، انہيں یہ احساس مت دلائیں کہ وہ آپ کی خواہش کى چیز يں پورا نہیں کرتے، مردکے تشخص کو پامال کرنا بہت آسا ن ہے ليكن اس کا علاج بہت مشکل ہے ۔
(4) دل کو پاکیزہ رکھیں:
اس لیے کہ دل کی پاکیزگی نیک بختی کی علامت ہے: اپنی محبت کا شوہر سے اظہار کریں، "میری جان" ، "میرے دل کی دھڑکن" جیسے الفاظ کابكثرت استعمال کریں، غلطی کافورا ا عتراف کریں، صراحت سے بول دیں کہ" مجھ سے غلطی ہوئی مجھے معاف کریں"، محبت اور اشتیاق کے رسائل کا تبادلہ کریں.
(5) شوہر کا استقبال کریں:
کپڑے اور بدن کی صفائی ، گھر کی سجاوٹ ، اور سامانوں كى ترتيب كا خاص خیال رکھیں،شوہر کی آمد پر پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کریں، ان کے کپڑے اتارنے میں ان کا ساتھ دیں اور ان کا من پسند کھانا تيار كريں.
محترم -
آپ کس زمانے میں رہتے ہیں ؟؟ کیا یہ آج کل کے دور میں ممکن ہے؟؟ (ابتسامہ)
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
خواتین نہ پڑھیں۔ خالص مردانہ جوانہ شبانہ شئرنگ ہے جی
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
٭شب زفاف کیسے منائی جائے :
شادی کی پہلی رات فحش نویسوں نے اس عنوان پر کتابیں اور نہایت عریاں مضامین لکھ کر اس کی پاگیزگی کو داغدار بنا دیا ہے ۔ پہلی رات جب شوہر اور بیوی علیحدگی میں ملتے ہیں تو اس میں صرف اتنی بات ہے کہ پہلے وہ ایک دوسرے سے بے خبر تھے ، اب وہ با خبر ہو جاتے ہیں ان میں ایک فطری شرم و حیاء تھی وہ دور ہو کر ان میں بات چیت اور پیار و محبت کی ابتداء ہوتی ہے لہٰذا شوہر یا بیوی دونوں کے شب اول کو نہ تو کوئی پر اسرار رات سمجھنا چاہیے اور نہ اس سے خوف زدہ ہونا چاہیے کیونکہ ہر بات کی ابتداء خوشگور اور سہانی ہوتی ہے ورنہ اس کے سوا اور کوئی خاص بات اس میں نہیں ہے ۔سہاگ رات میں خاوند اور بیوی کے درمیان باہمی محبت اور سلوک ایک انتہائی اہم اور ضروری ہے اس کے لئے مرد کو مندرجہ ذیل باتیں سمجھنی چاہئیں ۔
1۔ اپنے برتاؤ کے ذریعے ، محبت اور گفتگو کے ذریعے بیوی کے اجنبیت کے احساس اور جھجک کو دور کرنے کی کوشش کرئے ۔
2۔گفتگو کا انداز اور موضوع بے حد مہذب، پیار بھر ا اور با سلیقہ ہونا چاہیے ۔
3۔ مرد کی گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا چاہیے کہ بیوی اس میں "اپنائیت" محسوس کرئے ۔
4۔مرد عورت کے حسن و جمال کی تعریف کرئے ۔
٭بیوی کے لئے ہدایات:
1۔ اس بات کو مکمل طور پر ذہن نشین کرئے کہ اس کا خاوند ہی اس کا سب کچھ ہے ۔
2۔ اپنائیت ظاہر کرئے۔
3۔شوہر کی ہر بات کا کھل کر جواب دے ۔
4۔ہنسنے کھیلنے ۔ چھیڑ چھاڑ کرنے کے لئے خاوند کو حوصلہ دینا چاہیے ۔
 
Top