• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۹۔ منگنی کے بعد کا وقت ازدواجی زندگی کے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۹۔ منگنی کے بعد کا وقت ازدواجی زندگی کے یکسر مختلف ہوتا ہے۔
یہ موضوع بھی پچھلے موضوع کا ہی تکملہ ہے کیونکہ جیسا کہ پہلے گذرا کہ منگنی کے بعد کا وقت ایک پیار محبت کا وقت ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہونے والے میاں بیوی ایک دوسرے سے ملنے سے پہلے اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں۔ بولنے کے لئے اچھے الفاظ منتخب کرتے ہیں، ایک دوسرے کے لئے تحفے تحائف خریدتے ہیں اور اگر دونوں نے کوئی دوسرے سے کوئی چیز مانگتا ہے تو دوسرا فوراً ہی بخوشی راضی ہوجاتا ہے۔

لیکن شادی ہونے کے بعد زندگی یکسر بدل جاتی ہے۔ شادی کے بعد دونوں ہمہ وقت ساتھ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھنے کے لئے جو تزئین و آرائش یا منصوبہ بندی سے ہوتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں کبھی کبھی ایک دوسرے کے ایسے عیوب بھی سامنے آجاتے ہیں جو دونوں نے پہلے نہیں دیکھے ہوتے۔ اور یہ ایک قدرتی امر ہے۔ اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ایک دوسرے پے الزامات لگا چاہیے کہ وہ بدل گیا ہے یا پہلے جیسا نہیں رہا ہے اور محبت کا دیا اب بجھنے کو ہے۔ دونوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ ساری شیطانی وسوسے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شادی کے بعد میاں بیوی کا تعلق، محبت اور پیار اور مضبوط اور پائیدار ہوجاتا ہے اگر چہ وہ عمومی طور پے اس کا اظہار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
 
Top