• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کا تیسرااجلاس

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کا تیسرااجلاس

اَختر علی ارشد​
جامعہ لاہور الاسلامیہ ایک معروف دینی درسگاہ ہے جس کے نصاب کو جدید دور کے مطابق مروّجہ دینی وعصری نصاب ہائے تعلیم کا امتزاج کرکے ایک مثالی نصاب ونظام تشکیل دیا گیا ہے جو عالم عرب کی مشہور جامعات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ جامعہ کے روحِ رواں وبانی معروف عالم دین اور مذہبی اِسکالر حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ ہیں، جنہوں نے اس کی بنیاد ۱۹۷۹ء میں رکھی۔ جامعہ ہذا میں تین کلیات کام کر رہے ہیں:
(١) کلِّیۃ الشریعۃ والعلوم العربیۃ
(٢) کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ
(٣) کلِّیۃ العلوم الاجتماعیۃ
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ
کلیۃ القرآن الکریم کا اِجرا ۱۹؍ مارچ ۱۹۹۱ء بمطابق ۲؍ رمضان ۱۴۱۱ھ میں، شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی زیر نگرانی کیا گیا، جس کا مقصد دینی مدارس میں علومِ قرآن کی ترویج تھا۔ کلیہ ہذا میں وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب میں کچھ ترامیم کر کے مدینہ یونیورسٹی کے نصابِ تجوید وقراء اتِ سبعہ وعشرہ کا اضافہ کیا گیا تاکہ اس کا فارغ التحصیل:
٭ علوم قرآن (قراء ات اور تفسیر وغیرہ) کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ مستند عالم دین بھی ہو اور قرآن کو علومِ اسلامیہ میں مرکزی حیثیت ملے، تاکہ قاری غیر عالم اور عالم غیر قاری جیسے تصور کا خاتمہ ہو۔
٭ اُمت پر عائد خدمت ِ ’قرآن وحدیث‘ کے فریضہ کو جامع شکل میں بجا لا سکے، کیونکہ اَلمیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں تجوید وقراء ت سے متعلقہ عام درسگاہوں کا فارغ التحصیل عموماً دیگر علومِ شرعیہ اور عربی زبان کی تعلیم سے نا واقف رہتا ہے ، دوسری طرف دینی مدارس کے فضلا علومِ قرآن، تجوید وقراء ات وغیرہ سے محروم رہتے ہیں۔
٭ ایسے لوگوں کو راہِ راست پر لانے کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو جو مستشرقین کے غلط نظریات کے زیر اَثر اَحادیث سے بدظنی کے باعث متنوع قراء ات کے ’معجزۂ قرآنی‘ کے منکر ہیں۔
رئیس الجامعہ حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ اور شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے صبر واستقامت اور جگر پاش کوششوں کی بدولت مقاصد میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوئی۔ قراء حضرات،جو شرعی علوم میں بھی مستند حیثیت رکھتے ہیں، کی ایک کھیپ تیار ہوئی جو پورے ملک کی بڑی مساجد اور مدارس میں عموماً اور لاہور میں خصوصاً اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور علومِ قرآن اور علومِ شریعت کو مزید آگے پھیلا رہے ہیں۔والحمد للہ علیٰ ذلک!
یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور متعدد مقامات پرکلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہور الاسلامیہ کی مثل بعض اور کلیات القرآن کا قیام عمل میں لایا گیا، جن میں سے کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الإسلامیۃ (مرکز البدر،اِدارۃ الاصلاح بونگہ بلوچاں) ، کلِّیۃ القرآن الکریم (جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ) اور کلِّیۃ القرآن الکریم (جامعہ سلفیہ، فیصل آباد)قابل ذکر ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کا مختصر تعارف
علومِ قرآن کے ماہرین کا ایک حلقہ توخواص کی حد تک تیار ہو رہا تھا، اس کے اثرات کو عوام الناس تک عام کرنے کے لیے ۱۹۹۸ء میں کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ کے تحت شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی زیر نگرانی ایک تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کا نام ’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘ رکھا گیا، جس کے درج ذیل مقاصد طے کیے گئے:
٭ تجوید وقراء ات کا عوام الناس میں فروغ۔
٭ مستشرقین کے غلط نظریات کے زیر اَثراَحادیث سے بد ظنی اور متنوع قراء ات کے ’معجزۂ قرآنی‘ کے انکار کا علمی محاکمہ
٭ دُنیا میں پائے جانے والے مختلف لہجوں کو پاکستان میں متعارف کروانا۔
٭ تجوید وقراء ات کے بارے میں علمی لٹریچر کی طباعت اور عوام میں اس کی اشاعت۔
٭ عوام الناس میں قرآن اور قراء ات قرآنیہ کے ذوق کو پروان چڑھانے کے لیے محافل قراء ات کا انعقاد۔
٭ مختلف روایات متداولہ وغیر متداولہ کو زیورِ طباعت سے آراستہ کر کے دنیا میں رائج کرنااور پھیلانا۔
٭ مختلف روایات میں مکمل قرآن کریم کی ریکارڈنگ اور نشر کا سلسلہ۔
٭ قومی و بین الاقوامی شہرت کے حاملین قراء کی تلاوت پر مبنی کیسٹ لائبریری کا قیام
٭ خالصتا اردو دان طبقہ کے لیے علوم قرآن سے متعلق مختلف ابحاث پر مبنی مواد کو بیش کرنے کے لیے ویب سائٹس کا اجرائ، جس میں مختلف دینی موضوعات کے ساتھ ساتھ علم قراء ت پر شاندار مواد کی فراہمی۔
٭ تجوید وقراء ت پر مبنی مختلف سافٹ وئیرز کی تیاری۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے اجلاس
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے تحت فضلاء کلِّیۃ القرآن کے تین اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں سے دوسرے اجلاس کی کارروائی ماہنامہ’ رشد‘اگست؍۲۰۰۷ء میں پیش کی جا چکی ہے۔ تیسرے اجلاس کی کارروائی کو پیش کرنے سے پہلے گذشتہ دونوں اجلاس کی کارروائی کو مختصر بیان کیا جاتا ہے۔
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کا پہلا اجلاس
مختلف انتظامی اور داخلی وجوہات کی بنا پر آغاز کے کچھ عرصہ بعد یہ تحریک تین چار سال تعطل کا شکار رہی، جس کو نئے جذبات کے ساتھ پھر سے شروع کرنے کے لیے طے کیا گیا کہ کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ کے متخرّجین کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔
اس سلسلے میں پہلا اجلاس ۲۰۰۶ء میں کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الإسلامیۃ (مرکز البدر، بونگہ بلوچاں)میں استاذ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی منعقدہوا، جس میں مادر ادارہ کلِّیۃ القرآن الکریم کے فضلاء کو جمع کیا گیا۔ ان کے لیے ایک فارم تیار کیا گیا ، جس میں ان کی ذاتی معلومات کو محفوظ کیا گیا اور جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کو کامیاب کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی فکر پیش کی گئی اور اس بارے حاضرین سے تجاویز وآراء بھی لی گئیں۔ اس پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری صہیب احمدمیر محمدی حفظہ اللہ نے سر انجام دئیے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اجلاس کی کارروائی
پروگرام کا آغازقاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔یہ اجلاس ایک تعارفی اور ملاقاتی نوعیت کا حامل تھا۔جس کا مقصد یہ تھا کہ ایک مرتبہ سب فضلاء کلِّیۃ القرآن کواکٹھا کر کے تحریک کے احیاء کے حوالے سے کچھ گفتگو ہو سکے اور باہمی رابطہ قائم ہو سکے۔اس لیے اس اجلاس میں کسی قسم کا منہج اور ہدف مقرر نہیں کیا گیا تھا،بلکہ ایک رابطہ کونسل تشکیل دی گئی، جس کے ذریعے تمام فضلاء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا سکے اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے باہمی ربط قائم رہے۔اس کونسل کے ذمہ داران میں سے چند ایک نمایاں افراد یہ ہیں:
(١)قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ (٢)قاری محمد فیاض حفظہ اللہ (٣)قاری انس نضر مدنی حفظہ اللہ
(٤) قاری عبید اللہ غازی حفظہ اللہ (٥)قاری خالدفاروق حفظہ اللہ (٦)قاری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کا دوسرا اجلاس
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کا دوسرا اجلاس کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الإسلامیۃ(مرکز البدر بونگہ بلوچاں)میں مؤرخہ ۲۲؍جولائی۲۰۰۷ء بروز سوموار بعداَز مغرب قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی منعقد ہوا، جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید علی القاری نے سر انجام دئیے۔
دوسرے اجلاس کی مختصررپورٹ
یاد دہانی کے لیے دوسرے اجلاس کی رپورٹ کو مختصرا پیش کیا جاتا ہے، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اجلاس میں طے کیے جانے والے اہداف کو کس قدر حاصل کیا گیا ہے اور کون سے اہداف حاصل کرنے ابھی باقی ہیں:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اِجلاس کا ایجنڈا
اس اجلاس کے انعقادکیلئے تمام شرکائے مجلس کو جو ایجنڈا بھیجا گیا، وہ درجِ ذیل ہے:
(١) مدارس میں طلبا کی سرگرمیاں
(٢) قرآن وسنت کی ترویج کا عملی لائحہ عمل
(٣) قراء ا ت پر اٹھنے والے اعتراضات کا جواب
(٤) تدریس کے میدان میں پیش آمدہ مسائل اور ان کا حل
(٥) انتظامی میدان میں پیش آمدہ مسائل اور ان کا حل
اجلاس کی مختصر کارروائی
اجلاس بعد اَز مغرب شروع ہوا۔ باقاعدہ کارروائی کا آغاز استاد محترم قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ ، مدیر کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃکی تلاوت سے ہوا۔
تلاوتِ قرآن مجید کے بعد محترم جناب قاری صہیب اَحمد میر محمدی حفظہ اللہ نے وقیع خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے منتظمین کے لیے اُن اصولوں پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی، جن پر عمل کر کے ادارے کو اَحسن انداز سے چلایا جا سکتا ہے اور انتظامی اُمور میں اپنے آپ کو اِفراط وتفریط سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تجاویز وآرا
محترم قاری صہیب اَحمد میر محمدی حفظہ اللہ کے خطاب کے بعد حاضرین سے تجاویز طلب کی گئیں تو درج ذیل حضرات نے اپنی تجاویز پیش کیں:
(١) حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیر کلیہ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ)
حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ نے بہت قیمتی اور مفید مشورے دئیے، جن کا خلاصہ درج ذیل ہے:
٭ مجلس التحریر کا قیام ٭ محافل قراء ات کا انعقاد
٭ علمی سیمینار ومذاکرے ٭ تعارفِ قراء ات پروگرام
٭ ریفریشر کورسز ٭ مختلف قراء ات میں کیسٹوں کی اشاعت
٭ تجوید وقراء ات کے لیے مجلہ کا آغاز ٭ تجوید وقراء ت پر مبنی کتب کی اشاعت
٭ سہ ماہی رپورٹ کا اہتمام
(٢) قاری محمد شعیب حفظہ اللہ (مدرّس جامعہ سلفیہ، فیصل آباد)
تحریر کے لیے موضوعات کا انتخاب کر لیا جائے اورانہیں فاضلین کے درمیان تقسیم کر دیا جائے، تاکہ ان کی تحریری صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جا سکے۔
(٣) قاری اَختر علی اَرشدحفظہ اللہ ( رکن مجلس التحقیق الاسلامی)
راقم نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ
٭ فضلا میں انکے ذوق کے مطابق ذمہ داریاں مقرر کی جائیں تاکہ آئندہ اجلاس میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکیں۔
٭ فضلا کی ایک ڈائریکٹری تیار کی جائے ۔
٭ جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے نام کا لیٹر پیڈ تیار کیا جائے۔
٭ مختلف علاقوں میں شارٹ کورسز کا انعقاد کیا جائے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٣) حافظ انس نضر مدنی حفظہ اللہ (مدیر اَعلی ماہنامہ’ رشد‘)
حافظ انس مدنی حفظہ اللہ نے جمعیت کے اصل مقصد کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اگر جمعیت کا الگ سے کوئی مقصد نہیں تھا تو اس کا قیام کیوں عمل میں لایا گیا؟ لہٰذا صرف خواص میں کام کرنے کی بجائے ہمیں اپنا دائرہ کار عوام تک بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ نیز کسی ہدف کے حصول کے لیے آگے بڑھتے ہوئے اگر منظم کوشش نہ کی جائے تو اسے تنظیم یا جماعت کی بجائے ہجوم کے لفظ سے تعبیر کرنا زیادہ مناسب ہے، چنانچہ مختلف افراد کو ایک نظم میں یوں سمو دیا جائے کہ ہر فرد کو اس کے مناسب حال ذمہ داری سونپ کر آئندہ باقاعدہ رپورٹ لی جا ئے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
لائحہ عمل
اس مجلس میں منتخب کی جانے والی چند ایک ذمہ داریوں کا سلسلہ کچھ یوں ہے:
٭ شعبہ تحریر: علم قراء ت سے متعلقہ تحریر کو ’ماہنامہ رشد‘ میں جگہ دی جائے، نیز ہر اجلاس کی رپورٹنگ بھی ’رشد‘ میں دی جائے … مختلف موضوعات پر لکھنے کے لیے درج ذیل فاضلین کا انتخاب کیا گیا:
(١) حافظ انس نضر مدنی (٢) قاری محمد فیاض (٣) حافظ حمزہ مدنی
(٤) قاری نعمان مختار لکھوی (٥) قاری فہداللہ (٦) قاری اَختر علی
٭ شیوخ الحدیث سے ملاقاتیں: مختلف شیوخ الحدیث سے رابطہ کرنے، قراء ات کے بارے میں ان کے خیالات جاننے اور فتویٰ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل افراد کا انتخاب کیا گیا:
(١)قاری محمد نعیم (٢) قاری اَحمد بھٹی
(٣) قاری محمد حسین (٤)قاری عبدالسلام عزیزی
 
Top