• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’قراء ات قرآنیہ‘ میں اختلاف کی حکمتیں اورفوائد

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(١٥) اِعجاز قرآنی کے چیلنج میں توسیع

تعدد قراء ا ت کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آیت ’’قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الاِنْسُ وَالْجِنُّ‘‘پیش کرکے تمام مخلوق کو چیلنج دیا تھا اور کہا تھاکہ تم جس قدر معاونین اور مددگار جمع کرسکتے ہو کرو مگر تم سب مل کربھی قرآن جیسا کلام بنا کر نہیں لاسکتے۔ سبعۃ احرف پرنزول سے قرآن کے طرز ادا میں بے انتہا وسعت ہوگئی۔ اب اس چیلنج کے مخاطب صرف قریش ہی نہیں، بلکہ ہذیل، کنانہ، تمیم، ہوازن، ثقیف، یمن وغیرہ تمام قبائل عرب ہوگئے۔ اب سبعۃ احرف پر نزول سے کسی قبیلہ کو یہ کہنے کی گنجائش نہ رہی کہ اگر قرآن ہماری لغت میں نازل ہوتا تو ہم اس کامثل بنالاتے پس سبعۃ أحرف سے اعجاز قرآنی کے چیلنج میں وسعت ہوئی اور عربوں کی بلکہ تمام مخلوق کی عاجزی مزید دو چند ہوکر منظر عام پر آگئی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(١٦) کلام کی بلاغت اور اختصار

’سبعہ اَحرف‘ سے انتہائی درجہ کی بلاغت ، کامل درجہ کااعجاز اور مکمل ترین اختصار پیدا ہو گیاہے۔اس لئے کہ جب ہر قراء ت ایک آیت کے مرتبہ میں ہے تو ایک کلمہ کی متعدد قراء تیں کئی آیتوں کے قائم مقام ہوں گی۔ پس اگر ہرقراء ت کے بجائے ایک مستقل آیت ناز ل ہوتی تو ظاہر ہے کہ عبارت بہت طویل ہوجاتی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(١٧) آپﷺ کی نبوت اور قرآن کی حقانیت کی دلیل

یہ اختلاف نبیﷺ کی نبوت اور قرآن کی صداقت پر ایک عظیم الشان اور واضح ترین دلیل ہے۔اس لیے کہ جدا جدا قراء توں میں طرح طرح کا اختلاف ہوتے ہوئے بھی ضدیت اور مخالفت نہیں ہے،بلکہ ہرقراء ت سے دوسری قراء ت کی تصدیق و تشریح اور تائید و تفسیرہوتی ہے اور ہرعاقل جانتاہے کہ یہ صفت اللہ تعالیٰ ہی کے کلام سے ہوسکتی ہے۔پس جب قرآن کلام الٰہی ہے تو جس نبی ﷺ پر یہ نازل ہوا ہے وہ بھی بغیر کسی شک و شبہ کے صادق ہیں۔
 
Top