• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’خارجیت، سبائیت اورشیعیت‘‘ بجواب ’’رافضیت ، ناصبیت اوریزیدیت‘‘ (نقد وتبصرے)۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
@ کفایت اللہ

وأمر ببناته ونسائه فكان أحسن مَا صنع بهن أن أمر لهن بمنزل في مكان معتزل فأجرى عليهن رزقا وأمر لهن بكسوة ونفقة.ولجأ ابنان لعبد اللَّه بْن جعفر إِلَى رجل من طيّئ فضرب أعناقهما وأتى ابْن زياد برءوسهما!!! فهم (ابن زياد) بضرب عنقه وأمر بداره فهدمت. [أنساب الأشراف للبلاذري: 3/ 226 واسنادہ صحیح]۔
یہ روایت اپ نے اس کے اصل ماخذ میں میں پڑھی ہے اس روایت میں ان الفاظ"
وأمر ببناته ونسائه"
سےپہلے ابن زیاد نے حسین رضی اللہ عنہ سے جنگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور ان کے سر کو لا کر اس کے ہاتھ پر رکھا گیا ہے اگر تو یہ روایت صحیح ہے تو پھر ابن زیاد نے ہی ان کے قتل کا حکم دیا ہے اور اگر یہ روایت صحیح نہیں ہے تو پھر ان سے جو یہ نیک سلوک کی بات کی جا رہی ہے وہ بھی غلط ہے۔
کیوں ان بنو امیہ کی حمایت میں حق کو چھپاتے ہو۔ حق بات کرو جو اس دین کا خاصہ ہے۔ اللہ سب کو ہدایت دے۔
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
کفایت اللہ شیخ نے کہا
نو مولود مفہوم حقائق کے بھی خلاف ہے کیونکہ یزید رحمہ اللہ امارت سنبھالتے وقت بچے تھے ہی نہیں۔
اور یہ بھی لکھا ہے
اہل علم میں یہ بات معروف ہے کہ راوی اپنی روایت کا مفہوم دوسروں سے بہتر سمجھتا ہے مگر کیا کیا جائے کہ آج ایسے ذہین وفطین لوگ پیداہوگئے ہیں جو نہ صرف روای حدیث کی فہم بلکہ سلف صالحین کی متفقہ فہم کو بھی چیلنج کررہے ہیں
تو آئیں اس مفہوم یہ امارۃالصبیان کو ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی سمجھتے ہیں کہ اس سے کون مراد ہے۔

قالوا : وما إمارة الصبيان ؟ قال : إن أطعتموهم هلكتم ، وإن عصيتموهم أهلكوكم
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند سے موجود ہے
اس میں الصبیان وہ حکمران ہوں گے جن کی اطاعت کی جائے گی تو ہلاکت ہے اور اگر نہ فرمانی کی جائے گی تو قتل کر دیے جائیں گے
کیا نومولود بچے کسی کو قتل کریں گے تو ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کی اس روایت سے یہ ثابت ہے کہ وہ کوئی چھوٹے بچے نہیں ہوں گے مگر ان میں دین کی بردباری نہیں ہو گی حکومت کے بھوکے ہوں گے اور اس ہی کے لیے قتل کرے گے اس لئے ان کو سفھاء اور الصبیان کہا گیا ہے ورنہ پوری اسلامی تاریخ اٹھا لیں کون سے بچے حکومت پر آئے ہیں یا کون سے دور میں بیوقوف لوگ حکمران بنے ہیں کسی ایک کا نام بتا دیا جائے کوئی بھی نہیں تو اس حساب سے تو اس حدیث کی کیا توجیح کی جائے گی کہ کبھی بھی نہ بچے حکومت پر آئے اور نہ بیوقوف۔ اللہ سے کو ہدایت دے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
تو آئیں اس مفہوم یہ امارۃالصبیان کو ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی سمجھتے ہیں کہ اس سے کون مراد ہے۔
قالوا : وما إمارة الصبيان ؟ قال : إن أطعتموهم هلكتم ، وإن عصيتموهم أهلكوكم
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند سے موجود ہے
اس میں الصبیان وہ حکمران ہوں گے جن کی اطاعت کی جائے گی تو ہلاکت ہے اور اگر نہ فرمانی کی جائے گی تو قتل کر دیے جائیں گے
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ سے سند کے ساتھ لکھیں ،اور یہ بتائیں کہ کس باب میں ہے ،
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
یہ روایت مصنف ابن ابی شیبہ سے سند کے ساتھ لکھیں ،اور یہ بتائیں کہ کس باب میں ہے ،
37751 - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن أبي الربيع عن أبي هريرة قال ويل للعرب من شر قد اقترب إمارة الصبيان إن أطاعوهم أدخلوهم النار وإن عصوهم ضربوا أعناقهم (مصنف ابن ابی شیبہ رقم 37751)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
37751 - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن أبي الربيع عن أبي هريرة قال ويل للعرب من شر قد اقترب إمارة الصبيان إن أطاعوهم أدخلوهم النار وإن عصوهم ضربوا أعناقهم (مصنف ابن ابی شیبہ رقم 37751)
ساتھ ترجمہ بھی لکھیں ، تاکہ آپ کی پہلے والی پوسٹ کی حقیقت سامنے آسکے۔۔
شکریہ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

محترم شیخ @خضر حیات صاحب!
پہلے بھی شکایت کر چکا ہوں. اب بھی کر رہا ہوں. آج کل فورم پر کچھ زیادہ ہی آزادی دی جا رہی ہے.

یہ کونسی بات ہوئ کہ ایک ساتھ اتنے سارے تھریڈ میں بحث کی جا رہی ہے؟؟؟
پہلے ان صاحب کو ایک تھریڈ میں بات پوری کرنی چاہیۓ اسکے بعد کہیں اور. لیکن ان صاحب کو بالکل کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے. آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟؟؟

فکر شیعیت کا بیڑا غرق ہو. یا اللہ یہ مسلمان کب سدھریں گے؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
محترم شیخ @خضر حیات صاحب!
پہلے بھی شکایت کر چکا ہوں. اب بھی کر رہا ہوں. آج کل فورم پر کچھ زیادہ ہی آزادی دی جا رہی ہے.
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہاں آپ کا اعتراض درست نہیں ، کیونکہ یہ تھریڈ ہے ہی شیخ کفایت صاحب کے مضمون پر نقد و تبصرہ کے لیے ، اور صاحب مراسلہ شاید مضمون پر ہی نقد و تبصرہ کر رہے ہیں ۔
بہر صورت جو بھی ہو ، شیخ @کفایت اللہ جو مناسب سمجھیں قدم اٹھائیں گے ۔
یہ کونسی بات ہوئ کہ ایک ساتھ اتنے سارے تھریڈ میں بحث کی جا رہی ہے؟؟؟
اگر ایسا ہے ، تو یہ صاحب غلط کر رہے ہیں ، یاد دلانے کا شکریہ ، جلد ہی بندوبست کردیا جائے گا ۔ إن شاءاللہ ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
یہاں آپ کا اعتراض درست نہیں ، کیونکہ یہ تھریڈ ہے ہی شیخ کفایت صاحب کے مضمون پر نقد و تبصرہ کے لیے ، اور صاحب مراسلہ شاید مضمون پر ہی نقد و تبصرہ کر رہے ہیں ۔
بہر صورت جو بھی ہو ، شیخ @کفایت اللہ جو مناسب سمجھیں قدم اٹھائیں گے ۔
اگر ایسا ہے ، تو یہ صاحب غلط کر رہے ہیں ، یاد دلانے کا شکریہ ، جلد ہی بندوبست کردیا جائے گا ۔ إن شاءاللہ
یہی مقصود ہے. یہ صاحب معاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید رحمہ اللہ کے تعلق سے ایک ساتھ کئ تھریڈ میں بات کر رہے ہیں. جو کہ درست نہیں. ایک تھریڈ میں بات کرنے کے بعد دوسرے میں جائیں.
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
عبداللہ صاحب میرے اس مضمون پر یہاں نقدو تبصرہ کرسکتے ہیں ۔یہ تھریڈ اسی لئے ۔
لیکن یاد رہے کہ صرف اسی مضمون پر بات ہو ۔اس مضمون کے علاوہ دیگر باتیں یہاں زیربحث نہ لائی جائیں ۔
جہاں جہاں یزید سے متعلق جو خاص موضوع لیکرتھریڈ شروع کیا گیا ہے اس میں اسی خاص موضوع ہی پر بات ہونی چاہئے ۔
مصیبت یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے یزید سے متعلق کچھ باتیں نوٹ کرلی ہیں یا ادھر ادھر سے سن یا پڑھ رکھی ہیں پھر وہ یزید سے متعلق جو بھی تھریڈ دیکھتے ہیں سب میں اپنی وہی باتیں لیکر شروع ہوجاتے ہیں ۔
مثلا میں نے ایک تھریڈ بنایا تھا یزید پر شراب نوشی اورترک صلاۃ کی تہمت کے حوالے سے ۔ اب اس تھریڈ میں تبصرہ یا نقد صرف اسی موضوع پر ہونا چاہئے تھا لیکن بعض اخوان نے اس میں یزید سے متعلق وہی دوسری باتیں پیش کرنا شروع کردیں جو ان کے حافظہ میں تھیں، قطع نظر اس کے کہ یہاں کیا موضوع چل رہاہے؟
اسی طرح یزید کی بیعت کی نوعیت پر ایک تھریڈ شروع کیا گیا ۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک خاص موضوع تھا اگر خاص اسی موضوع پر نقد و تبصرہ آتا تو اس کا استقبال کرنا ہمارا فرض تھا ۔ لیکن دیکھا یہ گیا کہ یہاں بھی وہی باتیں شروع کردی گئیں جو یزید کے نام سے یاد کرلی گئی ہیں۔
اس طرح کے لوگ آئندہ بھی اپنا یہ معمول برقرار رکھیں گے ۔ میرا تجربہ بتلاتا ہے کہ ایسے لوگ لاکھ سمجھانے کے باوجودبھی کسی کی ایک نہیں سننے والے الا من ھداھم اللہ۔
مثلا اگر میں ایک تھریڈ یہ لگادوں کہ :
کیا حسین رضی اللہ عنہ کا سر یزید کے پاس شام لے جایا گیا؟
اس عنوان کے تحت میں ان تمام روایات کا باطل و مردود ہونا ثابت کردوں جن میں اس بات کا ذکرہے کہ حسین رضی اللہ عنہ کا سر شام یزید کے پاس لا گیا ۔
تو مجھے یقین ہے کہ کچھ عرصہ بعد اسی خاص تھریڈ میں کچھ حضرات ایسے نمودار ہوں گے جو کوئی ایسی صحیح روایت تو نہیں پیش کریں گے جو میرے مضمون کے خلاف ہو لیکن وہ یزید کے بارے میں اپنی رٹی رٹائی باتیں ضرور پیش کریں گے ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top