• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’ ننگِ اسلاف ‘‘ مدح یا ذم ؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یار میں نے جو حوالے پیش کئے ہیں وہ صرف اس بات کو واضح کرنے کے لئے ہیں کہ امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کو مکروہ اور جاہلیۃ کا رسم قرار دینابغیر دلیل کے نہیں ہے اور حوالہ خود ( غیر مناسب الفاظ حذف ۔ انتظامیہ) حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہم اللہ کی کتاب سے دی ہے ۔
محترم بھائی جان !
آپ کی بعض ’’ شراکتوں ‘‘ سے لگتا ہے کہ آپ ’’ عالم دین ‘‘ ہوں گے شاید ۔ اس لیے عالمانہ بات ہی کریں ۔ عامیانہ فقرے عالمانہ منصب کے منافی سمجھے جاتے ہیں ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
محترم بھائی جان !
آپ کی بعض ’’ شراکتوں ‘‘ سے لگتا ہے کہ آپ ’’ عالم دین ‘‘ ہوں گے شاید ۔ اس لیے عالمانہ بات ہی کریں ۔ عامیانہ فقرے عالمانہ منصب کے منافی سمجھے جاتے ہیں ۔
ننگ کا معنی فخر ہے یا ر آپ لوگ کچھ اور سمجھ بیٹھے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ننگ کا معنی فخر ہے یا ر آپ لوگ کچھ اور سمجھ بیٹھے ۔
محترم لغت کی کس کتاب میں یہ معنی آپ نے دیکھا ہے ۔ ؟
مجھے تو اس طرح کا کوئی معنی نہیں ملا ۔ جو ملا ہے وہ آپ بھی دیکھ لیں :
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=ننگ_اسلاف
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=ننگ
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
محترم لغت کی کس کتاب میں یہ معنی آپ نے دیکھا ہے ۔ ؟
مجھے تو اس طرح کا کوئی معنی نہیں ملا ۔ جو ملا ہے وہ آپ بھی دیکھ لیں :
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=ننگ_اسلاف
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=ننگ
Capture.JPG

بھائی اس معنی میں لیا ہے ، خدانخواستہ بے ادبی کا سوچ بھی نہیں سکتا ،
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بہت ہی عجیب بات ہے؛اتنی قابلیت کے ساتھ آپ علمی بحثوں میں شریک ہوتے ہیں؛آپ کی جراَت پر حیرت ہے؛بندہ خدا آپ نے جو ہائی لائٹ کیا ہے ،وہ مرکب لفظ ہے؛اس سے اوپر کی پانچ سطریں آپ نے دیکھیں نہیں اور نہ ہی نیچے کی آخری سے پہلی سطر؟بجاے اس کے کہ آپ اپنی غلطی تسلیم کرتے، آپ نے مجادلہ شروع کر دیا اور جسارت دیکھیے کہ اوپر نیچے کے صریح الفاظ چھوڑ کر بے محل بحث شروع کر دی؛الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل
ہاں بہ طور تواضع اپنے لیے کوئی یہ کہے تو وہ درست ہے،جیسے مولانا حسین احمد مدنی اپنے نام کے ساتھ ’ننگ اسلاف‘ لکھا کرتے تھے؛بہ ہر حال آپ کی اردو کی حالت بہت پتلی ہے۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب :
بہت ہی عجیب بات ہے؛اتنی قابلیت کے ساتھ آپ علمی بحثوں میں شریک ہوتے ہیں؛
بھائی مجھ میں کوئی قابلیت نہیں
ہاں بہ طور تواضع اپنے لیے کوئی یہ کہے تو وہ درست ہے،جیسے مولانا حسین احمد مدنی اپنے نام کے ساتھ 'ننگ اسلاف' لکھا کرتے تھے؛بہ ہر حال آپ کی اردو کی حالت بہت پتلی ہے۔
مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے بارے میں اس امر کا خو ب پتہ ہے
لیکن حق کی طرف رجوع کرکے کیا میں ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کی توہین میں ننگ کو بمعنی عار یا اور کوئی ہتک آمیز معنی میں لے لوں؟
میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ میں نے ننگ کو ابن قیم الجوزیہ کے بارے میں اسی متذکرہ بالا معنی میں ہی استعمال کیا ہے
 
Top