• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

”واوین“

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
”واوین“
====
واؤ سے تو ہم سب کا واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے۔ مثلاً یہ واؤ کرنسی والے نوٹ میں گو اکیلا ہوتا ہے مگر اسی کرنسی والے نوٹ کی برکت سے ووٹ میں دگنا ہوجاتا ہے، جس کی بدولت ایک زیر تعلیم بھی وزیر تعلیم بن جاتا ہے۔ یعنی ایک زیر تعلیم بھی اسی ووٹ کے واؤ کی بدولت وزیر تعلیم بن جاتا ہے اور اس کی باتوں کا ویٹ یعنی وزن اتنا بڑھ جاتا ہے کہ یہی زیر تعلیم، وزیر تعلیم بن کر پہلے گریجویٹ اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حقدار ٹھہرتا ہے۔ اصلی نہ سہی، جعلی ہی سہی جو صاحبان اقتدار کو بصورت اعزازی ملتی ہے ۔ ہماری زندگی میں واؤ کی اتنی اہمیت ہے کہ جدھر دیکھو، ادھر واؤ کی کارستانی نظر آتی ہے۔ اب تک کی اس چند سطری تحریر میں اتنے سارے واؤ دیکھ کر آپ بھی انگریزی میں چلا اٹھے ہوں گے واؤ، واؤ۔

لفظ واوین میں آپ کو دو واؤ نظر آتے ہیں، لہٰذا اسے واؤ کی جمع بھی کہا جاسکتا ہے۔ لیکن اصل واوین میں دو نہیں بلکہ چار واؤ ہوتے ہیں۔ دو سیدھے اور دو الٹے۔ یہ جس لفظ کے دائیں بائیں آجائیں، اس لفظ کے لغوی معنی چیختے چلاتے اور لغت لغت کی دہائی دینے لگتے ہیں۔ مگر مجال ہے کہ واوین کی حراست میں آیا لفظ اپنے لغوی معنی سے کوئی رابطہ قائم کرسکے۔ کسی فقرہ میں واوین کی حراست میں آیا لفظ پولس کے سپاہیوں کی حراست میں آئے ملزم کی طرح ہوتا ہے، جو بولتا تو فرفر ہے، لیکن وہی کچھ جو پولس والے کہلوانا چاہتے ہیں۔ نہ کہ وہ جو خود ملزم کہنا چاہتا ہے۔ واوین کی حراست میں آیا لفظ بھی اپنے اصل لغوی معنی بھول کر وہی معنی دینے لگتا ہے، جو واوین اس سے بلوانا چاہتے ہیں۔ واوین کی باگ ڈور ادیبوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔ آپ کہیں گے کہ ادیب کے ہاتھ میں تو قلم ہوتا ہے، بلکہ ہوتا تھا۔ اب تو کمپیوٹر کا کی بورڈ ہوتا ہے۔ جی ہاں! ادیب اسی قلم یا کی بورڈ کی مدد سے واوین کی باگ ڈور تھامے رکھتے ہیں اور واوین کے زیر حراست الفاظ کے معنی کا رُخ اس طرح بدلتے رہتے ہیں کہ اردو زبان و ادب کے عام قارئین ع رند بخشے گئے قیامت میں؛ شیخ کہتا رہا حساب حساب ۔ کی طرح کتاب کتاب، لغت لغت کی گردان لگائے رکھتے ہیں اور ادیب واوین کی آڑ میں مناسب الفاظ سے نامناسب مفاہیم ادا کرتے چلے جاتے ہیں۔ نہ سنسر کی پکڑ میں آتے ہیں نہ قارئین کی گرفت میں۔
نہ جانے یہ میری خوش قسمتی ہے یا بد قسمتی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ذخیرہ اندوزی کو بہت بُرا جانتا ہوں۔ آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ موجودہ معاشرے میں ذخیرہ اندوزی کے بغیر گزر بسر کرنا کتنا مشکل کام ہے ۔ چنانچہ ذخیرہ اندوز نہ ہونے کے سبب میرے پاس بوقت تحریر ذخیرہ الفاظ کی شدید قلت ہوا کرتی ہے۔ گو کہ میرے پاس اردو کے متعدد لغات موجود ہیں، جن میں ذخیرہ الفاظ کی کوئی کمی نہیں۔ لیکن لغت سے لفظ چن چن کر لکھنے سے وقت بھی ضائع ہوتا ہےاور عبارت کا مفہوم بھی۔ چنانچہ جہاں کہیں مجھے کسی مفہوم کو ادا کرنے کے سلسلہ مین کوئی موزوں لفظ نہیں ملتا، میں کسی بھی مناسب نامناسب لفظ کو واوین کے چمٹے سے پکڑ کر عبارت میں پیوست کردیتا ہوں، مفہوم از خود ادا ہونے لگتا ہے۔ بلکہ بسا اوقات تو یہ ادائیگی اتنی زیادہ ہونے لگتی ہے کہ میں بقلم خود اش اش کر اٹھتا ہوں۔

قائین کرام! آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ واوین کی اتنی ساری رام کہانی تو سنا دی، مگر ابھی تک اس کا کوئی تحریری نمونہ نہیں دکھلایا۔ حضرت اب آپ سے کیا پردہ، اپنی عبارتوں میں لکھے گئے واوین زدہ الفاظ کی وضاحت کرتے کرتے میں اتنا تھک چکا ہوں کہ واوین پر ہی انشائیہ لکھنے بیٹھ گیا۔ ابن انشاء ایک بڑے انشا پرداز تھے۔ ان کے سامنے الفاط ہاتھ جوڑے کھڑے رہتے تھے۔ ایک خط میں انہوں نے اردو دنیا میں مروج جملہ گالیاں لکھ ڈالیں، مگر مجال ہے کہ کسی برے اور گالی زدہ لفظ سے اپنے قلم کو آلودہ کیا ہو۔ سوشیل میڈیا پر آن لائن لکھتے وقت اکثر لکھنے والوں کی طرح مجھے بھی بہت غصہ آتا ہے۔ اب میں ابن انشا کی طرح الفاظ کی مار تو مار نہیں سکتا، چنانچہ الفاظ کو واوین میں لپیٹ لپیٹ کر مارتا ہوں۔ جسے نشانہ صحیح لگ جائے، وہ پانی بھی نہیں مانگتا۔ اور جہاں ادبی ذوق و فہم کی کمی کے سبب نشانہ درست نہ لگ سکے، صاحب نشانہ کا رد عمل دیگر قارئین کو بتلا دیتا ہے کہ موصوف کتنے پانی میں ہیں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  • محترمہ کی مردم شناسی تو پورے خاندان میں مشہور ہے ۔ اس عام سے فقرے کو اگر واوین کی مدد سے یوں لکھا جائے کہ محترمہ کی ”مردم شناسی“ تو پورے خاندان میں مشہور ہے۔ تو اسی فقرے سے محترمہ کی ”مَردوں کی جانب جھکاؤ“ والی بات کی طرف بخوبی اشارہ کیا جاسکتا ہے۔
  • کل کے میچ میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے کپتان کی بڑی عزت افزائی کی۔ اگر اس فقرے کے مفہوم کو اُلٹنا مقصود ہو تو صرف واوین کا استعمال کیجئے، باذوق قارئین سب کچھ سمجھ جائیں گے۔ کل کے میچ میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے کپتان کی بڑی ”عزت افزائی“ کی (کیونکہ وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگیا تھا)
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
  • محترمہ کی مردم شناسی تو پورے خاندان میں مشہور ہے ۔ اس عام سے فقرے کو اگر واوین کی مدد سے یوں لکھا جائے کہ محترمہ کی ”مردم شناسی“ تو پورے خاندان میں مشہور ہے۔ تو اسی فقرے سے محترمہ کی ”مَردوں کی جانب جھکاؤ“ والی بات کی طرف بخوبی اشارہ کیا جاسکتا ہے۔
  • کل کے میچ میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے کپتان کی بڑی عزت افزائی کی۔ اگر اس فقرے کے مفہوم کو اُلٹنا مقصود ہو تو صرف واوین کا استعمال کیجئے، باذوق قارئین سب کچھ سمجھ جائیں گے۔ کل کے میچ میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے کپتان کی بڑی ”عزت افزائی“ کی (کیونکہ وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگیا تھا)
"لاجواب تحریر"
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
"واوین کو نہ سمجھنے کا نتیجہ"

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
آج وٹس ایپ پر ایک گروپ میں ویڈیو شیئر کی..اور اس کے نیچے لکھ دیا:
دو "عظیم" سائنسدانوں کی "پھولا پھالی"...ابتسامہ!

ویڈیو میں اپنی تئیں دو اشخاص نے موبائل کی بیٹری کے ساتھ لگی ایک "چپ" کے متعلق "جاسوس" ہونے کا انکشاف کیا تھا جو کہ درحقیقت غلط معلومات مہیا کر رہے تھے..
خیر...تھوڑی دیر بعد مجھے اس ویڈیو کے جواب میں پیغام ملا:
"انتہائی بہترین اور مُفید معلومات"
پیغام پڑھ کر پہلے تو اپنا سر پکڑا اور پھر محترم یوسف ثانی بھائی کو "دھائی" دی اور پھر جوابی پیغام لکھا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عبداللہ!
آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے. اوپر ویڈیو میں کوئی مفید معلومات ہرگز نہ تھیں...بلکہ دو "عظیم سائنسدانوں" پر طنز کیا گیا ہے کہ جنہوں نے اپنے تئیں موبائل میں ایک جاسوسی چپ دریافت کی ہے...ابتسامہ!
یہ "چپ" تو ایک سہولت ہے ڈاٹا منتقل کرنے کی..
جس طرح بلیو ٹوتھ وغیرہ ہوتی ہے..
مزید عرض ہے کہ موبائل تو پورے کا پورا ہی جاسوسی آلہ ہے....ابتسامہ!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
برادرم خضر حیات کی جانب سے واوین کے ”بے دریغ“ استعمال کی چند جھلکیاں ۔

خضر حيات

February 13 at 12:07pm ·
لوگ مریخ پر پہنچ گئے ہیں ، تو ساتھ آپ بھی دفعہ ہو جائیں ، آپ کیوں یہاں ’’ زمین ’’ پر رہ جانے والے ’’ بیک ورڈ ’’ لوگوں کا دماغ چاٹ رہے ہیں ؟؟
’’ تحفظ افکار و نظریات ’’ کا مسئلہ ، داڑھی ، حجاب ،شرم و حیا اور اخلاقی قدریں ، یہ سبب مسئلے تو ان کے نزدیک ’’ نان ایشوز ’’ ہیں ،
نماز وغیرہ عبادات میں ان پر اعتماد کوئی نہیں کرتا ( مولویوں کو جاہل کہنے والے ، کبھی کسی مسجد میں امامت ، خطابت کی جرأت کرکے دیکھ لیں ) لیکن اس کے باوجود ’’ بے شرمی ’’ کی انتہاء ہے کہ سیارے تو دور کی بات ، اپنی روحانی آباء کا مسکن و مشرب میں جاکر ’’ کتے چرانے ’’ کی بجائے ’’ سادہ لوح عوام ’’ کو بہکانے کی سعی لا حاصل کر رہے ہیں .
خدا ان ننگ ملت و دین کو غارت کرے .
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
خضر حيات

February 10 at 10:21am ·

آپ جیسوں ’’ کو ’’ ابا جی ’’ مانتےآئے ہیں .
اور ویسے بھی میری عقل تقاضا کرتی ہے کہ میری ’’ والدہ محترمہ ’’ کے ساتھ ’’ شرمناک فعل ’’ سر انجام دینے والا میرا باپ نہیں ہوسکتا . اور ہاں ساری زندگی ایک دوسرے کو چمٹے رہنا ، جدید تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ ’’ روایت ’’ درست نہیں ہوسکتی ، لہذا اب آپ اپنی راہ لیں ، اور ’’ والدہ محترمہ ’’ کے لیے میں خود ہی ’’ کافی ’’ ہوں ، ناک بھوں چڑھانے کی ضرورت نہیں ، یہ میرا ’’ اجتہاد ’’ ہے ، ’’ تتے توے ’’ پر بیٹھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں .خبردار اس کے خلاف کوئی ’’ مولویانہ ’’ حرکت کی تو .
أفلا تعقلون !!!​
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یا اللہ خیر ۔۔۔ واوین کی مثالوں میں مسالہ زیادہ ہے ، جو کہ فورم کی طبیعت کے موافق نہیں ۔
 
Top