• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

‫‏سلف گرمی کے روزوں کو پسند کرتے تھے‬

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
‫‏سلف گرمی کے روزوں کو پسند کرتے تھے‬
==============================

ابو زید العجلی رحمہ اللہ کہتے ہیں :

" اگر تین باتیں نہ ہوتیں تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں تھی کہ میں یعسوب ہوتا ،
( 1 ) سخت گرمی میں شدت کی پیاس ( یعنی گرمی کا روزہ )
( 2 ) سردیوں کی لمبی راتیں ( یعنی ان کا قیام )
( 3 ) اور کتاب اللہ کے ساتھ تہجد میں نصیب ہونے والی لذت __ "

★ یعسوب شہد کی مکھی کی ملکہ کو کہتے ہیں __

___________________

عَنْ ابی زید مِعْضَدٍ العجلی قَالَ:

(( لَوْلَا ثَلَاثٌ: ظَمَأُ الْهَوَاجِرِ وَطُولُ لَيْلِ الشِّتَاءِ وَلَذَاذَةُ التَّهَجُّدِ بِكِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَا بَالَيْتُ أَنْ أَكُونَ يَعْسُوبًا . ))

[ حلیة ١٥٩/٤ ]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
‫‏سخت گرمی کے دن کا روزہ‬
======================

ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہے :

" سخت گرمی والے دن کا قیامت کے دن کی گرمی سے بچنے کے لیے روزہ رکھو ، اور رات کے اندھیرے میں قبر کے اندھیرے سے بچنے کے لیے دو رکعات نماز ادا کرو __ "
_____________________

قال ابو الدرداء رضی اللہ عنہ :

(( صوموا يوما شديدا حره لحر يوم النشور ، وصلوا ركعتين في ظلمة الليل لظلمة القبور . ))

[ لطائف المعارف ص : ٤٤٨ ]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
‏گرمی کے روزے اور سلف‬
===================

عامر بن عبد قیس بصرہ سے شام آۓ تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ آپ کو کسی قسم کی ضرورت ہو تو بتلائیے ، آپ نے کوئی ضرورت نہیں بتلائی ، جب معاویہ رضی اللہ عنہ نے اصرار کیا تو کہنے لگے :
" میری ضرورت یہ ہے کہ مجھ پر بصرہ کی گرمی لٹا دو ، شاید کہ روزہ مجھ پر سخت ہو جاۓ ، تمھارے شہر ( شام ) میں تو یہ مجھ پر بڑا ہلکا ہے __ "

__________________________

لما سار عامر بن عبد قیس من البصرة الی الشام كان معاوية يسأله ان يرفع اليه حوائجه فيأبي فلما اكثر عليه قال :
(( حاجتی ان ترد علي من حر البصرة ، لعل الصوم ان يشتد علي شيئا فانه يخف علي في بلادكم . ))


[ لطائف المعارف ص : ٤٤٧ ]
 
Top