• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

《لوگ کہتے ہیں نرم گوشہ رکھئے》

عمر سعد

مبتدی
شمولیت
جنوری 28، 2017
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
9
《لوگ کہتے ہیں نرم گوشہ رکھئے》
مگرکن کے لئے ؟
تکفیری فکر کے حاملین کے لئے!!!
خوارج فسادیوں کے لئے !!!

ارے کیوں؟؟؟

ان خوارج کے لئے جنکو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدترین مخلوق کے لقب سے نوازا؟؟؟

انکے گندے ذہنوں اور غنڈوں کے لئے کہ جن کے کلمے پڑھنے،عبادات میں ماتھے رگڑنے کے باوجود میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دین سے خارج ہونے کا فتوی لگایا؟؟؟

جن کو میرے نبی نے دنیا میں ہی جہنم کے کتے ہونے کا اپنی زبان اطہر سے سرٹیفکیٹ عطا کیا؟؟؟

ان خوارج سے کہ جنہیں عاد و ثمود کی طرح کاٹنے کی خواہش سینے مین لئے میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے؟؟؟

ان خوارج سے کہ جن سے قتال، دنیا میں سب سے افضل قرار پایا حتی کہ کفار و مشرکین کی نسبت بھی اعلی قرار پایا؟؟؟

ان خوارج سے کہ جن کے ہاتھون مرنا شہداء میں سب سے اونچا درجہ شمار کروایا گیا؟؟؟

ان خوارج سے کہ جنہوں نے صحابہ و صحابیات اور تابعین عظام و مجاہدین اسلام کا خون چوسا؟؟؟

وہ خوارج جنہوں نے میرے ملک اسلامی پاکستان سمیت امت مسلمہ کو ہر مسلم ملک لہو لہان کر دیا؟؟؟

وہ خوارج جنہوں نے افغان طالبان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا؟؟؟

جنہوں عراق کو تباہ و برباد کیا اور بلاآخر اغیار امت کی جھولی میں ڈال کر فرار ہوئے؟؟؟

وہ خوارج جو شامی مسلمانوں کی آزادی جب قریب پہنچی تو انکے خلاف محاذ کھول کر انہیں ہی کمزور کر دیا؟؟؟

وہ خوارج جنہوں نے اس لیبیا کو تباہ برباد کر دیا جس نے سب سے پہلے انہیں پناہ دی تھی ؟؟؟

وہ خوارج جنہیں کشمیر و فلسطین میں بہتا خون نظر نہیں آتا ؟
میں نرم گوشہ کن کے لئے رکھوں ؟ ؟ ؟

انکے لئے جن کے کرتوتوں نے صرف چند سال میں میری امت کے چھ ملک تباہ کر دئے ؟؟؟

جنہوں نے نیو ورلڈ آرڈر کو کندھا دے کر عالمی فورمز میں اسے برحق ثابت کیا ؟؟؟

جن کی گولیوں سے بھارت و اسرائیل تو محفوظ مگر امت کے لخت جگر، ہیرو اور دفاع کرنے والے سینے چلنی ہین؟؟؟


میرے بچوں کی لاشیں
میرے جوانوں کا لہو
میرے بوڑھوں کی بزرگیاں
میری بہنوں کی دربدریاں


اس سب کے جو ذمہ دار ہیں، ان سے نرم گوشہ رکھو ؟ ؟ ؟
اور برے کون ؟

برے آج بھی وہ جو بچی کھچی مسلمانوں کی طاقت جمع کر رہے ہیں ، سٹیبیلٹی چاہتے ہیں ، قوت جمع کرنا چاہتے ہیں ،
مجھے لکھنے دو یہ اس دنیا کی بدترین مخلوق ہیں جو اس بچی کھچی قوت کو پارہ پارہ کرکے مسلم امہ کئ امیدوں کے آخری محور کو بھی توڑنا چاہتے ہیں....


مگر اللہ اور اسکے رسول کا وعدہ سچ ہوچکا،ہو رہا ہے اور ہو کر رہے گا.
یہ دجال کے سگے ہیں، اسکے آنے تک اپنی دجالی صفات سے امت کو گھاؤ لگاتے رہے گے،خون میں نہلاتے رہے گے مگر یاد رکھنا،ہاں یاد رکھنا،،، یہ ہر بار یونہی کچلے بھی جاتے رہیں گے. ان شاء العزیز
 
Top