• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

100سے زائد حافظ قرآن بچوں کو شہید کر دیا گیا.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
29695274_1809234999163901_778686810610249688_n.jpg
سانحہ قندوز افغانستان
"یہ پھول اپنی لطافت کی داد پا نہ سکا"یہ پھول اپنی لطافت کی داد پا نہ سکا
کھلا ضرور مگر کھل کر مسکرا نہ سکا
قندوز میں نیٹو اور افغان فورسز نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حافظ قرآن بچوں پر بمباری کر کے سینکڑوں کو شہید کر دیا۔
اس المناک واقعے پر شدید ترین احتجاج کیجیے اور سوشل میڈیا پر
#NATOterrorism
کے ہیش ٹیگ سے پوسٹس اور ٹوئیٹس کیجیے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
29597356_1687495744672704_6741992370305352186_n.jpg

یہ ہے ایکسپریس اخبار!
یہ ہے اس کی صحافت!
یہ ہیں صحافت کے نام پر پلنے والے درندے!
یہہیں شاہ سے ذیادہ شاہ کے وفادار!
خود امریکن میڈیا اعتراف کرچکا ہے کہ وہاں ہسپتال کوئ جنگجو نہیں تھا
ہسپتال انتظامیہ نے اعتراف کیا کے اکثریت بچے تھے
پر ہمارے میڈیا کی بے شرمی ملاحظہ فرمائیں
کاش! اس پروگرام میں تم سب یونہی پھڑکائے گئے ہوتے!
تمہارے بچے ان کی طرح بلکتے بلکتے اور گھونٹ پانی کو ترستے ہوئے مرتے!
#ShameExpress
‏⁦‪#NATOterrorism‬⁩
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
22730042_568392410208140_377804344756998357_n.jpg

قندوز کے حافظوا اللہ حافظ !


سانحہ قندوز پر دماغ ماؤف ہے کچھ نہیں سوجھ رہا ہے کہ کیا لکھا جائے،نوحہ،مذمت، لبرل کو دو چار گالیاں؟مگر یہ تو ہم ہر سانحے کے بعد کرتے ہیں،سانحات مگر مکرر ہورہے ہیں.

لبرل بھی ہمارے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہیں،ہم سب مل کر ان سانحات کی مذمت کرتے ہیں،لیکن اس سے کیا ہوگا شام و عراق سے لیکر کابل و یمن تک یہ سلسلہ رکے گا ؟

سچ یہ ہے اور سچ یہی ہے کہ ہم جس دنیا میں زندہ ہیں یہ طاقتور کی دنیا ہے،یہاں قانون،آرڈر دھونس اسی کی چلتی ہے جس کے ہاتھ لاٹھی ہے،دہشت گردی کے مفاہیم اسی کے بتلائے معتبر ہیں جو دفاعی معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط ہو کمزور کی کوئی نہیں سنتا ہے.

تلخ سچائی یہ ہے کہ مسلمان اس وقت عہد زوال میں ہیں اور یہ صدیوں کا زوال ہے،یہ ہر شعبے میں زوال ہے،لہذا ہم کمزور ہیں،ہمیں واپس عروج کی طرف جانا ہے،عروج کا یہ سفر بھی لمحوں میں طے نہیں ہوگا بڑا طویل سفر ہے.

تب تک ہمیں سانحات کے بعد سانحات در سانحات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا،ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے،احتجاج وغیرہ تو خود کو بہلانا ہے بس !

قندوز کے حافظو ! اللہ حافظ !

فردوس جمال
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
22730042_568392410208140_377804344756998357_n.jpg

اچھا یہ دیکھئے
"دنیا کا سب سے معصوم دہشت گرد "

اس کے سر پر دستار فضیلت سجی ہے
جو کچھ ہی دیر میں لہو رنگ ہو جائے گی
یقین کیجئے کچھ بھی نہیں لکھا جا رہا
لفظ جو آپ سے آپ میرے اندر اترتے ہیں
یوں مجھ سے جدا ہووے ہیں
جیسے یہ بچہ کل رات ہم سب سے روٹھ گیا
نوحہ ہے کہاں تک پڑھیں
اس بچے کی مسکراہٹ دیکھیں
اس کی آنکھوں میں زندگی کی روشنی دیکھیں
بس کیا کہوں الفاظ ساتھ چھوڑ گئے

ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
29594909_1784398721619444_8571543905214450317_n.jpg

پرندے قطار اندر قطار بیٹھے تھے

پرندے بہت سکون سے بیٹھے تھے
پرندے بہت معصوم ہوتے ہیں
ان کو خبر نہ تھی کہ ابھی کچھ دیر میں جانور آئیں گے ،
جو دھوکہ دے کے خود کو انسان کہتے ہیں -
وہ جانور ان کی جان لے لیں گے -
معصوم فاختائیں اڑنے بھی نہ پائیں کہ شکار ہوئیں -
جی ہاں ! یہ کندوز کے معصوم سے " دہشت گرد " ہیں - آج اگر سوشل میڈیا پر مسلمان نوجوان ان کے بارے شور نہ کرتے تو آپ کے میڈیا میں بھی اگلے روز خبر یہی آنا تھی کہ
"سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے "
ظالمو !
یہ تو معصوم معصوم سے پرندے تھے
جو اب جنتوں میں اڑ رہے ہیں
مگر تمھاری منافقت کا پردہ چاک کر گئے ہیں

ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر جانوروں پر بمباری ہوتی تو آج سارے چینلز جانوروں کے حقوق کی بات کرتے لیکن چونکہ بمباری کرنے والے حقوق انسانی کے چیمپین ہیں اور مرنے والے مسلمان اور حافظ قرآن تھے اس لئے میڈیا خاموش ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
29790914_10216819407746211_3555904501501484659_n.jpg

‏ملالہ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے والوں کی اصلیت دیکھنی ہو تو قندوز میں 100 سے زائد معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ لیں۔
 
Top