• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

40 حوروں سے شادی کا عمل۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
40 حوروں سے شادی کرنے کا عمل
______________________

"جس نے وضو کے بعد آیہ الکرسی پڑھا اسے اللہ تعالی چالیس عالم کا ثواب دیتا ہے ، اس کے چالیس درجات بلند کرتا ہے اور اسے چالیس بیویاں حوروں میں سے عطا کرتا ہے ۔"

أخبرنا أحمد بن نصر حدثنا أحمد بن نيال حدثنا الحصين ابن عمر حدثنا محمد بن عبد الله الشافعى حدثنا محمد بن سليمان الباغندى حدثنا مقاتل حدثنا الفضل بن عبيد عن سفيان الثورى عن عبيد الله العمرى عن نافع عن ابن عمر رفعه: من قرأ آية الكرسى على إثر وضوئه أعطاه الله ثواب أربعين عالما ورفع له أربعين درجة وزوجه أربعين حوراء۔
مسند الفردوس
كنز العمال 26989

راوی مقاتل بن سلیمان کے متعلق :
_____________________
ابن مبارک نے کہا کہ اگر یہ ثقہ ہوتا تو اسکی تفسیر کتنی عمدہ تھی۔
ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ جہم نے تشبیہ میں افراط سے کام لیا یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اللہ تعالی کوئی چیز نہیں (نعوذ باللہ) اور مقاتل نے اس کے اس اثبات میں اتنا افراط سے کام لیا کہ اللہ تعالی کو مخلوق کی مانند قراردے دیا (نعوذباللہ)۔
وکیع نے کہا کہ یہ کذاب ہے۔
بخاری نے کہا کہ سفیان بن عینیہ نے کہا کہ میں نے مقاتل کو یہ کہتے سنا کہ اگر دجال 150 ہجری میں ظاہر نہ ہو تو تم جان لینا کہ میں کذاب ہوں۔
نسائی نے کہا کہ مقاتل جھوٹ بولا کرتا تھا۔
بخاری نے کہا کہ محدثین نے اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے۔
یحیی بن معین نے کہا کہ اسکی حدیث کچھ نہیں۔
جوزجانی نے کہا کہ یہ دجال اور جسارت کرنے والا شخص ہے۔
ابن حبان نے کہا کہ یہ شخص یہودیوں اور عیسائیوں سے قرآن کے علم سے متعلق وہ چیزیں حاصل کرتا تھا جو ان کی کتابوں کے موافق ہوتی تھیں اور یہ رب کو مخلوقات کے مشابہ قراردیتا تھا اور یہ حدیث بیان کرتے ہوئے جھوٹ بولتا تھا۔
خارجہ بن مصعب نے کہا کہ میں کسی یہودن کے خون کو حلال قرار نہیں دیتا لیکن میں مقاتل بن سلیمان کو تنہائی میں پالوں تو اس کا پیٹ چیڑدوں گا۔
(میزان الاعتدال)

صحیح روایت :
ــــــــــــــــــــــــ

وضوء سے فارغ ہونے كے بعد درج ذيل دعاء پڑھنى مستحب ہے:

" أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله " ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، وہ اكيلا ہے اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں .

اس كى دليل نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا درج ذيل فرمان ہے:

" جو كوئى بھى مكمل وضوء كرے اور پھر وہ يہ كلمات كہے:

" أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله " ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، اور وہ اكيلا ہے، اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں.

تو اس كے ليے جنت كے آٹھوں دروازے كھول ديے جاتے ہيں، جن ميں سے چاہے جنت ميں داخل ہو جائے "

صحيح مسلم كتاب الطہارۃ حديث نمبر ( 345 ).
 
Top