• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

47 لوگ جن پر الله اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہے

شمولیت
اگست 23، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
47 لوگ جن پر الله اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہے...

1. ماں باپ کو گالی دینے والے پر۔ [احمد: 1779]

2. باریک لباس پہننے والی پر۔ [احمد: 7063]

3. چور پر۔ [بخاری: 6783]

4. سود کھانے اور کھلانے والے پر۔ [مسلم: 1598]

5. رشوت لینے اور دینے والے پر۔ [شرح السنہ: 2493]

6. شراب پینے والے اور پلانے والے اور اس میں شامل تمام لوگوں پر۔ [ابن ماجہ: 1174]

7. تصویر بنانے والے پر۔ [بخاری: 2086]

8. ننگی تلوار لہرانے والے پر۔ [احمد: 19533]

9. ابلیس مردود پر۔ [سورہ نساء: 118]

10. شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں پر۔ [فتح: 6]

11. کفر کی حالت میں مرنے والوں پر۔ [بقرہ: 161-162]

12. منافقوں پر۔ [توبہ: 68]

13. کافروں پر۔ [احزاب: 64]

14. یہودیوں اور عیسائیوں پر ۔ [نساء: 52]

15. مرتد لوگوں پر۔ [آل عمران: 86-87]

16. الله اور اس کے رسول ﷺ کو تکلیف دینے والوں پر۔ [احزاب: 57]

17 .بغیر ضرورت الله کے نام پر مانگنے والوں پر۔ [جامع الصغیر: 5890]

18. الله کے نام پر نہ دینے والوں پر۔ [جامع الصغیر: 5890]

19. خوشی کے وقت گانے بجانے والوں پر۔ [صحیح الترغیب: 3527]

20. مصیبت کے وقت چینخنے چلانے والوں پر۔ [صحیح الترغیب: 3527]

21. مومن کو قتل کرنے والے پر۔ [نساء: 93]

22. پاک دامن عورت پر تہمت لگانے والے پر۔ [نور: 23]

23. جھوٹ بولنے والوں پر۔ [عمران: 61]

24. ظالموں پر۔ [ھود: 18]

25. الله سے کئے گئے عہد کو توڑنے والے پر۔ [رعد: 25]

26. قطع رحمی کرنے والے پر۔ [رعد: 25]

27. زمین پر فساد پھیلانے والے پر۔ [رعد: 25]

28 غیر الله کے نام پر ذبح کرنے والے پر۔ [مسلم: 3657]

29. قرآن میں ذیادتی کرنے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719]

30. تقدیر کو جھٹلانے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719]

31. رسول الله ﷺ کی سنت چھوڑنے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719]

32. صحابہ کرام کو گالی دینے والے پر۔ [صحیحہ: 2340]

33. غیر کی طرف نسبت کرنے والے پر۔ [مسلم: 2433]

34. اندھے کو غلط راستہ بتلانے والے پر۔ [ادب المفرد: 892]

35. قوم لوط کا عمل کرنے والے پر۔ [حاکم: 356/4]

36. جانور سے بدفعلی کرنے والے پر۔ [صحیحہ: 3462]

37. لوگوں کے راستے پر گندگی پھینکنے والے پر۔ [طبرانی اوسط: 5422]

38. عورتوں کی مشابہت کرنے والے مرد اور مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر۔ [بخاری: 5858]

39. نکلی بال لگانے والی پر۔ [بخاری: 5477]

40. جسم پر نقش بنانے والی پر۔ [بخاری: 5477]

41. ماتم اور نوحہ کرنے والی پر۔ [شعب الایمان: 10160]

42. دنیا پر۔ [ترمذی: 2322]

43. دین میں نیا کام نکالنے والے پر۔ [مسلم: 3179]

44. بیوی کے ساتھ غیر فطری طریقے سے جماع کرنے والے پر۔ [ابو داﺅد: 2162]

45. اہل بیت کی عزت کو پامال کرنے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719]

46. مردوں کا لباس پہننے والی عورت پر اور عورتوں کا لباس پہننے والے مرد پر۔ [ابو داﺅد: 4098]

47. زکوۃ نہ دینے والے پر۔ [الترغیب: 1408]

حدیث قدسی: الله پاک فرماتا ہے ... جب میں کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت اس کی ساتویں اولاد تک پہنچتی ہے۔ [کتاب الزہد للامام احمد: 69]
 
Top