• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Hadith Typing Project

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نوٹ: سلسلہ احادیث صحیحہ جلد ۳ ابواب آخری فائل ہے جس کی ٹائپنگ کی جانی ہے اس کے بعد ہمارے پاس تمام امیجز ختم ہو چکے ہیں۔ ہم تمام بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خدمت حدیث کے لیے اپنا ٹائم نکالا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اسے آپ سب کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے اور دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ اس سیشن میں ہم نے درج ذیل کتابیں مکمل کر لی ہیں۔ جس میں شمائل ترمذی ، صحیح ابن خزیمہ کی ایک جلد اور سلسلہ حادیث صحیحہ کی چھ جلدیں ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے ان تمام بھائیوں اور بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے امیجز بنانے میں ہماری مدد کی اللہ تعالیٰ ان کے لیے بھی صدقہ جاریہ بنائے، دنیا و آخرت میں اس کا اجر عطا فرمائے۔ اب ہم کچھ ہفتوں بعد دوبارہ حاضر ہوں نئے امیجز کے ساتھ۔ جس میں اب سلسلہ احادیث صحیحہ اور شمائل ترمذی کے ابواب کے امیجز ٹائپ کئے جائیں گے اور صحیح ابن خزیمہ کی باقی جلد ٹائپ کی جائیں گی۔

پروف ریڈنگ فیز
جو احایث ٹائپ ہوئی ہیں ان کی اب پروف ریڈنگ فیز شروع ہو گی جو کئی مرحلوں میں مکمل ہو گی۔ ایک سے زائد مرتبہ اس کی پروف ریڈنگ کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ کی پروف ریڈنگ میں جو قارئین حصہ لینا چاہیں وہ مجھے (ابو طلحہ بابر)کوای میل کر دیں۔
islamicurdubooks@gmail.com

والسلام
ابو طلحہ بابر​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
عامر بھائی!
موضوع اپڈیٹ کرتے رہیں تا کہ کام شروع ہونے تک رضاکاران کا جذبہ جوان رہے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کی محنتوں کو قبول کرے،آمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
عامر بھائی!
موضوع اپڈیٹ کرتے رہیں تا کہ کام شروع ہونے تک رضاکاران کا جذبہ جوان رہے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کی محنتوں کو قبول کرے،آمین
ان شاء الله
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
ان شاء الله اس عشرہ ذی الحجہ کے دوران ٹائپنگ کا کام دوبارہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔اس دوران صحیح ابن خزیمہ کی جلد نمبر ٢،٣،٤ کی ابواب کی ٹائپنگ کی جانی ہے جو ان شاء الله بہت ہی آسان ہوگا۔
اسی عشرہ ذی الحجہ کے دوران سنن ترمذی کی پی ڈی ایف اور یونیکوڈ فائل منظر عام پر آئے گی، اس کے بعد ان شاء الله صحیح مسلم مکمل کتاب پر بھی اسی طرح کام کیا جانا باقی ہے۔

والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین کرام
ٹائپنگ ایپلی کیشن کے دوسرے مرحلےکا آغاز آج کر دیا ہے۔
اس میں صحیح ابن خزیمہ کی احادیث مبارکہ اور ابواب ٹائپ کیے جائیں گے۔
آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔
http://islamicurdubooks.com/typing/
جزاک اللہ خیرا
والسلام ابو طلحہ بابر
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اپڈیٹ


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین کرام
ٹائپنگ ایپلی کیشن کے دوسرے مرحلےکے آغاز کے دوران صحیح ابن خزیمہ جلد نمبر ٢ کے ابواب کی ٹائپنگ پر کام پورا ہو رہا ہے، اب جلد نمبر ٣ پر کام جاری ہے، آپ سبھی احباب سے گزارش ہے کی وہ اس پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ حدیث کی کتابوں کو جلد سے جلد سوفٹویر اور یونیکوڈ فائلیں بنائی جا سکے۔۔۔۔۔

والسلام
 
Top