• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Learn the Language of the Holy Quran

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
Book Name

Learn the Language of the Holy Quran

Author

Dr.Abdullah Abbas Nadwi

Publisher

IQRA International Educational Foundation

Title


Comment

قرآن کریم کو پڑھنا، سمجھنا ہر مسلمان کا اخلاقی فریضہ اور حکم خداوندی ہے۔ قرآن کریم چونکہ عربوں پر نازل ہوا اس لیے لازماً قرآن کی زبان بھی عربی ہی ہونا تھی۔ لیکن یہ کتاب پوری امت کے لیے ہدایت و کامیابی کا پروانہ ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے دوسری قوموں کے لیے اس کی تفہیم نہایت آسان کر دی ہے۔ قرآن کریم کو دنیا کی تقریباً ہر زبان میں سمجھانے کے لیے اہل علم نے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی قرآنی زبان کی انگلش میں تفہیم کے لیے نہایت آسان اور آزمودہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کی مادری زبان انگلش ہوتی ہے اس لیے وہ براہ راست عربی قرآن کریم سے استفادہ نہیں کر پاتے ایسے لوگوں کے لیے ڈاکٹر عبداللہ عباس ندوی کی زیرنظر سعی قرآنی زبان کی تفہیم کے لیے ایک مستحسن قدم ہے۔ مصنف نے قرآنی زبان سمجھانے کے لیے طریقہ کار یہ اختیار کیاہے کہ سب سے پہلے کوئی نحوی، صرفی قاعدہ بیان کرتے ہیں، اس کی شرح و وضاحت کرتے ہیں اس کے بعد قرآن کریم سے اس کی متعدد مثالیں بیان کردیتے ہیں۔ پھر انہی قواعد کی مشق کرواتے ہوئے کچھ عربی عبارتیں لکھ دیتے ہیں جن کو قاری نے خود انگلش میں ٹرانسلیٹ کرنا ہوتا ہے اور کچھ انگلش عبارتیں دیتے ہیں جن کو عربی میں ٹرانسلیٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح وہ قاعدہ مکمل طور پر راسخ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہر مشق کے بعد کچھ عربی الفاظ کا انگلش میں ترجمہ کر دیتے ہیں جس سے عربی کی استعداد میں حددرجہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ انگلش زبان بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے یہ کتاب ایک قیمتی تحفہ ہے جس کو تھوڑی محنت سے پڑھنے کے بعد قاری از خود قرآن کریم کو سمجھنا شروع کر دے گا۔
 
Top