• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Virasat

شادان

رکن
شمولیت
دسمبر 01، 2012
پیغامات
118
ری ایکشن اسکور
131
پوائنٹ
56
Sawsl


Zaid ki do aulad ek larka rk larki
Zaid ne apni sari jayedaad apne larke abdullah k nam krdiya or apni larki ko kharij kardiya

Ba dahu abdullah ne apni kul jayedaad apne larke abdurrahman k nam likh diya

Isee isna me bulugat se qabal abdurraman ka intaqaal hogaya

To ab is jayedaad ka haqdaar kon hoga

(1) zaid ki ladki jisko zaidne apni zindagi me hi werasat ke mehroom krdiya tha (ya ) zaid k bhatije?
 

جواد

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2011
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
42
Zaid ki do aulad ek larka rk larki
Zaid ne apni sari jayedaad apne larke abdullah k nam krdiya or apni larki ko kharij kardiya
Ba dahu abdullah ne apni kul jayedaad apne larke abdurrahman k nam likh diya
Isee isna me bulugat se qabal abdurraman ka intaqaal hogaya
To ab is jayedaad ka haqdaar kon hoga
(1) zaid ki ladki jisko zaidne apni zindagi me hi werasat ke mehroom krdiya tha (ya ) zaid k bhatije?
اردو رسم: زید کی دو اولاد ایک لڑکا ایک لڑکی۔ زید نے اپنی ساری جائداد اپنے لڑکے عبداللہ کے نام کردی اور اپنی لڑکی کو خارج کر دیا۔ بعدہ عبداللہ نے اپنی کل جائداد اپنے لڑکے عبد الرحمن کے نام لکھ دی۔ اسی اثناء میں بلوغت سے قبل عبدالرحمن کا انتقال ہوگیا۔ تو اب اس جائداد کا حقدار کون ہوگا؟ زید کی لڑکی جس کو زید نے اپنی زندگی میں ہی وراثت سے محروم کردیا تھا یا زید کی بھتیجی؟؟
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زید، عبد اللہ اور عبد الرحمن بالترتیب(ایک کے بعد دوسرا) وفات پاچکے ہیں۔ اگر ایسا ہی ہے تو یاد رہے کہ زید نے اپنی زندگی میں مرض الموت سے قبل ساری جائداد بیٹے عبد اللہ کے نام لگا دی تھی تو اس نے اگرچہ ظلم کیا تھا، لیکن عبد اللہ اس جائداد کا قانونی وارث بن گیا تھا۔ اسی طرح اس نے جائداد عبدالرحمن کے نام لگا دی اور وہ بھی اس جائداد کا قانونی وارث بن گیا۔ اب عبد الرحمن فوت ہوگیا تو درحقیقت وراثت عبدالرحمن کی تقسیم ہونی ہے۔ سوال کے مطابق عبد الرحمن کے ورثاء میں اس کی پھوپھی(یعنی عبد اللہ کی بہن اور زید کی بیٹی) اور اس کے دادے کے بھائی کی بیٹی (یعنی زید کی بھتیجی، عبد الرحمن کے باپ کے چچا کی بیٹی) زندہ ہیں۔عبد الرحمن کی پھوپھی اور اس کے باپ کے چچا کی بیٹی ذووالارحام ہیں۔ اس مسئلے میں اہل التنزیل (حنبلی، شافعی اور مالکی) اور اہل القرابہ (احناف) ہر دو کے مطابق پھوپھی یعنی زید کی بیٹی ساری جائداد کی وارث ہوگی اور زید کی بھتیجی محروم ہوگی۔ واللہ اعلم
 
Top