• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں

مثلاً یہ معلوم ہو کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے واجب ہونے کا ظاہراً و باطناً عقیدہ نہیں رکھتا۔ بلکہ اس کا عقیدہ یہ ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم شرعِ ظاہری کے متبع ہیں نہ کہ حقیقت ِ باطنی کے۔ یا اس کا یہ عقیدہ ہو کہ اولیاء اللہ کے پاس خدا کی طرف جانے کا طریقہ انبیاءعلیہم السلام کے طریقہ کے علاوہ ہے۔ یا یہ کہے کہ انبیاءعلیہم السلام نے راستہ تنگ کر دیا ہے۔ یا یہ کہ ان کی پیروی عوام کے لیے ہے نہ کہ خواص کے لیے، یہ اور اسی طرح کی اور کئی باتیں ان مدعیانِ ولایت سے صادرہوتی ہیں۔ یہ لوگ اللہ عزوجل کے ولی تو کیا ہوں گے ان میں تو وہ کفر پایا جاتا ہے جو سرے سے ایمان ہی کے منافی ہے۔
پھر جو شخص اس دلیل سے کسی کو صرف اسی بنا پر ولی قرار دے کہ اس سے خلافِ عادت کوئی کام سرزد ہوگیا ہے تو وہ یہود و نصاریٰ سے زیادہ گمراہ ہے۔

’’الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان‘‘
 
Top