• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    ہم بچوں پر چلاتے کیونکر ہیں؟سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔نہیں ہو پا رہا۔۔؟کوئی بات نہیں۔۔بعد میں سمجھ لیں گے،پھر کر لیں گے۔۔بس اتنی سی بات ہے۔۔پر کاش اتنی سی ہی ہو!!
  2. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    وہ پچھلے ایک گھنٹے سے مسلسل باتیں کر رہی تھی اور مجھے اپنا کام چھوڑ کر اسے سننا پڑ رہا تھا کیونکہ اس وقت اسے صرف ایک عدد سامع کی ضرورت تھی، جو اسے مل چکی تھی۔میٹرک کی چودہ سالہ طالبہ کی باتیں ہی کیا تھیں؟سکول میں کیا کیا؟سر نے کیا کہا؟لڑکیوں نے کیوں کیا؟اور اسکی باتوں سے اس کی شخصیت کی کئی پرتیں...
  3. اخت ولید

    ازدواجیات

    ایک دوسرے کے دل میں چپکے سے محبت ڈالنے کے سو طریقوں پر زوجین غور و فکر کیا کرتے ہیں اور بسا اوقات بہت چھوٹی نظر آنے والی بات ہی بڑی ہوتے ہوئے عزت و محبت میں کمی کا باعث بن رہی ہوتی ہے جسے آپ چاہیں تو چھوڑ سکتے ہیں، چنداں حرج نہیں لیکن چاہیں تو چند الفاظ سے محبت و عزت کما سکتے ہیں۔ عموما مرد...
  4. اخت ولید

    گرمیوں کے مشروبات

    ایک طرح کی سادہ لسی پی کر بھی اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔سو معمول سے ہٹ کر لسی بنائیے۔ دہی کی میٹھی لسی بنا کر اس میں کھوئے والےپیڑے،برفی(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے) یا کھویا شامل کر کے مدھانی سے حل کر لیں یا بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔مزیدار لسی تیار ہے۔ زیادہ افراد کے لیے لسی بنانی ہو یا وقت کی کمی ہو تو...
  5. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    جو باتیں اللہ نے فرض نہیں کیں،انہیں بچوں پر فرض نہ کیجیے۔بلوغت سے قبل اس پر گناہ نہیں تو آپ بھی بلوغت سے قبل اسےتمام معاملات میں رعایت دیں۔ جو کام اللہ نے فرض نہیں کیے یا حرام نہیں ٹھہرائے،ان پر زور زبردستی کی جائے یا اجازت نہ دی جائے۔رعایت دین میں نہیں ہوتی لیکن ہماری پسند،ناپسند میں ضرور ہوتی...
  6. اخت ولید

    روزے کا فدیہ رقم یا اناج؟

    السلام علیکم روزے کا فدیہ (نصف صاع) اناج کی بجائے رقم کی صورت میں دیا جا سکتا ہے؟اسلام سوال جواب میں ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ روزے کا فدیہ رقم کی صورت میں قابل قبول نہیں کیونکہ حدیث میں ایک وقت کے کھانے کی صراحت موجود ہے نیز زکوۃ الفطر(فطرانہ) بھی اناج کی صورت میں ہی دینا چاہیے۔جبکہ...
  7. اخت ولید

    رمضان ڈائری

    رمضان میں ایک تکلیف دہ مرحلہ روزہ نہ رکھ سکنے کا ہوتا ہے۔حتی کہ جنہیں وقتی رخصت حاصل ہے،وہ بھی دل مسوس کر کے رہ جاتے ہیں۔کئی چوری چھپے رکھ لیتے ہیں اور کہیں کڑی نگرانی کی زد میں آ جاتے ہیں۔ اور سب سے تکلیف دہ مرحلہ بزرگ افراد کو ان کی طبی حالت کے پیش نظر روزہ نہ رکھنے کے لیے کہنا اور قائل کرنا...
  8. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    ہم چلا کر بچے کو منع کرتے ہیں کہ وہ مت چیخے!!
  9. اخت ولید

    ازدواجیات

    جتناعملی نمونہ دیکھ چکی ہوں مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ میں خود تعدد ازواج میں بندھا ایک بیچارا خاوند ہوں۔قصور ہمیشہ مرد کا نہیں ہوتا لیکن اس کے طریقہ کار ،دوسری بیوی کے رویے یا پہلی بیوی کے معاملہ کا ہوسکتا ہے۔اپنے اس برصغیری معاشرے میں فوائد کی حمایت اور وکالت کرنا عقلمندانہ فیصلہ نہیں،جہاں شادی...
  10. اخت ولید

    ازدواجیات

    میرا ایک جی بہت چاہتا ہے کہ دوسری شادی کے مبلغین پہلے اپنی دوسری شادی تو کروا دیکھیں۔(مسکراہٹ!)
  11. اخت ولید

    محدث بک

    "پتا بھی نہیں چلا،اتنے برس کی ہو بھی گئ۔کہاں وہی بچپن میں کاٹیاں کر کے خون نکالنے والی لڑکی اتنی بڑی بھی ہو گئی۔۔بالکل بھی نہیں لگتا۔" "میں بھی تو اگست میں ایک سال مزید بڑی ہو گئی ہوں۔"بھاری دل کے ساتھ میری آواز سنائی دی۔ "اور وہ دسمبر میں پچیس سال کی ہو جائیں گی۔" "میرے مالک!!"میں نے حیرت سے...
  12. اخت ولید

    ازدواجیات

    فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ شریعت میں دوسری شادی کی پابندی نہیں ہے لیکن دوسری شادی میں پابندی ضرور ہے!!
  13. اخت ولید

    ازدواجیات

    ہم ہمیشہ اپنی بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ ہاں! ساس امی کا فون نہیں آیا؟ بڑی نند کا تو کافی دن سے کوئی رابطہ نہیں۔تمہاری دیورانی نے تو مہینے سے چکر نہیں لگایا۔خیریت؟ کبھی یہ بھی پوچھا ہے کہ بیٹی! کتنے دن ہو گئے،تم نے اپنی ساس امی کو فون نہیں کیا؟سسرال جانا نہیں ہوا،خیریت ہے؟جیٹھانی بیمار تھی،پتا لے...
  14. اخت ولید

    معصوم مسکراہٹیں

    ہارون! "ء"شرارتی حرف ہے۔یہ کسی اور حرف سے میل جول بھی نہیں رکھتا۔ہمیشہ اکیلا رہتا ہے۔ چند دن بعد:امی جان! آپ ناں ء ہیں۔آپ بھی کسی سے بنا کر نہیں رکھتیں۔علیحدہ رہتی ہیں۔
  15. اخت ولید

    محدث بک

    زندگی نام ہے سیکھنے اور سکھانے کا۔۔لمحہ بلمحہ بدل جانے کا۔۔زندگی کے اسی رونق میلے میں، میں نے اس ہفتے ایک دل چسپ بات سیکھی۔سنتی تو بچپن سے آ رہی تھی لیکن سمجھ اب آئی۔ ہوا یہ کہ مجھے د نے بتایا کہ ج نے اسے بتایا ہے کہ الف صاحبہ نے اپنے ایک لیکچر میں یہ کہا ہے کہ ان کے خاوند، ان کا باہر جانا پسند...
  16. اخت ولید

    ازدواجیات

    "بیچاری شگفتہ" کی زندگی سے ایک اقتباس! شگفتہ جیسی بیویاں مرتے وقت بھی ہزار بار سوچتی ہیں کہ ہائے کینسر سے مر رہی ہوں، پتا نہیں آصف کو اچھا بھی لگے گا کہ نہیں؟ اور آصف صاب کو زندگی بھر رتی برابر فکر نہیں ہوتی کہ شگفتہ کو مجھ سے کوئی گلہ یا میرے طرز زندگی پر کہیں کوئی اعتراض تو نہیں!!
  17. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    سیمینار میں آڈینس کی طرف دوران گفتگو جو الفاظ سب سے زیادہ استعمال کیے گئے۔وہ تھے سیل فون،سوشل میڈیا اور فیس بک۔چاہے موضوع بچے تھے،والدین یا زوجین۔ سر سلیمان نے سوال کیا کہ آپ کے بچے کو کس کس چیز کی اڈکشن یا لت ہے؟کیفین؟ شراب؟ان کی عادت کیوں نہیں ہوئی؟مشترکہ جواب تھا کہ مہیا نہیں ہے یا مہیا نہیں...
  18. اخت ولید

    ابھراجوزبانِ قلم سےرقم کر دیا!

    تم آؤ تو وہ کھنک لوٹے لوگ پوچھتے جس کے بارے ہیں!
  19. اخت ولید

    ازدواجیات

    صرف بیٹی کی اس نیت سے تربیت نہ کریں کہ اس نے اگلے گھر جانا ہے بلکہ بیٹے کی بھی یہ سوچ کر تربیت کیا کریں کہ اس کے گھر بھی کسی نے آنا ہے!!
  20. اخت ولید

    محدث بک

    رو پڑے تو صبر نہیں۔۔۔۔ ہنس دیے تو فکر نہیں۔۔۔۔۔ ذکر کیا تو ماتم ہی ختم نہیں ہوتا۔۔۔ چپ رہے تو بتایا تو ہوتا۔۔۔ جی رہے تو کب مریں گے؟ مر گئے تو ابھی کیوں مرے؟پوچھ تو لیتے۔۔ دنیا اور دنیا کے لوگ آپ سے کبھی خوش ہوں گے نہ مطمئن۔۔سو پلیز اپنی زندگی ان کی خاطر جہنم مت بنائیے !!
Top