• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اخت ولید

    میزان بنک کے "Islamic Mutual funds" کی کیا حیثیت ہے؟

    بینک ویب سائٹ پر موجود ہے کہ مولانا محمد تقی عثمانی صاحب کی زیر نگرانی میزان میوچل فنڈز چل رہے ہیں بلکہ کہا جاتا ہے کہ اسلامی بینک کاری کی اصطلاح بھی انہیں کی ایجاد کردہ ہے اور کئی بینکوں میں مشیر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔بہرحال میزان میوچل فنڈز کو یقینی صورت میں حرام نہ بھی کہہ سکیں تو حلال...
  2. اخت ولید

    دھنک رنگ

    فرقتھم جسدا والقلب بینھم❤ وہ قدم قدم چلتی میرے پاس آئی۔ "اخت ولید?" "جی!" میں مسکرا کر پلٹی۔ "کچھ کہنا تھا مجھے" اس کا لہجہ سپاٹ ہوا"اپنے بھائی کو کیش کروانے کا کتنا شوق ہے ناں آپ کو?"وہ ایک چبھتی ہوئی نگاہ ڈال کر ہٹ گئی۔ دھواں دھواں چہرے کے ساتھ میں وہیں ساکت رہ گئی۔ "اختےےے!!" میں مسکرا کر...
  3. اخت ولید

    محدث بک

    سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے نکاح کے کچھ عرصے بعد سیدنا ابراہیم علیہ السلام ان کے ہاں تشریف لائے۔بیٹا گھر پر موجود نہیں تھا۔بہو سے حال پوچھا تو شکوہ کیا کہ تنگی ہے۔جاتے وقت کہنے لگے کہ اسماعیل سے کہنا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ بدل لیں۔سیدنا اسماعیل علیہ السلام گھر پہنچے تو زوجہ نے پیغام دے دیا...
  4. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    ہر گھرانے کے کچھ ان کہے اصول ہوتے ہیں جن کو کوئی دہراتا نہیں ہے لیکن عملی صورت میں ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔ہمارے گھرانے کا ایک اصول بچوں کا اکیلے کسی کے گھر رات رہنے کی اجازت کا نہ ہونا تھا۔اب تو پھر بھی کوئی موقع مل ہی جاتا ہے لیکن ہمارے بچپن اور نو عمری میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ چچا تایا زاد...
  5. اخت ولید

    سوشل میڈیا اور مسلم خواتین

    آپ کی فرینڈ لسٹ مخلوط ہے یا صرف خواتین پر مشتمل ہے،یہ تو بہت بعد کا موضوع ہے لیکن فرینڈ لسٹ میں ہونے یا نہ ہونے کے بعد کسی مرد کی ہر دوسری پوسٹ پر لائیک اور بے دھڑک اور بے ڈھنگے کمنٹ کرنا کسی طور مناسب بات نہیں۔اگر آپ کے عزیز ہیں تو پروفائل میں مینشن کر دیں۔یہ ججمنٹل ہونا نہیں ہے بلکہ ف ب پر...
  6. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    صرف اپنے لیے نہیں! اپنی نسل کے لیے بھی۔۔نیکی کے کچھ کام کرنا ضروری ہیں۔وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًاکو یاد رکھتے ہوئے کچھ چھوڑ دینا اور کچھ پر عمل شروع کر دینا۔کچھ ایسے کام جو ابھی تو مفید نہیں نظر آ رہے لیکن مستقبل میں اگلی نسل اس سے فائدہ اٹھائے گی۔لازم نہیں کہ نسل آپ کی ہی ہو۔بچے سب کے سانجھے...
  7. اخت ولید

    ازدواجیات

    اس دن اس پر بات ہوئی تھی کہ خاوند بیوی پر توجہ نہیں دیتا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیونکر ہوتا ہے کہ مرد بیوی کے جذبات سمجھ نہیں پاتا۔کیا اس میں کوئی لطیف حس موجود نہیں ہے؟اس سلسلے میں ہر ایک کا مشاہدہ اور پھر کیس بھی مختلف ہے۔دیگر وجوہات کو پس پشت ڈال دیں تو کچھ مسائل یہ ہیں کہ 1۔مرد نے کبھی...
  8. اخت ولید

    محدث بک

    ہمیں جھوٹ سے بس اس حد تک نفرت ہے کہ کوئی ہم سے نہ بولے!!
  9. اخت ولید

    ابھراجوزبانِ قلم سےرقم کر دیا!

    سن لو گے ان کہی میری بولنا مجھ کو اب نہیں آتا
  10. اخت ولید

    ازدواجیات

    "لو بھئی کھاو ناں۔۔عینی کا رشتہ طے پا گیا ہے۔"تائی اماں نے ڈبہ اس کے سامنے دھرا. " عینی؟؟" "عینی کا!!" "کب۔۔۔کیسے?" بھانت بھانت کی بولیوں نے ہال کمرے میں شور مچا دیا تھا۔سب مائیں سر جوڑے تسلی سے تفصیلات سن رہی تھیں اور اس دوران پچھلے کمرے میں۔۔۔ "میرے ہاتھ اتنے بھی سانولے نہیں ہیں۔"اکیس سالہ...
  11. اخت ولید

    وفاق المدارس السلفیہ کی شھادۃ العالمیہ کا نصاب

    عامۃ الثانویہ سے لیکر عالمیہ تک ہردرجے میں دینی نصاب کے علاوہ دو عصری مضامین بھی ہوتےہیں جن کا امتحان دینا ضروری ہے۔بی۔ایس۔سی کی صورت میں عالیہ تک صرف عصری مضامین نہ دینے کی چھوٹ ہوگی۔داخلہ بھجواتے وقت درجہ بدرجہ میٹرک،ایف۔ایس۔سی،بی۔ایس۔سی کے رزلٹ کارڈکی فوٹوکاپی منسلک کرنا ہوگی۔تاہم دینی نصاب...
  12. اخت ولید

    افلا یتدبرون القرآن!

    ( يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلانًا خَلِيلا ) "ہائے بربادی!کاش میں فلاں کو دوست نہ بناتا۔" روز قیامت لوگ بری صحبت اختیار کرنے پر کف افسوس ملیں گے۔یاد رہے کہ بری صحبت میں محض انسان ہی شامل نہیں بلکہ مطالعہ،انٹرنیٹ،سیل فون ہر طرح کی چیز شامل ہے۔
  13. اخت ولید

    کتنے اچھے تھے دن!

    سچ کہتے ہیں کہ نوے کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچوں نے اپنے بچپنے سے سب سے زیادہ لطف اٹھایا ہے۔قدیم اور جدید کا خوبصورت ملاپ ,جس کو اسی کی دہائی والے محسوس کر سکتے ہیں نہ دو ہزار والے.. امی جان جب گھپ اندھیری راتوں کے قصے سناتیں تو میں ان میں کھو کھو جاتی"ہائے اللہ!!کتنے مزے کا دور تھا ناں...
  14. اخت ولید

    محدث بک

    اور ہو سکتا ہے کہ یعقوب کو اس کے یوسف سے نوازا ہی نہ جائے۔۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نوازے جانے کے بعد یعقوب کی نظر سے بہت دور کر دیا جائے!! اور یعقوب کو خبر ملے کہ اب یوسف اسے مل ہی نہیں سکتا۔۔۔ اور عین ممکن ہے کہ بہت عرصے بعد یوسف اچانک یعقوب کا انتظار ختم کرنے اور معالج بن کر بینائی لوٹانے...
  15. اخت ولید

    ازدواجیات

    میں ان کے ہاں کھانے پر مدعو تھی اور مجھے میزبان خاتون کے بارے صرف دوباتوں کا اندازہ تھا۔پہلا یہ کہ ہم دو میں تفاوت عمر خاصا ہو گا۔دوسری بات یہ تھی کہ شوہر نامدار سے بہت جھگڑتی ہیں۔توتو،میں میں تک بات چلی جاتی ہے۔یہ بات ہر اس شخص کے علم میں تھی،جو دو تین دفعہ ان کے ہاں آیا گیا ہو۔سو میرا دوسرا...
  16. اخت ولید

    کچن ٹوٹکے

    پکوڑوں کا آمیزہ تیار کرتے ہوئے حسب ذائقہ لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں۔منفرد ذائقہ دیتا ہے۔
  17. اخت ولید

    آئیے کھیل کھیلیں!

    تعلیمی کھیلوں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے "نام،چیز،جگہ" کو کون بھول سکتا ہے؟میں نے ہوش سنبھالی تو گھر میں یہ کھیل کھیلتے دیکھا۔اکثر ایسا ہوتا کہ آپیوں اور بھیا کے ساتھ کھیلتے وقت سنے سنائے نام لکھ لیتی اور تکا درست نہ نکلتا تو وائسرائے جگہ بن جاتا۔پھر شرمندگی مٹانے کو ہر قابل مطالعہ چیز میں سے...
  18. اخت ولید

    آئیے کھیل کھیلیں!

    اپنے بچپن میں کھیلے جانے والے کھیلوں پر نظر دوڑائیں تو سمجھ آتی ہے کہ تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی برابر تھی۔چاہے ماؤں کو کتنا ہی لگتا تھا کہ کب سے کھیل میں لگے ہو،پڑھ بھی لو۔تعلیمی کھیل نہ بھی ہوتے تو جسمانی ورزش وافر تھی۔پکڑن پکڑائی ،چھپن چھپائی،سائیکلنگ(سرشام بچے مقابلے پر اپنی اپنی سائیکلیں...
  19. اخت ولید

    معصوم مسکراہٹیں

    ہنیاء اٹھاک پٹھاک کرتے ہوئے آخر کار دیوار میں پیوستہ لکڑی کی الماری کا لاک کھول کر"اوہو۔۔تو آپ لوگوں نے بٹن ادھر لگائے ہوئے ہیں ناں؟میں کب سے پنکھا چلانے کے لیے سوئچ بورڈ ڈھونڈ رہی تھی۔کتنے چالاک ہیں ناں ویسے آپ۔۔اس لیے لگائے ہیں ناں کہ اگر چور آ جائیں تو سوئچ بورڈ چوری نہ کر سکیں۔" "جی گڑیا!ہم...
  20. اخت ولید

    محدث بک

    گاڑی اشارہ پر رکی تھی۔تاحد نگاہ لمبی قطار۔۔پی پاں پوں کا ہنگامہ۔۔میں نے بیزاری سے رخ بدل لیا۔گھنٹہ تو پار تھا۔جس قدر جلدی پہنچنا تھا،اسی قدر دیر ہوئے جاتی تھی۔اچانک گاڑی ذرا سی سرکی.چہرے پر خوشی امڈی۔تو کیا کھل گیا اشارہ؟اشارہ تو کھل گیا تھا لیکن لمبی قطار میں اپنی گاڑی کو کہاں جگہ ملتی۔رینگ...
Top