• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اخت ولید

    محدث بک

    "دیکھا مسز عنبر کو۔۔شاہانہ مزاج اور زندگی۔۔ہائے جی۔۔بس لوگوں کے نصیب۔۔مٹی میں ہاتھ ڈالو تو سونا نکلے۔۔۔" وہ کھڑکی کے کواڑ میں کھڑی انہیں ٹیرس میں بیٹوں کے ساتھ باتیں کرتا دیکھ رہی تھی"اور ایک ہم جیسے۔۔۔بس ناں"وہ بد دلی سے کھڑکی چھوڑ کر پیچھے ہوئی۔ ضمیر اسے مگن بڑبڑاتا دیکھ کر ادھر سے گزرتے...
  2. اخت ولید

    محدث بک

    شکرا اخی! فارم پر کچھ عرصے سے اکیلا پن محسوس کرتی ہوں ورنہ یقین کیجیے کہ انٹرنیٹ پر محدث فارم سے مجھے میکے والے احساسات ملتے ہیں))الحمدللہ! جب کبھی ف ب پر کچھ نیا لکھوں۔دل میں کچوکے ہی لگتے رہتے ہیں کہ فارم پر لکھنا چاہیے تھا لیکن جب کبھی اپنی ذاتی زندگی بارے کچھ لکھوں گی تو یہ طے ہے کہ فارم پر...
  3. اخت ولید

    محدث بک

    "اور؟"میں نے قلم گھسیٹا۔ "جی۔۔وہ۔۔ابھی تو شروع ہوا ہوں خالہ جان۔۔اچھا۔۔سروقد۔۔ہموار پیشانی۔۔کالے بال"اس کے چہرے پر دبا دبا جوش ابھرا۔ اب خالہ جان نے میرج بیورو کھولا ہے اور اپنے لاڈلے زید کا رشتہ اس کے معیارِ عالیشان کے مطابق طے نہ کریں توجی فائدہ ہی کیا؟ "اور ناں۔۔وہ خالہ۔۔سمارٹ سی ہو۔۔گردن...
  4. اخت ولید

    تحائف اور زوجین

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شادی شدہ خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ میرے خاوند صاحب میرے لیے کچھ نہیں لاتے۔منہ سے مانگنا پڑتا ہے۔اب انسان تحفہ بھی خود سے مانگے؟بھئی!زندگی میں لازم تو نہیں کہ تحفے ہی ملیں۔اچھی پرسکون زندگی گزر جائے،آج کل یہ بہت نعمت ہے اور بہت...
  5. اخت ولید

    گرمیوں کے مشروبات

    میٹھی کچی لسی یوں تو گرمیوں میں بی پی لو ہی رہتا ہے اور نمکین لسی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم اسے میٹھا بھی بنا سکتے ہیں۔ایک گلاس دودھ میں حسب پسند چینی مکس کریں اور پھر حسب ضرورت ٹھنڈا پانی شامل کریں۔فوری بشاشت حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
  6. اخت ولید

    گرمیوں کے مشروبات

    شکر کا شربت بسا اوقات چینی ختم ہوتی ہے یا ہم چینی کو مضر جانتے ہوئے استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔اس وقت یہ سادہ سا شربت بنا کر پیجیے۔شکر کو ایک گلاس پانی میں اچھی گھول کر چھان لیں۔اب اس پانی میں حسب پسندمزید ٹھنڈا پانی شامل کریں۔شکر کا شربت تیار ہے۔
  7. اخت ولید

    محدث بک

    گزشتہ کچھ عرصے سےسفر در سفر ہے۔پہلے سردی تھی تو نقاب میں اس قدر مسئلہ نہیں تھا۔اب دو ماہ سے گرمی کا دور دورہ ہوا تو مکمل نقاب کے ساتھ نکلنا اس لیے بھی دشوار معلوم ہوا کہ طویل ترین سفر اور پھر حالات کی بنا پر سخت چیکنگ۔۔ایک علاقے کے افراد،دوسرے میں جاتے مشکوک سمجھے جاتے۔کئی اعزا کو گھنٹوں کی...
  8. اخت ولید

    کچھ قصہ کھانا پکانے کا۔۔

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گھر میں تسلی سے صفائی ہوئی۔بچپنے کی کئی ڈائریاں نکل آئیں۔انہیں میں ایک ٹین ایج کے اختتام کی"جی کے" ڈائری(وہ ڈائری جو ہنٹس وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے اور آپ کے پاس ہر وقت ہونی چاہیے) نکل آئی۔اس میں ایک صفحے پر زندگی کا ایک سبق لکھا تھا"کسی...
  9. اخت ولید

    سچی مسکراہٹیں

    میں:"میں اب اس گھر میں ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی۔" سربراہ گھرانہ(پریشان ہو کر):"کیوں کیا ہوا؟تم دونوں کی پھر لڑائی ہوئی ہے؟" میں:"نہیں!!اس لیے کہ آپ کے گھر میں ایک عدد چوہا تشریف لا چکا ہے۔"
  10. اخت ولید

    محدث بک

    لڑکیوں کو پڑھ لکھ کر ہانڈی روٹی "ہی"نہیں کرنی ہوتی بلکہ پڑھ لکھ کر ہانڈی روٹی " بھی" کرنی ہوتی ہے۔
  11. اخت ولید

    محدث بک

    اگر آپ کو بچوں کی شادی کرنے کے لیے رشتہ نہیں مل رہا تو دوسروں میں نقص نکالنے سے قبل اپنے معیار پر نظر ثانی کر لیجیے۔
  12. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    والدین اور اولاد کی باہم بات چیت کے لیے کوئی بھی موضوع ممنوع نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر موضوع حدود میں ہونا چاہیے۔افراط و تفریط تباہی ہے۔
  13. اخت ولید

    بازارِ زندگی

    لیکن اگر خاوند کسی اور سے شادی کرنا چاہتا تھا؟اولاد نہ ہونے کا طعنہ ملا تو؟نندوں کے جھگڑے پر کیا کروں گی؟وہ گھنٹوں بحث کرتی نہ تھکتی۔اسے حال کی بیٹی،بہن سے زیادہ مستقبل کی بیوی اور بہو کو سوچنا اچھا لگتا۔شاید اچھا بھی نہیں،وہ معاشرے کے حالات سے پریشان ہو کر حل نکالتی رہتی۔ اور ایک رات سوتے سوتے...
  14. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    ہم بچے کی تربیت سرے سے کرتے ہی نہیں ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں یہ تو نہیں سکھایا تھا۔صاحب!مسئلہ یہ نہیں ہے کہ آپ نے انہیں یہ نہیں سکھایا تھا،مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے انہیں کچھ سکھایا ہی نہیں تھا!!
  15. اخت ولید

    محدث بک

    من میں چور نہ ہو تو ہم بھی پٹھان بھائیوں کی طرح نماز کے لیے وقت اور جگہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔
  16. اخت ولید

    محدث بک

    ہمارے یہاں لڑکیوں کو شعور کی عمر میں پہنچتے ہی اذان کے وقت احتراما دوپٹہ اوڑھنا تو سکھایا جاتا ہے لیکن اذان کے احترام میں وضو کے لیے اٹھنا نہیں سکھایا جاتا۔
  17. اخت ولید

    سچی مسکراہٹیں

    نو سالہ عثمان مجھے اکثر عثمان اندلسی لگتا ہے۔اس کی معصومیت اور غیرت کا امتزاج بہت خوب ہے۔ایک دن بھاگا بھاگا گھر میں داخل ہوا۔ "سنو!!بچو۔۔سب سنو"بہت پر جوش تھا۔سب نکل کر باہر آئے تو کہنے لگا"وہ۔۔باہر۔۔میں نے ناں۔۔ابھی ایک مسلمان عورت کو گاڑی چلاتے دیکھا ہے۔"پھولے ہوئے سانس میں اس نے بات مکمل کی۔...
  18. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    "ایک تو گھنٹےسے انہیں کہہ رہی ہوں۔۔مجال ہے جو سنیں۔۔جلدی ختم کرو کھانا۔بیگ؟؟بیگ کہاں ہیں؟؟سب پھیلا دیے ہیں۔۔توبہ۔۔اتنا ستاتے ہیں یہ ٹیوشن سنٹر جاتے ہوئے۔۔اللہ میری پناہ!!"وہ بچوں کو ڈپٹتی گھرکتی بیگ پہنا رہی تھیں۔"آئے ہائے!!ٹیوشن والی کے پاس بھی جانا تھا۔۔آج کل بالکل محنت نہیں کروا رہی۔سارا کام...
  19. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    بچہ گالیاں تبھی دیتا ہے جب بے بس ہوتا ہے.گالیاں دینے کے لیے لازم نہیں کہ سیکھی جائیں،آپ لاکھ گھر میں رکھیں لیکن بے بسی میں جو منہ میں آئے گا،بولے گا۔بے بسی کسی صورت بھی ہو سکتی ہے۔بڑا بہن بھائی مارے،چیز چھین لے،آپ اس کی عزت نفس مجروح کریں۔آپ بچے کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے یا دو چار لگا کر گالی منہ سے...
  20. اخت ولید

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    جو سکولنگ آپ کے بچوں کو نماز ادا کرنے سے روکے،آپ پر لازم ہے کہ آپ ایسی سکولنگ روک دیں!!
Top