الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
والدین وہ ہستی ہیں جن سے باآسانی اسلام سیکھا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے والدین ہی اسلام سے صحیح طور پر واقف نہیں اس لئے نوجوان ازخود اپنی کوششوں سے اسلام سیکھتے اور سمجھتے ہیں پھر اپنے والدین کو بھی سکھاتے اور سمجھاتے ہیں۔ یعنی جو کام اصل میں والدین کا تھا اب وہ ان کی اولاد کررہی ہے۔
محدث فورم پر مجھے احساس دلایا گیا کہ میری تحریر میں سختی بہت ہے۔ میرے خیال سے محدث فورم پر موجودگی کی وجہ سے تحریر کی سختی اور شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے اسکے علاوہ کلام میں کافی احتیاط بھی پیدا ہوئی ہے اور اسکے پیچھے خاص طور پر محترم @شاکر بھائی کی مخلصانہ کوششیں اور بے غرض نصیحتوں کا کافی عمل...
میں سمجھتا ہوں کہ معاشرے کی سب سے بڑی برائی جس نے سارا نظام درہم برہم کر رکھا ہے وہ صحیح وقت پر نکاح نہ کرنا ہے۔ اسی سبب معاشرے میں بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے، لڑکیاں اپنی عصمتوں سے ہاتھ دھو رہی ہیں اور ایک بدکار اور خودغرض معاشرہ تشکیل پارہا ہے۔
نوجوان نسل کی سب سے بڑی برائی یہی ہے کہ اسکی...
جس طرح طاغوتی نظام دنیا پر مسلط کیا گیا ہے اور طاغوت کے پجاری اس نظام کو بچانے کے لئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں ان حالات میں شریعت کے نفاذ کے لئے تمام لائحہ عمل بے کار ہیں۔ جہاد، قتال، قربانی اور خون بہائے بغیر شریعت کے نفاذ کا خواب دیکھنا بے کار ہے۔
یہی سوچتا ہوں کہ ان پرفتن اور خراب حالات میں جو اللہ کو راضی کرکے چلاگیا وہی خوش نصیب ہے۔ میں بھی آخرت میں کامیاب ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔
اے میرے رب مجھے دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمادے۔ آمین یا رب العالمین
کسی سے پہلی ملاقات ہی میرے لئے سوہان روح ہوتی ہے اس لئے کامیابی سے وہ ملاقات ہوجائے اسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پہلی ملاقات میں مجھے اپنی ہی فکر پڑی ہوتی ہے اس لئے میں سامنے والے میں کچھ بھی ملاحظہ نہیں کرتا۔
مجھے موت سے بہت ڈر لگتا ہے۔ موت کی سختی کا تصور مجھے خوف زدہ کردیتا ہے اور یہ خیال کہ نجانے اللہ نے میرے متعلق جنت اور جہنم میں سے کیا فیصلہ کر رکھا ہے۔
اے میرے رب مجھے آسان اور بلاتکلیف کے عزت اور ایمان والی موت عطا فرما اور عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے بچا کر جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔...
بس اللہ کو راضی کرنے کی خواہش ہے اور یہی اصل خواب ہے۔
میں نے اہل حدیث ہونے کے بعد سب سے پہلے جس مجلے کو پڑھنا شروع کیا وہ ’’الحدیث‘‘ تھا اس لئے ہمیشہ سے میری خواہش رہی کہ میرا کوئی مضمون اس رسالے میں شائع ہوجائے۔ اس سلسلے میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی تھی کہ میں نے طالب نور بھائی کے ذریعے...
اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرلینا ہے میری زندگی کا اصل مقصد ہے۔ بچپن سے ہی یہ بات میرے ذہن میں پختہ ہے کہ دنیاوی فوائد عارضی ہیں لہٰذا ان کے پیچھے بھاگنا بے کار ہے بس اللہ کو راضی کر لیا جائے یہی اصل کامیابی ہے۔
اے میرے رب مجھے اپنی زندگی کے مقصد میں کامیاب فرما اور مجھ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے...
پریشان کن لمحات تو پریشانی ہی میں گزر جاتے ہیں اور اسی وقت قرار اور چین حاصل ہوتا ہے جب اللہ کے فضل کرم سے اس پریشانی سے نجات حاصل ہوجائے۔ پریشانی میرے دل و دماغ پر ایسے حاوی ہوجاتی ہے کہ کوئی خوشی میری توجہ پریشانی سے ہٹنے نہیں دیتی۔ پریشانی کی صورت میں نہ تو میرا کسی سے گفتگو کرنے کا دل چاہتا...
اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری کرکے دل کو مسرت اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔ ہر نیکی خوش کرتی ہے اور ہر گناہ غمگین اور پریشان کردیتا ہے۔ اگر میں کوئی ایسا دن گزار لوں یا ایسا وقت جس میں کسی چھوٹے سے گناہ کا بھی ارتکاب نہ کروں تو وہ خوشی حاصل ہوتی ہے جس کا موازنہ کسی دوسری خوشی سے نہیں کیا جاسکتا۔
اپنی نرم اور دوسروں کی باتوں کو برداشت کرنے والی طبعیت کی وجہ سے مجھے بہت ہی کم باتیں ناگوار گزرتی ہیں۔
اپنے شوق مطالعہ کی وجہ سے میں نے ڈھیر ساری کتب جمع کی ہوئی ہیں جو ہمیشہ ہی میرے گھر والوں کو ناگوار گزرتی ہیں چناچہ اگر میری بیوی یا بھائی وغیرہ جب کبھی مذاق میں میری غیرموجودگی میں کتابیں...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں اپنے بھائیوں سے الجھنے کو سخت ناپسند کرتا ہوں۔ اگرچہ میں ابھی بھی آپ کی اس وضاحت سے متفق نہیں ہوں لیکن نہایت احترام کے ساتھ بحث کو یہیں ترک کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی بات کہہ چکا ہوں اور آپ اپنی بات کی وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کو کون سا انداز پسند ہے بلکہ اصل مسئلہ آپکے نظریہ سے اختلاف رکھنے والوں پر آپ کی تنقید ہے۔ سب کی پسند اور ناپسند مختلف ہوتی ہے اب بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جنھیں مختصر جواب اچھے نہیں لگتے تفصیلی جوابات زیادہ پسند آتے ہیں اب اگر ایسے لوگ مختصر جوابات پسند کرنے والے لوگوں...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے آپ کی یہ پوسٹ ابھی پڑھی ہے۔ اگر میں اپنے انٹرویو سے پہلے پڑھ لیتا تو تفصیلی جوابات نہیں دیتا کیونکہ مجھے آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد اپنے تفصیلی جوابات پر شرم آرہی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان انٹرویوز کا بنیادی مقصد اراکین کو زیادہ اور بہتر طریقہ سے جاننا ہے جو ظاہر ہے کہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب رکن زیادہ سے زیادہ اپنے متعلق تفصیل لکھے۔ جو رکن جس قدر تفصیل سے اپنا تعارف اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دے گا اسکی شخصیت ہمارے سامنے اسی قدر کھل کرآئے...