• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اخت ولید

    والدہ کا آپریشن ہے

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کی والدہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔۔ایسی شفا کہ جس کے بعد بیماری کا شائبہ تک نہ ہو۔آمین اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیہا اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیہا اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیہا اسال اللہ...
  2. اخت ولید

    محدث بک

    چند دن قبل ایک جاننے والی بہن نے اپنے ف ب صفحے پر لگانے کے لیے پوچھا کہ آپ کی کوئی تحریر خواتین متعلق ہو گی؟؟آپ کے پاس یا محدث فارم پر؟؟اپنے پاس تو یقینا ہیں لیکن فارم پر خواتین کے لیے خصوصا شاید کچھ نہ ہو ،ہوا بھی تو کسی دھاگے کے تبصرہ جات میں۔۔خیر سے اپنا تبصرہ بھی تحریر برابر ہوتا ہے))...
  3. اخت ولید

    محدث بک

    آج وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ کے معنی بیان ہو رہے تھے۔۔اہم نقطہ ہے۔ان شاء اللہ فائدہ ہو گا کیونکہ ہم عموما اس کا ترجمہ یوں کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے۔ عربی میں "نطق" اس ہلکی سی حرکت کو کہتے ہیں جو چڑیا کا بچہ پیدا ہونے کے بعد بھوک کے اظہار کے لیے چونچ ہلا کر...
  4. اخت ولید

    محدث بک

    بارہا پڑھا قصہ ہے لیکن آج پہلی سطر پڑھتے ہوئے خیال گزرا کہ سائل کہہ دے گا کہ اتنے وسیلوں سے مانگ کر لینے سے بہتر اس ایک اکیلے سے مانگ لینا ہے جس کے در سے مانگنے کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت نہ وقت کی پابندی۔۔بس اپنا آپ جھکانا ہے!!
  5. اخت ولید

    آپ مانیں یا نہ مانیں یہ ایک حقیقت ہے!

    فقط مغرب نہیں فجر کی اذان کے وقت بھی بھاگم دوڑ ہوتی ہے۔نیند چھوڑ کر اٹھا بھی جا سکتا ہے۔۔پیٹ کیا کچھ کروا سکتا ہے۔اللہ رحم کرے۔
  6. اخت ولید

    سبق

    بالکل بہنا!لیکن بسا اوقات ہم اپنا آپ کو خود ہی اتنا ڈی گریڈ کر لیتے ہیں کہ کسی کو کرنا نہیں پڑتا۔حالانکہ یہ ذمہ داری دوسرے لوگوں کی ہوتی ہے لیکن ہم خود ی میں اتنے انا پرست ہوتے ہیں کہ یہ ذمہ داری بھی خود اٹھا لیتے ہیں))بسا اوقات تو حالت اس قدر بری ہو جاتی ہے کہ دشمن کو ہمدردی ہونے لگتی ہے...
  7. اخت ولید

    دھنک رنگ

    کچھ افراد اپنے آپ کو جانے افلاطون سمجھتے ہیں بقراط یا سقراط۔۔بہرحال انہیں جائز حد تک خوش ہونے دیجیے۔۔اپنی ٹانگ اڑا کر ان کا مزا کرکرا کرنے سے حتی الامکان گریز کریں ۔ یاد رکھیےمسلمان کو خوش کرنا بھی صدقہ ہے))
  8. اخت ولید

    کیا اس لڑکا نے اس ویڈیو میں اسلام قبول کیا ہے ؟؟؟؟

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ وہی کلمہ ہو گا جو رسما شادی پر پڑھایا جاتا ہے کیونکہ لڑکے کے تاثرات ماحول کے زیر اثر نظر نہیں آتے۔ کچھ خاص نہیں۔قبول ہے قبول بیس ہزار پاونڈ حق مہر کے ساتھ۔بعد میں دعائے خیر کی گئی جوڑے کے لیے ۔۔پاکستان ناروے کی ترقی خوشحالی کے لیے اور پھر دنیا کے مذاہب...
  9. اخت ولید

    رمضان کے بابرکت مہینے سے فائدہ کیسے اٹهایئں

    جزاک اللہ خیرا وقت کی تقسیم بہت اچھی ہے۔میں نے سکرین شاٹ لے کر رکھا لیا تھا۔ان شاء اللہ وقت تقسیم کرنے سے توازن رہے گا۔
  10. اخت ولید

    بیوٹی ٹپس

    عرق گلاب کے فوائد صبح صابن یا فیس واش سے منہ دھونے سے قبل عرق گلاب میں پانی ملا کر منہ دھونا جلد کے لیے بہت مفید ہے۔اسی طرح صبح سویرے عرق گلاب سے آنکھیں دھونا بھی آنکھوں کی خوب صورتی بڑھاتا ہے۔
  11. اخت ولید

    سبق

    جزاک اللہ خیرا بہت اچھا نقطہ! اکثر اوقات ہماری کم ہمتی ہی حالات کو پہاڑ بنا دیتی ہے۔ایک عربی شعر کا مفہوم یاد آرہا ہے کہ جو بھی بلندیوں کی چڑھائی سے خوف کھائے گا ،ساری عمر کھائیوں میں گزار دے گا۔
  12. اخت ولید

    بیوٹی ٹپس

    میرا خیال ہے کہ اس کی تصحیح کی ضرورت نہیں۔ پودینے کے تازہ پتے بھی پیسے جا سکتے ہیں اور خشک پتوں کو پیسنا تو کسی صورت مشکل نہیں۔
  13. اخت ولید

    محدث بک

    بعض کتب ایسی ہیں کہ ان کے مطالعہ سے قبل" دماغی انشورنس" کروانے کو جی چاہتا ہے))
  14. اخت ولید

    محدث بک

    فارم پر ایک موضوع دیکھ رہی تھی تو ایک پرانی بات یاد آئی۔ میری ایک عزیزہ کا واٹس ایپ گروپ تھا۔بہت اصرار کر کے شامل کیا ۔مجھے رنگ برنگے گروپس سے خاصی الجھن ہوتی ہے لیکن بہرحال اچھا گروپ تھا۔اخلاق کے دائرے میں بات ہوتی تھی اور بات حقیقتا سمجھی جاتی تھی۔ایک ممبرنے پوسٹ کیا کہ ہمارے معاشرے میں...
  15. اخت ولید

    محدث بک

    ایک عمدہ پہلو کی طرف نشاندہی! ٹھیک ہے آپ بے عزتی نہ کیجیے،دائرہ اخلاق میں رہیےلیکن کم از کم عزت نہ دیں۔جو اصحاب رسول ﷺ کو عزت نہیں دے سکتا ۔۔ہمارے پاس اسے دینے لیے مفت عزت نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے ایک ننھیالی ماموں تھے۔کٹر شیعہ۔۔والدہ شیعہ تھی لہذا اولاد کو بھی ہم مسلک بنایا اور ایک بیٹا ماتم...
  16. اخت ولید

    رمضان ڈائری

    سبحان اللہ !چند ہی دن بعد ہمیں دوبارہ رمضان المبارک کی با سعادت گھڑیاں نصیب ہوں گی۔اس دفعہ آ پ کا رمضان پلان کیا ہے؟ (صرف تذکیر کے لیے ذکر کر رہی ہوں) اس دفعہ ہم چند بہنوں نے دوران رمضان سورہ بقرہ حفظ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔روزانہ دو رکوع یا ایک رکوع۔۔حسب استطاعت۔خوشی کی بات ہے کہ ایک بہن خود...
  17. اخت ولید

    رمضان المبارک سے قبل باورچی خانہ!

    اس شدید گرمی میں پراٹھوں سے تو پرہیز بنتا ہے۔اس لیے میں فروزن پراٹھےآزما سکتی ہوں نہ یہاں شئیر کر سکتی ہوں)) ایک اور کام بھی کیا جا سکتا ہے کہ آم،آڑو یا کسی بھی موسمی پھل کو تھوڑے سے پانی میں بلینڈ کر کے آئس کیوبز بنا کر رکھ لیں۔افطاری کے وقت پانی میں چینی گھول کر کیوبز شامل کر کے ٹھنڈے ٹھنڈے؁...
  18. اخت ولید

    استقبالِ رمضان ۔۔۔ایک نئے انداز میں!

    اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اس رمضان المبارک کو ایمان و صحت کی بہترین حالت میں اپنے بہترین بندوں میں گزر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Top