• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محدث میڈیا

    زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح کب ہوا؟

    امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے شادی پانچ ہجری میں کی تھی۔ (البدایہ والنہایہ از ابن کثیر، جلد6، ص150) سورہ احزاب کی آیت مبارکہ میں اللہ تعالی نے ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کاذکر کیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے...
  2. محدث میڈیا

    کیا مسلمان حانہ کعبہ کی عبادت کرتے ہیں؟

    یہ ایک بے بنیاد اور باطل شبہ ہے کہ مسلمان کعبہ کو پوجتے ہیں ، حالانکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے منتخب فرما لیتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ...
  3. محدث میڈیا

    کیا بیوہ اپنا نکاح خود کر سکتی ہے؟

    اسلام میں کوئی بھی مسلمان عورت اپنے نکاح کا معاملہ از خود طے نہیں کر سکتی خواہ وہ بیوہ ہی کیوں نہ ہو، بلکہ اس کے نکاح کا معاملہ اس کے ولی کی وساطت ہی سے انجام پائے گا۔ احادیث میں اس امر کی صراحت ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی...
  4. محدث میڈیا

    فرض نماز کے بعد آية الکرسی پڑھنے کی فضیلت

    سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَن قرأَ آيةَ الكُرسيِّ دُبُرَ كلِّ صلاةٍ مكتوبةٍ، لم يمنَعْه مِن دخولِ الجنَّةِ إلَّا الموتُ (السلسلة الصحيحة: 972) ’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے ، اس کے جنت میں داخل ہونے میں رکاوٹ...
  5. محدث میڈیا

    اگر تہجد کی نماز چھوٹ جائے تو اس کی قضائی کب دی جائے گی؟

    اگر انسان کی تہجد کی نماز رہ جائے تو افضل اور بہتر یہ ہے کہ دن میں سورج طلوع ہونے کے بعد اور ظہر سے پہلے پہلے اس کی قضائی دے دے، لیکن قضائی دینا لازمی نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ کا معمول یہ تھا کہ اگر آپ کی رات کی نماز کسی وجہ سے رہ جاتی تو آپ ﷺ دن میں اس کی قضا فرما لیتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ...
  6. محدث میڈیا

    زمزم کھڑے ہو کر پینا

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع کیا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ الشُّرْبِ قَائِمًا (صحیح مسلم، الأشربة: 2024) ’’ نبی کریم ﷺ نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹ کر منع فرمایا۔‘‘ بعض دوسری...
  7. محدث میڈیا

    میت کو کیسے ثواب پہنچایا جا سکتا ہے؟

    انسان کو مرنے کے بعد درج ذیل کاموں کا ثواب اور فائدہ پہنچتا ہے: 1۔ اولاد یا کوئی اور شخص اس کے لیے دعا کرے۔ (صحیح مسلم: 1631) 2۔ کوئی شخص اس کی طرف سے صدقہ کرے۔ (صحیح بخاری: 2756) 3۔ اس کی طرف سے کوئی حج یا عمرہ کرے۔ (صحیح مسلم: 1149) 4۔ کوئی اس کا قرض ادا کر دے۔ (سنن ترمذی: 1078) 5۔ کوئی اس کی...
  8. محدث میڈیا

    محرم میں ماتم اور نوحہ کرنا

    بلاشبہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن تاریخِ اسلام میں نہایت دردناک اور عظیم سانحہ ہے، لیکن اسلام میں ہر سال اس غم کو تازہ کرنا، ماتم کرنا، سینہ پیٹنا اور نوحہ خوانی کرنا ہرگز جائز نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مصیبت کے وقت صبر کی تلقین فرمائی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ۝...
  9. محدث میڈیا

    کیا گھوڑے کی قربانی کی جا سکتی ہے؟

    قربانی صرف بهيمة الأنعام سے کرنا جائز ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الأَنْعَامِ (الحج: 34) ’’اور ہم نے ہر امت کے لیے ایک قربانی مقرر کی ہے، تاکہ وہ ان پالتو چوپاؤں پر اللہ کا نام ذکر کریں جو اس نے...
  10. محدث میڈیا

    ذو الحجہ میں بال اور ناخن کاٹنے کا حکم

    جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو اس کے لیے ذوالحجہ کا چاند طلوع ہو جانے کے بعد بال اور ناخن کٹوانا منع ہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ، وَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ، فَلَا يَمَسَّ مِنْ شَعَرِهِ وَبَشَرِهِ...
  11. محدث میڈیا

    لڑکی سے زنا کرنے کے بعد نکاح کرنا

    حديث بھی قرآن کی طرح وحی ہے۔
  12. محدث میڈیا

    کیا نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنا لازمی ہے؟

    جہری اور سری تمام نمازوں میں امام کے پیچھے سورہ فاتحہ کی قراءت کرنا ضروری ہے اور یہ نماز کا رکن ہے۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ(صحیح بخاری: 756، صحیح مسلم: 394) ’’جس شخص نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی،...
  13. محدث میڈیا

    کیا گناہ کرنا اپنی خواہشات کو معبود بنانا ہے؟

    خواہشات کو معبود بنانے کا ذکر قرآن مجید کی درج ذیل آیت میں ہے: أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا (الفرقان:43) ’’کیا تو نے وہ شخص دیکھا جس نے اپنا معبود اپنی خواہش ہی کو بنا لیا، تو کیا تو اس کا ذمہ دار ہو گا۔‘‘ اس آیت کی تفسیر میں شیخ عبد السلام...
  14. محدث میڈیا

    جانور ذبح کرنے کی دعا

    دعا کے مسنون الفاظ درج ذیل ہیں: "بسم الله، والله أكبر، اللهم هذا منك ولك، وهذا عني" ( اے اللہ تیرے نام کے ساتھ (میں اسے ذبح کرتا ہوں)، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! یہ تیری ہی عطا ہے اور خالص تیرے ہی لیے ہے ، اور یہ میری طرف سے (قربانی) ہے)۔ (إرواء الغليل: 1152) مندرجہ بالا الفاظ میں سے...
  15. محدث میڈیا

    قربانی کے گوشت میں سے کتنا گوشت گھر میں رکھ سکتے ہیں؟

    قربانی کے گوشت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: ((فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا، وَتَصَدَّقُوا)) (مسلم: 1971) ’’ تم (قربانی کا گوشت) خود بھی کھاؤ، ذخیرہ بھی کر سکتے ہو، اور صدقہ بھی کرو۔‘‘ مذکورہ حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ انسان قربانی کا گوشت جتنا عرصہ چاہے فریز کر کے رکھ سکتا ہے۔ لیکن یہ بات ذہن...
  16. محدث میڈیا

    لڑکی سے زنا کرنے کے بعد نکاح کرنا

    محترم! اللہ تعالی آپ کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے۔ آپ سے مؤدبانہ سوال ہے کہ آپ کے ہاں اسلام میں حدیث کا کیا مقام ہے؟
  17. محدث میڈیا

    قربانی کے گوشت کی تقسیم

    قربانی کا گوشت انسان کو خود بھی کھانا چاہیے، اپنے اہل و عیال کو بھی کھلائے اور فقیروں مسکینوں کو بھی کھلائے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ﴾ (الحج: 28) ’’سو ان میں سے کھاؤ اور تنگ دست محتاج کو کھلاؤ۔‘‘ اور فرمایا: ﴿فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا...
  18. محدث میڈیا

    ذوالحجہ کے دنوں میں تکبیرات کہنا

    ذوالحجہ کے مہینے میں جو تکبیرات کہی جاتی ہیں ان کی دو قسمیں ہیں: 1- مطلق تکبیرات: یعنی جن کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے، بلکہ ہر وقت، صبح، شام، نمازوں سے پہلے اور بعد میں کسی بھی لمحے کہی جا سکتی ہیں۔ ان کا وقت ذوالحجہ کی ابتداء ہی سے شروع ہوجاتا ہے اور 13 ذوالحجہ کے دن سورج غروب ہونے تک...
  19. محدث میڈیا

    مسجد میں عید کی نماز ادا کرنا

    عيد کی نماز کھلے اور وسیع میدان میں ادا کرنا سنت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے باوجود کھلے میدان میں نماز عید ادا کی ۔ سیدناابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ...
  20. محدث میڈیا

    13ذو الحجہ کو رمی کرنے کی فضیلت

    حج کرنے والے کے لیے جائز ہے کہ وہ گیارہ اور بارہ کو دو دن جمرات کو کنکریاں مار کر چلا آئے اور اگر کوئی تاخیر کرے یعنی پورے تین دن منیٰ میں ٹھہرا رہے تو بھی جائز ہے۔ ارشادباری تعالی ہے: وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ...
Top