• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ر

    سمندر کی جھاگ کے برابر بھی گناہ معاف !

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : "اس شخص کے تمام گناہ معا ف کردیئے جائیں گے، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں جو ہر(فرض) نماز کے بعد یہ پڑھے: سبحان اللہ 33بار، الحمدللہ 33بار، اللہ اکبر 33بار-یہ 99 کلمات ہوگئے اور سو (100) پورا کرنے کے لیے ایک بار کہے: لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ...
  2. ر

    مجلس کے اختتام پر

    سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا اله الا انت استغفرك واتوب اليك (پاک ہے اے اللہ!اپنی تعریف کے ساتھ۔میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سواہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو شخص کسی مجلس کے اختتام پر یہ دعا پڑھتا ہے تو اللہ...
  3. ر

    میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں

    استغفر اللہ واتوب الیہ "میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں" "صحیح البخاری،حدیث 6307" نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "شیطان نے کہا:یارب! تیری عزت کی قسم!میں تیرے بندوں کو گمراہ کرتا رہوں گا جب تک انکی روحیں ان کے بدنوں میں رہیں گی۔" "رب عزوجل نے فرمایا: میری عزت اورمیرے...
  4. ر

    جنت کے متلاشی اور جہنم سے خلاصی

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: "جس نے تین بار اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کیا تو جنت کہتی ہے:اے اللہ ! اسے جنت میں داخل کر دے۔اور جس نے تین بار جہنم کی آگ سے پناہ مانگی تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! اسے جہنم کی آگ سے پناہ دے دے۔" اللهم إنّي أسألك الجنة و أستجير بك من النار‎...
  5. ر

    عشرہ ذوالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت

    اللہ تعالٰی فرماتا ہے قسم ہے فجر اور دس راتوں کی سورہ فجر آیت 1-2 2:اور معلوم دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں سورہ الحج 28 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا:کہ ان معلوم دنوں سے مراد عشرہ ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔ (صحیح بخاری:457-2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "کسی بھی دن میں...
  6. ر

    مسلمانوں کو حقیرجاننا حرام ہے

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے برا ہونے کےلیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کوحقیرسمجھے۔ (صحیح مسلم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کے دل میں ایک رائی کے برابر بھی تکبر ہوگا،تو ایک آدمی نے عرض کیا،ایک آدمی اس بات...
  7. ر

    اللہ کے نبی کی محبت

    حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:اے معاذ، اللہ کی قسم میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔پھر فرمایا اے معاذ میں تجھ کووصیت کرتا ہوں تو ہرنماز کے بعد ان کلمات کا کہنا ترک نہ کرنا۔ "اللھم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک" "اے اللہ تواپنے...
  8. ر

    اللہ کے ہاں پسندیدہ تین اعمال

    حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے سوال کیا،یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !کونسا عمل اللہ کوسب سے زیادہ پسند ہے؟آپ نے فرمایا،اپنے وقت پر نماز پڑھنا، میں نے کہا پھر کونسا؟آپ نے فرمایا،ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا، میں نے کہا پھر کونسا؟آپ نے فرمایا، اللہ کی راہ میں...
  9. ر

    آخرت کی فکر میں ہی خیر رکھی گئی ہے

    سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"آخرت جس کی فکر ہواللہ بےنیازی اور غنا کو اس کے دل میں داخل کردیتا ہے،اسکے امور کی شیرازہ بندی کرتا ہےاور دنیا عاجز ودرماندہ ہوکراسکےپاس آتی ہے۔اور جسکی فکر محض دنیا ہو،اللہ تعالیٰ اسکے فقروفاقہ کو اسکی پیشانی پر...
  10. ر

    عید گاہ جانے اور آنے کا راستہ بدلنا سنت ہے

    ”حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے روز عیدگاہ میں آنے جانے کا راستہ تبدیل فرمایا کرتے تھے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ کتاب العیدین، باب من خالف الطریق اذا رجع یوم العید
  11. ر

    نماز عید کے بعد تَقبَّلَ اللّٰہ مَنَّا وَمِنکَ کے الفاظ سے ایک دوسرے کے اعمال صالحہ کی قبولیت کی دعا

    ”حضرت جبیر بن نضیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عید کے روز جب آپس میں ملتے تو ایک دوسرے کو ”تَقبَّلَ اللّٰہ مَنَّا وَمِنک“ کہتے۔“ اسے ابن حجر نے فتح الباری میں نقل کیا ہے۔ کتاب العیدین، باب سنت العیدین لاھل الاسلام
  12. ر

    عیدین کی نماز میں بارہ تکبیریں مسنون ہیں

    ”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام حضرت نافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں”میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عیدالفطر اور عیدالاضحی دونوں کی نماز پڑھی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پہلی رکعت میں قرات سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قرات سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔“...
  13. ر

    عیدین کی نماز میں پہلے نماز اور پھر خطبہ دینا مسنون ہے

    ”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمررضی اللہ عنہ نماز عیدین،خطبہ سے پہلے ادا فرماتے۔“ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ اللؤلو والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث509
  14. ر

    نماز عید کے لئے اذان ہے نہ اقامت

    ”حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ عیدین کی نماز اذان اور اقامت کے بغیر پڑھی۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مختصر صحیح مسلم، للالبانی، رقم الحدیث428
  15. ر

    عید الفطر اور عید الاضحٰی کی نماز دو رکعت ہے

    ”حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق عید الاضحٰی کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دورکعت ہے، مسافر کی نماز دورکعت ہے، جمعہ کی نماز دو رکعت ہے اور یہ مکمل نماز ہے کم نہیں۔“ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ کتاب صلاة العیدین، باب عدد صلاة العیدین
  16. ر

    کھلے میدان میں نماز پڑھنے کے لئے سترہ کا اہمتام کرنا چاہئے

    ”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کی نماز یا کوئی دوسری نماز(کھلے میدان میں) ادا فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھالہ گاڑ دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیچھے نماز ادا فرماتے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
  17. ر

    عید الاضحٰی کی نماز جلد اور عید الفطر کی نماز نسبتا٘ دیر سے پڑھنا مسنون ہے

    ”حضرت ابو الحویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کے گورنر عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو تحریری طور پر یہ ہدایت فرمائی”عید الاضحی کی نماز جلدی پڑھو اور عیدالفطر کی نماز تاخیر سے پڑھو اور لوگوں کو خطبہ میں نیکی کی نصحیت کرو۔“ اسے شافعی نے روایت کیا ہے۔ کتاب...
  18. ر

    عید کی نماز تاخیر سے پڑھنا ناپسندیدہ ہے

    عید الفطر کی نماز کا وقت اشراق کی نماز کا وقت ہے۔ ”حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ خود عید الفطر یا عید الاضحی کی نماز کے لئے لوگوں کے ساتھ عیدگاہ روانہ ہوتے تو امام کو دیر کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فرمایا”ہم لوگ تو اس وقت نماز پڑھ کر فارغ بھی ہوجایا کرتے تھے اور وہ...
  19. ر

    عید الاضحی کے موقع پر تشریق کے تمام دنوں میں کثرت سے تکبیریں کہنی چاہئیں

    ”حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایام تشریق(11-12-13ذی الحجہ) میں یہ تکبیر پڑھا کرتے۔“ اَللّٰہ اکبَراَللّٰہ اکبَرلاَ اِلٰہَ اَلاَ اللّٰہ وَاللّٰہُ اکبَر اَللّٰہ اکبَر وَلِلّٰہِ الحَمد اسے ابن ابی شبینہ نے روایت کیا ہے۔ ارواءالفلیل، للالبانی،125/3
  20. ر

    نماز عید کے لئے پیدل جانا اور واپس آنا سنت ہے۔

    ”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ پیدل جاتے اور پیدل ہی واپس تشریف لاتے۔“ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ صحیح سنن ابن ماجہ، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث1071
Top