• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ک

    اصول فقہ کا تجزیاتی مطالعہ

    اصول فقہ کو اصول استدلال بھی کہتے کیونکہ یہ ایسے اصول ہیں جنہیں لاگو کر شریعت سے مسائل نکالے جاتے ہیں۔ ان اصولوں کو اصول اجتہاد بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعے شریعت کی وسعتوں کو تلاش کر کے جدید پیش آمدہ مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ یہ اصول درحقیقت ایک طرزاستدلال بھی ہیں۔ یعنی ان کا علم حاصل کرنے سے...
  2. ک

    اسلامی شریعت کا ایک معروف قاعدہ

    اسلامی فقہاء اور علماء نے شریعت کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک اصول متعین فرمایا ہے کہ ’’ضرورتیں حرام چیزوں کو جائز کر دیتی ہیں‘‘ اس اصول کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اسلام میں کس قدر نرمی ہے اور اسلامی قانون میں لوگوں کی ضرورتوں کا کس قدر خیال رکھا گیا ہے۔ مثلا سؤر کا...
  3. ک

    پاکستانی فوج اور حکمران

    بلاشبہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمان کو کسی صورت بھی قتل نہیں کرنا چاہیے۔اور جو اس طرح کرے وہ اللہ کے ہاں مجرم ٹھرتا ہے۔چنانچہ جو لوگ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ان کی بستیوں کا امن و امان تباہ کر رہے ہیں۔وہ اسلامی شریعت کی روح سے بالکل غلط کر رہے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ...
  4. ک

    وحدت رویت اور اختلاف مطالع

    یہ بحث درج ذیل دھاگہ سے الگ کی گئی ہے مسئلہ رویت ہلال سے متعلق محدث العصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا فیصلہ رؤیت حلال کے باب میں اختلاف مطالع کے حوالے سے علماء کی دو طرح کی آراء ہیں۔پہلی یہ کہ اختلاف مطالع کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔یعنی ایک شہر یا ملک والوں کے ساتھ ہی سب کے مہینے...
  5. ک

    کوئی انسان سخت گفتگو کب کرتا ہے؟

    عام طور پر کسی مسلہ میں کوئی انسان سخت کلامی اس وقت کرتا ہے جب وہ خود اس باب میں اعلی کردار کا حامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے زیربحث مسلہ میں غلطی اسے برداشت نہیں ہو پاتی ۔
  6. ک

    انسان کا تراشیدہ نظام

    انسانیت کی بےچینی کی من جملہ وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ یہ بھی ہےکہ اس وقت دنیا ایک ایسے نظام سے محروم ہے جو فطرت انسانی پرمبنی ہو۔جس میں عدل وانصاف ہو۔اور جس میں انسانی نفسیات کی بہترین طریقے سے تسکین کی گئی ہو۔عصری نظام ہائے حیات مذکورہ تقاضوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔یہ انسان نے بنائے ہیں...
  7. ک

    توحید الوہیت کےدونوں پہلوہی انتہائی اہم ہیں

    سلف کےہاں توحیدکی تین اقسام ہیں پہلی ربوبیت دوسری الوہیت اورتیسری اسماوصفات ان میں سے توحیدالوہیت یہ ہےکہ صرف اللہ اکیلےہی کی عبادت کی جائےاس میں کسی کوشریک نہ ٹھرایاجائےچناچہ توحیدالوہیت کو توحیدعبودیت بھی کہاجاتاہے پھرعبادت کےدوپہلوہیں پہلایہ کہ تعبدی شعائر اوررسومات صرف اللہ کےسامنےبجالائی...
  8. ک

    کسی کی تکفیرکرنا

    واضح رہےکہ تکفیردوطرح کی ہوتی ہے پہلی یہ کہ عام اصولی اندازمیں بیان کر دیاجائےجوتحکیم بغیرماانزل اللہ کرتاہےوہ کافر ہے جوغیراللہ سے عقیدتااستمدادرکرتاہےوہ مشرک ہے وغیرہ اوردوسراطریقہ ہےکہ کسی خاص جماعت ،گروہ اور شخص کی تکفیرکی جائے مثلافلاں شخص یا فلاں جماعت اور گروہ یہ کفریہ کام کرتاہے اس لئے...
  9. ک

    کیادین کونظام زندگی کہاجاسکتاہے؟

    واضح رہےکہ دین اسلام معروف معنوں میں ایک نظام یا ضابطہءحیات نہیں۔کیونکہ جب ہم کسی چیزیاتصورپرنظام کا اطلاق کرتےہیں تو اس کامطلب ہوتاہےکہ اس میں تمام جزئیات یکساں حیثیت رکھتی ہیں۔جبکہ دین میں کچھ جزئیات اولیں حیثیت میں مطلوب ہیں اورکچھ ثانوی حیثیت میں یااولیں جزئیات کےتقاضےکےطورپرمطلوب ہوتی...
  10. ک

    ابن تیمیہ کےہاں ، اسلامی تہذیب ومعاشرت کےاصول

    یہ ابن تیمیہ کی کتاب اقتضاءالصراط المستقیم کاترجمہ ہے۔(دوستوں کو جہاں عبارت کی تفہیم مشکل ہورہی ہو اس کا استفسارضرور کریں) خطبہءمسونونہ کےبعد: میں نےتہواروں میں کفارسے مشابہت اختیارکرنےسےروکاتھا۔اس حوالے سے میں نےکچھ قدیم اثار،شرعی دلائل اورشریعت کی بعض حکمتیں نقل کیں تھیں کہ اہل کتاب اور عجمیوں...
  11. ک

    ایمان کامل

    اس وقت تک کوئی شخص صاحب ایمان نہی ہوسکتاجب تک وہ اللہ کےتمام فرستادہ پیغمبروں پرایمان نہ لےآئےاورہر پیغمبر جو کچھ لےکرآیاہےاس سارےکی تصدیق نہ کردے۔(ماخوذازعقیدہ طحاویہ) درج بالاعبارت میں ایمان کی دوشرطیں بتائی گئی ہیں۔پہلی یہ کہ تمام پیغمبروں کو برحق تسلیم کرنا۔یعنی اگر کوئی حضرت عیسی یاموسی...
  12. ک

    انسانیت پرستی

    انسانیت یا انسان پرستی کی بنیاد یہ فلسفہ ہےکہ انسانوں کےدرمیان مذہب ،نسل،رنگ،جغرافیہ اورمال وغیرہ کو اساس تفریق نہ بنایاجائے۔یہ فلسفہ مغرب کی طرف سے دیاگیاہے۔اگرچہ بظاہر یہ بہت اچھا اورخوشنمالگتاہےلیکن بباطن اس کامقصد لوگوکو لادین بناناہے۔کیونکہ حقیقت کی نگاہ سےدیکھیں تو یہ دنیاجس میں...
  13. ک

    برصغیرمیں فکراسلامی کی تعبیرجدید

    برصغیرمیں انگریزکی آمدسے صرف تجارتی مراسم ہی نہیں بڑھےتھےبلکہ غالب حیثیت سےانکی تہذیب اورکلچرکےاثرات بھی منتقل ہوے۔برصغیرمیں جن شخصیات نےمغربی تہذیب کے چیلنجز سامنےرکھتےہوئے فکراسلامی میں تعبیر جدیدکی کوشش کی ان میں درج ذیل نام نمایاہیں۔ سرسید...
  14. ک

    ارباب فکر سےگذارش ہےکہ

    ہم کیاکریں ؟؟؟ جب کسی قوم پر زوال آتاہےتو اس کےفکرونظرکےسوتےخشک ہوجاتےہیں۔حالات کا درست تجزیہ کرنےکی صلاحیت اور اجتہادی بصیرت ختم ہوجاتی ہیں۔ایسی قوم کےپاس حقیقی معنوں میں کوئی لا ہحہ عمل نہیں ہوتا۔اس میں قیادت کےبحران کی وجہ سے بھانت بھانت کی قیادتیں سراٹھانےلگتیں ہیں۔آج امت مسلمہ بالعموم...
  15. ک

    اسلامی تصور جہاد اصلا دفاعی ہے

    واضح رہےکہ اسلام میں تصورجہاد اپنی نوعیت کےاعتبارسےاصل دفاعی ہے۔اقدامی نہیں ہے۔کیونکہ قرآن میں جہاد کی تعلیمات کے حوالے سے جوبنیادی احکام آئےہیں ان کامفہوم یہی ہےکہ اگر تم پرظلم وزیادتی ہوتو اس کابدلہ لےسکتےہو۔
  16. ک

    مذہب اور سائنس

    عام طور برسیکولرلوگوں کی طرف سےیہ باورکرایاجاتاہےکہ مذہب سائنس کادشمن ہے۔اگرکسی معاشرےپرمذہبی اقدار مسلط ہوں گی تو اس میں سائنسی ترقی ناممکن ہے۔ یہ سوچ ازمنہءوسطی میں پروان چڑھی۔جب عیسائیت نے مذہب سائنس کی مخالفت کرتےہوے سائنسی نظریات کو مسترد ہی نہیں کیاتھابلکہ سائنس دانوں کو زندہ بھٹیوں میں...
  17. ک

    دیوبندی علماسےایک استفسار

    مجھےالمہندعلی المفندیعنی عقائد علمائے اہل سنت دیوبند سے سرسری نظرگزارنےکااتفاق ہواجس میں سے درج ذیل عبارت سامنےآئی اس میں کچھ ابہام محسوس ہواچناچہ دیوبندی علماسےگزارش ہےکہ وہ اس کی وضاحت فرمادیں۔ تیرھواں اور چودھواںسوال ص٤٧ کیاکہتےہوحق تعالی کےاس قسم کےقول میں کہ رحمن عرش پرمستوی ہوا،کیاجائز...
  18. ک

    دین اورمذہب میں فرق:

    واضح رہےکہ دین وہ ہوتاہےجو ساری زندگی کےبارےمیں رہنمائی فراہم کرےیعنی اس کےاندر عقائد،عبادات،رسومات ومعاملات،سیاست،معیشت اورمعاشرت الغرض انفردی واجتماعی زندگی کےبارےمیں بدرجہءاتم رہنمائی موجود ہو۔جبکہ مذہب صرف انفرادی زندگی کےبارےمیں رہنامائی فراہم کرتاہےیعنی اس میں صرف عقائد،عبادات اورچند ایک...
  19. ک

    مسلہ،فتوی اور فیصلے میں فرق۔ایک انتہائی ضروری وضاحت۔

    یہ ایک بدیہی حقیقت ہےکہ آج پوری دنیامیں صحیح اسلامی خطوط پر استوار ایک بھی معاشرہ نہیں ۔جس کی وجہ سے کچھ ایسی اسلامی اصطلاحات الجھ کر رہہ گئی ہیں جن کا درست مفہوم اسلامی معاشرےمیں خود بخود سمجھ آجاتاہے۔ ان میں سے یہ تین اصطلاحات بھی ہیں یعنی مسلہ فتوی اور حکم(فیصلہ)اس وضاحت کچھ یوں ہےکہ ...
  20. ک

    وہ وجوہات جن کی بناپرایک شخص کفریہ افعال کے ارتکاب کے باوجود کافرنہیں کہلاتا

    اہل سنت کے ہاں اگر ایک شخص کفرکرتاہے او راس میں درج ذیل چار وجوہات میں سے کوئی ایک وجہ پائی جائے تو وہ کافر نہیں ہوگا۔ پہلی یہ کہ اسے حکم شرعی کا علم نہ ہو۔یعنی کوئی ایسا کام کرتاہے جومبنی برکفرہے لیکن اس کے بارےمیں اسے شرعی حکم کاعلم نہیں تو وہ کافرنہیں کہلائے گا۔ دوسری یہ کہ اس سے غلطی...
Top