• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. باذوق

    اسلام مخالف فلم -- شر کے پہلو سے خیر

    مغرب کی منافقت و دہری پالیسیوں کی فہرست طویل ہے ، تاہم ان میں سے ہی یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص جرمنی میں ہٹلر کے ہاتھوں گیس چیمبرز میں 60 لاکھ یہودیوں کے قتل عام کو مبالغہ و افسانہ کہے تو یہ بات یورپی ممالک میں جرم ہے۔ اسرائیل میں باقاعدہ یہ قانون ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی شخص "ہولوکاسٹ" کو...
  2. باذوق

    مسند احمد - انگریزی ترجمہ

    السلام علیکم۔ دارالسلام نے حال ہی میں مسند احمد کا انگریزی ترجمہ شایع کیا ہے۔ یہ تین جلدوں میں ہے (شاید مکمل نہیں بلکہ پہلے حصے کے طور پر ہے) واضح رہے کہ مسند احمد کا انگریزی ترجمہ اب تک نہیں کیا گیا تھا۔ راقم کی خواہش ہے کہ اسے کتاب و سنت پر اپ لوڈ کیا جائے۔ پیشگی شکریہ۔
  3. باذوق

    صحابہ رضی اللہ عنہم کا ذکر خیر

    صحابہء کرام کے حقوق میں سے یہ ہے کہ : [ * ] انکی تعظیم و توقیر کی جائے : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : اکرموا اصحابی فانہم خیارکم۔ میرے صحابہ کا احترام کرو کیونکہ وہ تم میں سب سے افضل ہیں ۔ { النسائی الکبری ، مصنف عبد الرزاق عن عمر } [ * ] انکی عیب جوئی نہ کی جائے...
  4. باذوق

    جمشید صاحب کو شادی خانہ آبادی مبارک

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ابھی ایک مراسلے میں فورم کے ایک معزز رکن سے متعلق ایک خوشخبری نظر سے گزری : اگر یہ خبر سچ ہے تو تمام اراکین فورم کی طرف سے جمشید صاحب کی خدمت میں ڈھیر ساری مبارکباد پیش ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو خوشحال، کامیاب و کامران رکھے ، آمین۔
  5. باذوق

    جس کو دیکھو جس سے بولو سمجھے کم سمجھائے بہت

    معروف ادیب ہاشم رضا (صاحبِ کتاب "ہماری منزل") کے چچا آلِ رضا اپنے زمانے کے معروف شاعر تھے۔ ان کی ایک غزل کے چند اشعار ابھی مطالعے میں آئے۔ شئیر کر رہا ہوں۔ دیکھئے کس قدر معنی خیز ہیں ۔۔۔۔ انسانوں کا عجائب خانہ ہے تو رضا دلچسپ مقام جس کو دیکھو جس سے بولو سمجھے کم سمجھائے بہت کھلتے...
  6. باذوق

    علم فقہ - افتراق و انتشار کا ذریعہ نہیں

    فقہی مسائل کو بنیاد بنا کر اختلاف و انتشار پیدا کرنا انتہائی مذموم عمل ہے۔ فقہ اور اس کے مسائل اکھاڑے کا میدان نہیں جسے بعض لوگ اپنی علمیت ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی فقہ توجہ مبذول کرانے کا ذریعہ ہے۔ علم فقہ دراصل اہل اختصاص کا میدان ہے جن کے ذریعے عوام الناس دین کے مختلف...
  7. باذوق

    سچ پر قائم رہنا چاہئے ، مگر ۔۔۔!

    سچ بولنے کا مطلب لوگوں کا دل دکھانا نہیں ہوتا۔ سچ پر قائم رہتے ہوئے بھی کسی کی دلآزاری اور تضحیک سے بچا جا سکتا ہے۔ جب کوئی ہمیں " صبح بخیر " کہتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم موسمیاتی رپورٹ اٹھا کے مخاطب کو پکڑ کر سمجھانے بیٹھ جائیں کہ ۔۔۔۔ آج درجۂ حرارت اتنا ہے ، یا بارش پڑنے والی ہے یا...
  8. باذوق

    ایمان : قلبی یقین کا دوسرا نام

    ایمان ، قلبی یقین کا نام ہے۔ جیسا کہ ارشاد ربانی ہے : قالت الأعراب آمنا قل لم تؤمنوا ولكن قولوا أسلمنا ولما يدخل الإيمان في قلوبكم وإن تطيعوا الله ورسوله لا يلتكم من أعمالكم شيئا إن الله غفور رحيم دیہاتی کہتے ہیں ہم ایمان لائے۔ کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں...
  9. باذوق

    کرتے ہیں شب و روز مسلمانوں پر تکفیر

    اک مولوی صاحب سے کہا میں نے کہ کیا آپ کچھ حالتِ یورپ سے خبردار نہیں ہیں آمادۂ اسلام ہیں لندن میں ہزاروں ہر چند ابھی مائلِ اظہار نہیں ہیں تقلید کے پھندوں سے ہوئے جاتے ہیں آزاد وہ لوگ بھی جو داخلِ احرار نہیں ہیں جو نام سے اسلام کے ہو جاتے ہیں برہم ان میں بھی تعصب کے وہ آثار نہیں ہیں...
  10. باذوق

    لوگوں کو حق سے پہچانا جاتا ہے نہ کہ حق کو لوگوں سے

    فضیلۃ الشیخ عبید بن سلیمان بن عبداللہ الجابری حفظہ اللہ اپنے مقالہ سلفی منہج کے اُصول ومبادی میں لکھتے ہیں : (بشکریہ : طارق سلفی) سبحان اللہ !! کیا ہی خوبصورت بات کہی۔ جزاک اللہ خیرا ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ کچھ پیشوائیان دین و مذہب ۔۔۔ اقوال پر زور دیتے ہیں اور دوسری طرف کچھ ایسے ہیں جن...
  11. باذوق

    جوانوں کے پہلو میں ایک دل ہے

    خفقان صاحب نے دو خاص اعتراضوں کے علاوہ جاتے جاتے ایک عام حکمت کا موتی بھی بکھیرا تھا کہ : جس کتاب کا کوئی message یعنی پیغام نہ ہو اس کا چھپنا بیکار ہے۔ اب حقیقت یہ ہے کہ کتاب لکھتے وقت ہم اپنی پیغامبرانہ ذمہ داریوں سے قطعی طور پر بےخبر تھے۔ ہمارے ذہن میں تو ایک ہلکی پھلکی "لفٹین بیتی" تھی اور...
  12. باذوق

    ایک گدھے کی سرگذشت ۔۔۔

    کچھ سال پہلے اخبار "اردو نیوز" (سعودی عرب) میں ایک خبر آئی تھی کہ "بارہ بنکی" میں ایک 35 سالہ خوبصورت عورت نے اپنے شوہر کو اتنا پیٹا کہ بچارہ ہلاک ہو گیا۔ وجہ یہ تھی کہ شوہر بیوی پر ادھر ادھر جانے پر سخت پابندیاں لگا رہا تھا۔ "بارہ بنکی" شمالی ہندوستان کا مشہور شہر ہے جہاں کے 'گدھے' بھی مشہور...
  13. باذوق

    سچ ! محبت مجھے آپ جوانوں سے ہے !!

    کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے ہاں ! محبت مجھے آپ جوانوں سے ہے !! نہیں ! میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں کسی تبلیغ کے ارادے سے آپ کے درمیان چلا آیا ہوں۔ میں آپ کو بور کرنے نہیں آیا دوستو ! میں آپ کی خوشیوں میں بھنگ ڈالنا نہیں چاہتا۔ میں وہ نہیں ہوں جو آپ سمجھ رہے ہیں ۔۔۔۔ آج کے دن ، چاہے...
  14. باذوق

    حدیث پر تنقید - مجھے تہذیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی

    السلام علیکم۔ ابھی ہمارے ایک دوست نے ایک مشہور اردو بلاگر کی تازہ تحریر کی طرف توجہ دلائی جو "حجیت حدیث" پر شکوک و شبہات پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔ حالانکہ بات صرف اتنی ہے کہ بلاگر موصوف اپنے بلاگ پر جن جن موضوعات کو تختہ مشق بنا رہے ہیں ، اس کے متعلق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ : یہ کسی حد تک...
  15. باذوق

    سمرقند و بخارا کی خونیں سرگذشت : اعظم ہاشمی

    مولانا اعظم ہاشمی کی داستانِ ہجرت (ترکستان تا پاکستان) بعنوان "سمرقند و بخارا کی خونیں سرگذشت" کتابی شکل میں سن 1969ء میں شائع ہوئی تھی جس کا تعارف مولانا مرحوم کے پوتے کفایت ہاشمی نے اردو محفل فورم پر یہاں کروایا ہے۔ یہ دلچسپ کتاب جو کہ دراصل تاریخ کا ایک باب بھی ہے ، archive.org پر پی۔ڈی۔ایف...
  16. باذوق

    عالمی شہرت یافتہ دختر پاکستان ارفع کریم کی وفات

    انا للہ وانا الیہ راجعون عالمی شہرت یافتہ اور دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم ، بروز ہفتہ 14/جنوری 2012ء کو قضائے الٰہی سے بعمر 16 سال انتقال کر گئیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور والدین ، متعلقین اور اساتذہ کو صبر جمیل سے نوازے ،...
  17. باذوق

    انفق یا ابن آدم انفق علیک

    قارون ۔۔۔ دنیا کا امیر ترین شخص تھا !! قارون کے پاس ان گنت دولت تھی مگر ۔۔۔۔ مگر وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے گریزاں تھا جس کے باعث اس کی دولت بھی اس کے ساتھ غرق ہو گئی اور اس کی کمائی گئی دولت اس کے کسی کام نہیں آئی ! کہا جاتا ہے کہ دنیا کی دولت کا 60 فیصد حصہ یہودیوں کی ملکیت میں ہے...
  18. باذوق

    اخلاق کا بیاں ہوجا محبت کی زباں ہوجا

    برائی کو مٹانے کے دو طریقے ہیں ، برے کو مٹا دیا جائے یا برائی کو اچھائی میں تبدیل کیا جائے ، اسلام نے دوسرے طریقے کو پسند کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے کلام پاک میں ارشاد فرماتا ہے : اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی، برائی کو بھلائی سے دفع کیجیے ، پھر یکایک آپ میں اور جس شخص میں عداوت تھی وہ ایسا...
  19. باذوق

    کیا لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سجدہ کرتے ہیں؟

    منہاج القرآن انٹرنیشنل ادارہ تعارف کا مہتاج نہیں۔ اس ادارہ کے کسی طالب علم یا ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک معتقد نے اپنا اردو بلاگ بھی بنا رکھا ہے۔ پچھلے دنوں ایک دوست نے اسی بلاگ کی ایک تحریر کا حوالہ دیا ، جس کا عنوان تھا : کیا لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سجدہ کرتے ہیں؟ (انگریزی...
  20. باذوق

    خاموش آواز : اسلام وہ جو من چاہے من بھائے

    فورم کی طرح بلاگ بھی سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک مفید ذریعہ ہے۔ اور جس طرح اردو رسم الخط میں فورمز کی شروعات ہو چکی ہے بلکہ اردو فورمز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی طرح اردو قلمکاروں (قلمکار کو آجکل کچھ لوگ "لکھاری" بھی کہنے لگے ہیں) نے بھی اپنے اپنے ذاتی بلاگز قائم کر لیے ہیں اور اردو بلاگنگ...
Top