• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپﷺکی دعائے رحمت پانے والے سات خوش نصیب افراد

شمولیت
اگست 28، 2019
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
35
آپﷺکی دعائے رحمت پانے والے سات خوش نصیب افراد

ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی

پہلا خوش نصیب

ایسے میاں بیوی جو ایک دوسرے کو تہجدکے لیے بیدارکریں

ابوہریرۃؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ ایسے آدمی پررحم فرمائے جو راتوں کو قیام کرے اور اپنی بیوی کو قیام اللیل کے لیے اٹھائے اوراگروہ اٹھنے سے انکارکرے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑکے اسی طرح اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو اس عورت پر جو قیام اللیل کے لیے اٹھے اور اپنے شوہرکو بیدارکرے اوراگراس کا شوہراٹھنے سے انکارکرے تو وہ اس کے چہرے پرپانی چھڑکے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَمرفوعا’’رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّى وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِي وَجْهِهَا الْمَاءَ رَحِمَ اللَّهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ وَأَيْقَظَتْ زَوْجَهَا فَإِنْ أَبَى نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ الْمَاءَ‘‘(صحیح ابن ماجہ للألبانیؒ:1336،صحیح ابوداؤدللألبانیؒ:1308)

دوسرا خوش نصیب

حقوق العبادکورفع دفع کرنے والے افراد

ابوہریرۃؓ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایاکہ اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو اس انسان پرجس کے ذمے اس کے کسی بھائ کے متعلق عزت یامال کے معاملے میں کوئی زیادتی تھی اسی لیے وہ اس کے پاس آیااور اس سے اپنامعاملہ رفع دفع کرلیااس دن کے آنے سے پہلے پہلے جہاں درہم ودینایعنی روپئے پیسے نہیں ہوں گے بلکہ ظالم سے بدلے میں نیکیاں لی جائیں گی اور اگرظالم کے پاس نیکیاں نہیں ہوں گی تو مظلوموں کے گناہ ظالموں پر ڈال دیے جائیں گے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مرفوعا:’’رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا كَانَتْ لِأَخِيهِ عِنْدَهُ مَظْلَمَةٌ فِي عِرْضٍ أَوْ مَالٍ فَجَاءَهُ فَاسْتَحَلَّهُ قَبْلَ أَنْ يُؤْخَذَ وَلَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ حَسَنَاتِهِ وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ حَمَّلُوا عَلَيْهِ مِنْ سَيِّئَاتِهِمْ‘‘(الصحیحۃ للألبانیؒ:3265)

تیسرا خوش نصیب

زبان کی حفاظت کرنے والے افراد

ابوامامۃ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ رحم فرمائے اس بندے پر جواپنی زبان سے خیرنکالتاہے یااپنی زبان کو شرسے محفوظ رکھتاہے۔

عن أبی امامۃ مرفوعا:’’رحم الله عبدا قال خیرا وغنم أو سكت عن سوءفسلم‘‘ (ألصحیحۃ:855،صحیح الجامع للألبانی:3497)

چوتھا خوش نصیب

معاملات میں آسانی پیداکرنے والے افراد

جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو اس بندے پر جو معاملات میں آسانی پیداکرے، جب وہ کوئی چیزبیچے تو آسانی کرے اور جب وہ خریدے تو آسانی کرے اور جب کوئی اپناحق تقاضاکریں تو آسانی کرے(ان سب پراے اللہ تو اپنی رحمتوں کا نزول فرما)

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مرفوعا:’’رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ سَمْحًا إِذَا اشْتَرَى سَمْحًا إِذَا اقْتَضَى‘‘(صحیح ابن ماجۃ للألبانی:2203)

پانچواں خوش نصیب

عصرکی نمازاداکرنے سے پہلے چاررکعت نفل اداکرنے والے افراد

ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ کی رحمتوں کی بارش ہو اس انسان پر جو عصرکی نمازسے پہلے چاررکعتیں نفل اداکرے۔

عَنْ ابْنِ عُمَرَ مرفوعا:’’رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا‘‘

(صحیح ابوداؤدللألبانی:1271)

چھٹا خوش نصیب

فرمان رسولﷺکو یادکرکے دوسروں تک پہنچانے والے افراد

زیدبن ثابت سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ رحم فرمائے اس مسلمان پر جو میری باتوں کو سنے اور دوسروں کو تک پہونچادے۔

عن زيد بن ثابت مرفوعا:’’رحم الله من سمع مقالتي حتى يبلغها غيره‘‘(صحیح الترغیب والترھیب للألبانیؒ:3254)

ساتواں خوش نصیب

حج وعمرہ کے دوران سرمنڈوانے والے افراد

ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایاکہ اے اللہ حج کے دوران سرمنڈوانے والوں پر رحم فرما،صحابہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ!بال کاٹنے والوں کے لیے بھی دعارحمت کردیں؟آپﷺ نے فرمایاکہ اے اللہ! فرمایاکہ اے اللہ حج کے دوران سرمنڈوانے والوں پر رحم فرما، صحابہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ!بال کاٹنے والوں کے لیے بھی دعارحمت کردیں؟آپﷺ نے فرمایاکہ اے اللہ!بال کٹوانے والوں پر بھی رحمت نازل فرما!

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَقال قَالَ رسول اللہ ﷺ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ (بخاری:1727)

آخرمیں اللہ سے دعاگوہوں کہ رب العالمین تو ہمیں اوران فرامین رسولﷺکے پڑھنے والوں اور دوسروں تک پہنچانے والوں کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے اوراپنے حبیبﷺکی دعاکا مستحق بنا!آمین تقبل یارب العالمین۔



(استفادۃ:حصن الخطیب ازابوالحسن عبدالمنان راسخ حفظہ اللہ وتولاہ)
 
Top