• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ کی رائے میں کیا چیز انسان کو انسانیت کا درجہ دے سکتی ہے؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بڑی طویل مدت بعد موضوع سخن پر نیا دھاگہ ترتیب دینے جا رہی ہوں۔اللہ تعالی سے بھرپور دعا ہے کہ وہ حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرے۔

انسان اشرف المخلوقات ہے اور اس زمین پر نائب کا درجہ رکھتا ہے۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ انسانیت بہت بڑا درجہ ہے جو کسی مخلوق کو حاصل نہیں ہوا۔
مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا انسان نے اللہ تعالی کی عطا کردہ تمام تر طاقت ، وسائل ، عقل ، اعتقاد ، مشاہدے وغیرہ کے کم زیادہ استعمال سے انسان کی آئے دن ایک نئی صورت متعارف کروائی ہے۔

اب آپ کی رائے یا مشاہدے میں انسان کو کونسی چیز انسانیت پر فائز کرتی ہے؟


نوٹ: برائے کرم "ایک لفظی" اقتباس کے بجائے کامل جملے پر انحصار کیجیئے، کہ بسا اوقات سوچ بھی تعبیر بن جاتی ہے!!!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم وحمۃ اللہ
اب آپ کی رائے یا مشاہدے میں انسان کو کونسی چیز انسانیت پر فائز کرتی ہے؟
اپنی کم فہمی کی بناء پر سوال سمجھ نہیں سکا ،
انسان کی وہبی صلاحیتوں کے حوالے اپنی آراء کا اظہار کرنا ہے ،۔۔یا۔۔انسان کی کسبی کمالات کے حوالے سے ’’ انسانیت ‘‘کا معیار بتانا ہے
اور ساتھ ہی اگر یہ واضح کردیں کہ ’’ انسانیت ‘‘ سے مراد کیا ہے ؛
اتنا تو اکثر علماء سے سنتے آئے ہیں کہ :
عقل اور تمیز کی صلاحیت ۔۔اور۔۔فکر و عمل کا ’’ اختیار ‘‘ امتیازی وصف ہے ،جس کی بنا پر ’’ تکریم انسان ‘‘ کا اعزاز ہے،
اور (میرا خیال ہے ) چونکہ آپ نے ’’ انسانیت ‘‘ پر ’’ فائز ‘‘ ہونے کی وجہ پوچھی ہے
تو حضرت انسان کی تخلیق کا مقصد ۔۔رد و قبول کا اختیار دے کر ۔۔اس سے اطاعت کلی کا مطالبہ ہے،(اس اطاعت میں سب کچھ آتا ہے ،عقیدہ و عبادت ،اخلاق ،معاملات ،انسانی صلاحیتوں کا مثبت و تعمیری استعمال ،وغیرہم )
اگر وہ اس مطالبہ پر پورا اترتا ہے تو انسانیت پر فائز ہوجاتا ہے
قال اللہ تبارک وتعالے
وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (3)
 
Last edited:
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا بھائی
مجھے نہیں معلوم ہوا کہ سوال میں کیا مشکل پیش آئی،اس مطابق مئجھے آپ کا جواب بھی واضح نہیں یوا۔
آپ انسانیت کی تخلیق کے مقصد کی بات کر رہے اور میری مراد انسانیت کے اوصاف کی تھی، جو ہونی چاہیئے یا جن کی آج کمی ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بات تو علماء میں متفقہ ہے کہ عقل کی صلاحیت کی بنا پر ہی انسان کو انسانیت کا درجہ اور اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہوا لیکن اس کے بعد میری نظر میں انسان کو انسانیت کے درجے پر فائز کرنے والا عمل احساس کا ہے۔
اطاعت کا احساس ۔۔یہی احساس اسے بندگی کرواتا ہے۔اسے بے شمار سے ہٹا کر واحد کی طرف لاتا ہے۔
یہی احساس اسے اپنے سے منسلک افراد کے حقوق ادا کرنا سکھاتا ہے۔
معاشرے میں برتاؤ،حق کی تلاش احساس کی بدولت ہیں۔احساس ہی انسان کو ان تمام افعال کے لیے تیار کرتا ہے جو اسے مکمل انسان بناتے ہیں۔
احساس کرنا اور حساس ہونا اللہ سبحانہ وتعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہیں(حساسیت سے مراد منفی درجے کی حساسیت نہیں جو ہر غلط موڑ پر بھی حساس بننے سے نہیں چوکتی۔انسان کو پرسکون زندگی گزرانے کے لیے کچھ ڈھیٹ پن کی بھی ضرورت ہوتی ہے ورنہ زندگی دوسروں کے ہاتھ میں کھلونا بن کر رہ جاتی ہے)۔بے حس انسان اپنے خاندان،معاشرے،دین قوم کے علاوہ اپنے لیے ہی کچھ نہیں کر سکتا۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آَمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآَخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآَتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآَتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (سورۃ البقرۃ)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
انسانیت کیا ہے ؟
مختلف لوگوں کے نزدیک اس سوال کا جواب مختلف ہوگا ۔ اور اسی بنا پر اس درجہ پر پہنچنے کے لیے مطلوبہ صفات بھی مختلف ہوں گی ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
انسانیت کیا ہے ؟
مختلف لوگوں کے نزدیک اس سوال کا جواب مختلف ہوگا ۔ اور اسی بنا پر اس درجہ پر پہنچنے کے لیے مطلوبہ صفات بھی مختلف ہوں گی ۔
آپ اپنا مشاہدہ بیان کیجیئے بھائی۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جو انسان "باشعور"ہو جائے وہ انسانیت کے تقاضے ادا کرنے کا قابل ہو جاتا ہے۔اس شعور کا تعلق بہت پڑھ لکھنے سے نہیں یا بہت عقل والا ہونے سے بھی نہیں ہے۔کیونکہ عقل کا استعمال بھی بہرحال ایک مسئلہ ہے۔
اللہ تعالی نے "بشر" کو ایک فطرتی قاعدے میں پیدا کیا ہے، جس میں غم ،غصہ ،شدت ، جذبات ،رجحان ،تجسس ،خواہش امید ، اور بے شمار چیزوں سے نوازا ہے، جو انسان فطرتی قاعدے میں ان کو ترتیب دے اور ہموار سطح پر رکھے۔وہ انسان کامیاب ہے۔

جب انسان کو انسانیت سے بلکل ہی بڑھا دیا جاتا ہے ، پھر لوگوں کو وہ بشر نہیں لگتا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا آیا ہے۔افسوس ہے کہ کتنے لوگ آج بھی ولی اللہ بنے ہوئے جیسے کہ بشر نہ ہوں!!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شرک ایک ایسا گناہ ہے جو انسان کو انسانیت کے درجے سے گرا کر حیوان سے بھی بدتر بنا دیتا ہے -

اسی طرح ایک اللہ کی عبادت انسان کو انسانیت کے بلند درجے پر پہچا دیتی ہے -
 
Top