• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام: سب سے بڑی نعمت

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
اسلام: سب سے بڑی نعمت

اللہ رب العالمین کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور سب سے بڑی نعمت عطا کی یعنی مسلمان بنایا.
یوں تو دنیا میں کئی مذاھب پائے جاتے ہیں لیکن اللہ تعالی نے قرآن مجید میں دین اسلام کو پسند کرتے ہوئے تمام دوسرے ادیان کو منسوخ کر دیا ، فرمایا :

إِنَّ ٱلدِّينَ عِندَ ٱللَّهِ ٱلْإِسْلَٰمُ
ترجمہ: بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے
(سورۃ آل عمران: ۹)

اس آیت سے معلوم ہوا کی پسندیدہ دین صرف اور صرف اسلام ہی ہے.

ایک دوسری جگہ پر اللہ نے دین اسلام سے اپنی رضامندی بتاتے ہوئے فرمایا :

ٱلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلْإِسْلَٰمَ دِينًا
ترجمہ: آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا
(سورۃ المائدۃ: ٣)

اس آیت سے ہمیں دو باتیں معلوم ہوتی ہیں :


  1. ایک تو یہ کی دین مکمل ہو چکا ہے اور اب اس میں اضافہ کی گنجائش نہیں
  2. دوسری بات یہ معلوم ہوئ کہ اللہ تعالی نے دین اسلام کو دین كے طور پر پسند کر لیا اور دین اسلام سے راضی ہوگیا.

اب اگر کوئی انسان دین اسلام كے علاوہ کوئی دوسرا دین اپناتا ہے تو اسکا اعتبار نہیں کیا جائیگا اور اللہ كے یہاں اسکو قبولیت نہیں ملے گی .
اللہ تعالی نے فرمایا :

وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ: جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا
(سورۃ آل عمران:۸٥)


اس آیت میں اللہ تعالی نے یہ بیان کر دیا ہے کہ اسلام كے علاوہ جتنے بھی مذاھب اس دنیا میں پائے جاتے ہیں سب اسلام كے آنے كے بعد منسوخ ہو گئے ہیں اسلئے دین اسلام كے علاوہ کسی اور مذہب کو اللہ قبول نہیں کرے گا اور اگر کوئ شخص اسلام كے علاوہ کسی اور مذہب کو اپناتا ہے تو وہ آخرت میں نقصان اٹھائے گا.

ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اتنی عظیم نعمت سے نوازہ ہے اور ہمیں صرف اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہئے اور اسی کی بات ماننی چاہئے.

اللہ ہمیں سچا مسلمان بنائے.
آمین

عمر اثری (ابن اثر)
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اے کاش مسلمان اس حقیقت کو سمجھ لے ۔
 
Top