• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسماء الرجال کی کتب عامہ کا تعارف۔۲

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
[emoji432] اسماء الرجال کی کتب عامہ کا تعارف [emoji432]
سلسلۂ جرح و تعدیل-۲

ہم سبھی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ تفصیلی مطالعہ سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن اگر مطالعے کا مقصد ہی معلوم نہ ہو، تو انسان مطالعہ سے اکتاہٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔

اس لیے بلا کسی طول کے یاد رکھیں کہ کتب عامہ کی پہلی قسم کو میں نے کتب تواریخ کے لیے مختص کیا۔

*کتب تواریخ کیا ہیں؟*

ایک تو عام تاریخ کی کتابیں ہوتی ہیں جن میں بادشاہ، سلاطین، حادثات و واقعات کا ہی ذکر ہوتا ہے، ان میں راویان حدیث کی سوانح حیات شاذ و نادر ہوتی ہیں۔ معلوم ہوا کہ ان کتابوں سے ہمیں خاص مدد نہیں ملنے والی ہے۔ جیسے تاریخ طبری وغیرہ۔

[emoji1630]ابھی میں ہمارے مقصد کی ۶ کتابوں کے ناموں کو ذکر کرتا ہوں۔

[⑴ ان ناموں کو یاد کریں، ⑵ نیٹ سے ان کتابوں کو ڈاؤنلوڈ کریں اور ⑶ ان کے مقدمے کو کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں۔]

[emoji419]تاریخ کی کچھ کتابیں تو ایسی ہوتی ہیں جن میں فقط راویانِ حدیث ذکر کئے جاتے ہیں اور وہ کتابیں قصے کہانی، واقعات و حادثات سے خالی ہوتی ہیں۔

*مثلا* : ۔
[emoji426]۱ التاريخ الكبير للبخاري

[emoji430]٢-تاريخ بن معين {اس کی کئی روایات ہیں، مشہور روایات دوری اور دارمی وغیرہ سے مروی ہیں۔}

[emoji426]۳-التاريخ الأوسط للبخاری

[emoji425]۴۔تاریخ الثقات للعجلی

[ آخر الذکر کتاب(امام عجلی کی)، فن جرح و تعدیل کی *کتب خاصہ* میں سے ہے، کیوں کہ اس میں کسی خاص وصف سے متصف راویان کا تذکرہ ہوتا ہے۔ اسے بطور فائدہ کے یہاں کتب التاریخ میں نقل کر دیا گیا ہے۔]

[emoji420]تاریخ کے نام سے کچھ اور بھی کتابیں ہیں۔ جن میں واقعات، تاریخی حقائق کے ساتھ ساتھ راویان کی سوانح حیات کے تذکرے کو بڑی جگہ ملتی ہے اور ان کتابوں میں تراجم یا رواۃ کی سوانح حیات کو ذکر کرنے کا خوب اہتمام کیا جاتا ہے۔

*مثلا* : ۔
[emoji426]۵۔ ابن کثیر کی البدایۃ و النہایۃ
[emoji430]۶۔امام ذہبی کی تاریخ الاسلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[emoji421]محمد عبد الرحمن اڑیشوی

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top