• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقامت الصلاۃ مستحب ہے یا واجب؟

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
فتاوى عبر الأثير مفرغة 3

#فتاوى_عبر_الأثير (( 999 ))


- السؤال:- إقامة الصلاة هل هي سنة أم واجب؟
سوال:- اقامت الصلاۃ مستحب ہے یا واجب؟

- الجواب:- إقامة الصلاة كالآذان فرض كفاية على جماعة الرجال دون النساء حضرا وسفرا في المساجد الراتبة وفي الأمصار وفي محل ولو لم يكن مسجدا, إن لم يكن غيرهم في ذلك المكان, وسنة مؤكدة في الحضر والسفر للمنفرد.


- قال الإمام أبن مفلح -رحمه الله- [حكم الآذان والإقامة وهما فرض على الكفاية على المذهب لقول رسول الله -صلى الله عليه وسلم- (إذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم وليأمكم أكبركم) متفق عليه, والأمر يقتضي الوجوب], وعن أبي الدرداء أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال (ما من ثلاثة لا يؤذنون ولا تقام فيهم الصلاة إلا أستحوذ عليهم الشيطان) رواه أحمد والطبراني, ولانهما من شعائر الإسلام الظاهرة فكان واجب كالجهاد فعلى هذا تجب على جماعة الرجال... والله أعلم

جواب:- آذان کی طرح اقامت الصلاۃ مردوں کی جماعت پر فرض کفایہ ہے نا کہ عورتوں پر، سفر میں بھی اور حضر میں بھی، جامع مسجدوں میں بھی اور شہروں میں بھی اور اس جگہ میں بھی جو اگرچہ مسجد تو نا ہوں لیکن وہاں باجماعت نماز کا اہتمام کیا جاتا ہو یا ہوتا ہو اگرچہ ان جگہوں میں ان کے علاوہ کوئی نا ہو۔

اور اکیلے آدمی کے لیے سفر و حضر میں سنت مؤکدہ ہے۔

امام ابن مفلح -رحمہ اللہ- فرماتے ہیں:[آذان اور اقامت دونوں حکم میں فرض کفائی ہیں رسول اللہ ﷺ کے فرمان: "إذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم وليأمكم أكبركم." متفق عليه) کی وجہ سے۔ یہاں نبی ﷺ کا امر اور حکم وجوب کا تقاضا کر رہا ہے۔]

ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا:(ما من ثلاثة لا يؤذنون ولا تقام فيهم الصلاة إلا أستحوذ عليهم الشيطان)رواه أحمد والطبراني.
"تین آدمی جب ایک جگہ موجود ہوں اور وہ نماز کے لیے آذان اور اقامت نا کہیں اور جماعت قائم نا کریں تو شیطان ان کو گھیر لیتا ہے/شیطان ان پر مسلط ہو جاتا ہے۔"

اور اس لیے بھی کہ یہ نمایاں شعائر اسلام میں سے ہیں۔ لہذا مردوں پر جہاد کی طرح یہ بھی واجب ہیں۔

واللہ اعلم۔
 
Top