• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ حافظ کہنا

شمولیت
جولائی 30، 2020
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
33
جس طرح سے کسی مجلس یا گھر میں آنے والے شخص کے لیے حکمِ مسنون یہ ہے کہ وہ ’’السلام علیکم‘‘ کہے، اسی طرح رخصت ہوتے وقت بھی ’’السلام علیکم‘‘ کہنا مسنون ہے، پس جانے والے شخص کو بھی ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ کہنے کی عادت ڈالنی چاہیے، ’’السلام علیکم‘‘ کے الفاظ چھوڑ کر اس کے ہم معنی الفاظ یا ’’اللہ حافظ‘‘ یا ’’خدا حافظ‘‘ یا ’’فی امان اللہ‘‘ وغیرہ الفاظ کہنا اگرچہ فی نفسہ جائز ہے، تاہم اس سے سنت ترک کرنا لازم آئے گا، اس لیے مسلمانوں کو ملاقات کرتے وقت اور رخصت ہونے کے وقت سلام کی سنت پر عمل کرنا چاہیے۔

اسلام نے ملاقات کے وقت ہمیں وہ کلمات سکھائے ہیں جن سے بہتر کوئی دعا نہیں ہوسکتی، یہ سلام انبیاءِ کرام علیہم السلام کا بھی سلام رہاہے، اور اہلِ جنت کا بھی سلام ہوگا، ان کلمات کی ادائیگی میں ثواب بھی ہے اور دین و دنیا کی برکات اور خیر بھی ہے۔واللہ اعلم بالصواب
 
Top