• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نزدیک 3 بڑے گناہ !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11041729_767388823329389_995935243583022837_n.jpg

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اپنی ضرورت پوری کر لینے کے بعد اسے طلاق دے دے اوراس کا مہر کھا جائے، دوسرا وہ آدمی جس نے کسی کو مزدوری پر رکھا اور پھر اس کی مزدوری کھا گیا ، تیسرا وہ شخص جو بلاوجہ کسی جانور کو قتل کرتا ہے

-----------------------------------------------------------
(السلسلة الصحيحة : 999 ، ، صحيح الجامع : 1567)
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اس قول کی سمجھ نہیں آئی ؟؟ -

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اپنی ضرورت پوری کر لینے کے بعد اسے طلاق دے دے اوراس کا مہر کھا جائے، دوسرا وہ آدمی جس نے کسی کو مزدوری پر رکھا اور پھر اس کی مزدوری کھا گیا ، تیسرا وہ شخص جو بلاوجہ کسی جانور کو قتل کرتا ہے-

قرآنی نص اور دیگر احادیث نبویہ سے تو ثابت ہے کہ : "الله کی ذات و صفات میں کسی کو شریک ٹہرانا " سب سے بڑا گناہ ہے -
 
وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75

----------
آپ کا سوال یا اعتراض میری بھی سمجھ میں نہیں آیا
خالق کے نزدیک مخلوق کا سب سے بڑا گناہ۔۔۔۔۔۔۔ میں شرک والی کیا بات ہے؟
 
وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
اوہ اچھا اب سمجھا
محترم قابل معافی اور ناقابل معافی گناہ کی تفریق بھی تو رکھئے
دوسرا سب سے بڑا گناہ اس گناہ کی فیلڈ کے لحاظ سے بھی بولا جاتا ہے
جیسے زوجین کے حقوق میں سب سے بڑا گناہ فلان ہے اور ہمسائے کے حقوق میں سب سے بڑا گناہ فلاں ہے ، جانوروں کے حقوق میں سے سب سے بڑا گناہ فلاں ہے ، والدین کے حقوق میں سے سب سے بڑا گناہ فلاں ہے
یعنی کہا جائے اگر کہ یہ سب سے بڑا گناہ ، ، تو ایسا کہنا پہلے کسی بیان کئے گئے سب سے بڑے گناہ کو کینسل یا منسوخ نہیں کرتا
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محترم عامر بھائی !۔۔۔۔ایسا ادھورا عنوان نہ لکھیں۔کیونکہ عنوان کی رو سے یہ بات اللہ پر الزام جیسی ہے، اور قرآ ن مجید میں اس پر وعید ہے۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اس قول کی سمجھ نہیں آئی ؟؟ -

قرآنی نص اور دیگر احادیث نبویہ سے تو ثابت ہے کہ : "الله کی ذات و صفات میں کسی کو شریک ٹہرانا " سب سے بڑا گناہ ہے -
پہلے مذکورہ بالا حدیث دیکھیں :
" إن أعظم الذنوب عند الله رجل تزوج امرأة فلما قضى حاجته منها طلقها وذهب
بمهرها ورجل استعمل رجلا فذهب بأجرته وآخر يقتل دابة عبثا ‘‘
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اپنی ضرورت پوری کر لینے کے بعد اسے طلاق دے دے اوراس کا مہر کھا جائے، دوسرا وہ آدمی جس نے کسی کو مزدوری پر رکھا اور پھر اس کی مزدوری کھا گیا ، تیسرا وہ شخص جو بلاوجہ کسی جانور کو قتل کرتا ہے-
اب آسان سی بات جس سے صرف نظر ہوگئی ::
کہ نکاح کرکے طلاق دے دے ،اور مہر کھا جائے
اب بات واضح ہے کہ طلاق اور حق مہر کی ادائیگی صرف مسلم ہی کرتا ہے ،کافر ومشرک نہیں۔۔جس کا صاف مطلب یہ کہ اس کا معنی ہے ۔۔۔کفر وشرک کے بعدحقوق العباد میں یہ کام بہت بڑا گناہ ہے ۔

اور یہ حدیث ان سیکولر لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو سمجھتے ہیں کہ اسلام میں عورت کے حقوق کا تحفظ نہیں ۔
إن أعظم الذنوب عند الله رجل تزوج امرأة فلما قضى حاجته منها طلقها وذهب.jpg
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
محترم عامر بھائی !۔۔۔۔ایسا ادھورا عنوان نہ لکھیں۔کیونکہ عنوان کی رو سے یہ بات اللہ پر الزام جیسی ہے، اور قرآ ن مجید میں اس پر وعید ہے۔
جزاک اللہ سسٹر

اللہ سبحان و تعالیٰ کے نزدیک 3 بڑے گناہ !!!

@خضر حیات بھائی اس پوسٹ کا یہ موضوع کر دے - اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
پہلے مذکورہ بالا حدیث دیکھیں :
" إن أعظم الذنوب عند الله رجل تزوج امرأة فلما قضى حاجته منها طلقها وذهب
بمهرها ورجل استعمل رجلا فذهب بأجرته وآخر يقتل دابة عبثا ‘‘
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اپنی ضرورت پوری کر لینے کے بعد اسے طلاق دے دے اوراس کا مہر کھا جائے، دوسرا وہ آدمی جس نے کسی کو مزدوری پر رکھا اور پھر اس کی مزدوری کھا گیا ، تیسرا وہ شخص جو بلاوجہ کسی جانور کو قتل کرتا ہے-
اب آسان سی بات جس سے صرف نظر ہوگئی ::
کہ نکاح کرکے طلاق دے دے ،اور مہر کھا جائے
اب بات واضح ہے کہ طلاق اور حق مہر کی ادائیگی صرف مسلم ہی کرتا ہے ،کافر ومشرک نہیں۔۔جس کا صاف مطلب یہ کہ اس کا معنی ہے ۔۔۔کفر وشرک کے بعدحقوق العباد میں یہ کام بہت بڑا گناہ ہے ۔

اور یہ حدیث ان سیکولر لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو سمجھتے ہیں کہ اسلام میں عورت کے حقوق کا تحفظ نہیں ۔
11577 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
شکریہ -

إن أعظم الذنوب عند الله -

اس کا ترجمہ کیا ہونا چاہیے؟؟؟-

١- بے شک سب سے بڑا گناہ الله کے نزدیک ؟؟؟

٢-بے شک الله کے نزدیک بڑے گناہوں میں سے ایک بڑا گناہ ؟؟؟

میرا خیال ہے دوسرا ترجمہ زیادہ موزوں ہے حدیث کے متن کے تناظر میں- کیوں کہ "الله کے نزدیک سب سے بڑا گناہ" سے ذہن میں "شرک" ہی آتا ہے- جب کہ مذکورہ حدیث میں سب سے بڑے گناہ کے الفاظ سے "حقوق العباد" کو خاص نہیں کیا گیا - (واللہ اعلم)-

نوٹ : یہ میری ذاتی راے ہے - اس متفق ہونا ضروری نہیں -
 
Top