• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ پر مضبوط توکل ہی ایمان والوں کی پکی نشانی ہے،،،

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12109087_1206949659319522_4488860564789614879_n.jpg


اللہ پر مضبوط توکل ہی ایمان والوں کی پکی نشانی ہے،،، اللہ پر ایمان لانے کا مطلب ہی یہی ہے کہ:


٭٭٭ اگر اللہ کسی کو مصیبت میں ڈال دے تو اللہ کے سوا اسکو کوئی دور نہیں کر سکتا۔۔ اور جس کو خوشی دینا چاہے تو اسکو کوئی غم میں مبتلا نہیں کرسکتا۔

٭٭٭ اگر اللہ کسی کو گمراہ کردے تو اسکو ہرگز کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور جس کو ہدایت سے نواز دے اسکو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔۔

٭٭٭ اللہ جس کو عطا کرنا چاہے تو اللہ کی عطا کو کوئی روک نہیں سکتا اور اللہ جس سے روک لے اسے دینے والا کوئی نہیں۔۔

٭٭٭ وہی بیماروں کو شفاء دیتا ہے، وہی سب کو کھلاتا اور پلاتا ہے،اسی کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے۔۔ وہی ساری کائنات کی تدبیر کرتا ہے۔

آسمان ،زمین،سورج ،چاند، ستارے، نباتات ، حیوانات اور انسان اور ساری مخلوقات کا وہی تنہا خالق ہے ، کوئی چیز بھی اس سے چھپی نہیں، وہ سب کچھ جانتا ہے اسی کے پاس غیب کا علم ہے، اس نے کسی چیز کو عبث پیدا نہیں کیا، وہ اپنی مخلوقات سے الگ تھلگ آسمانوں پر اپنے عرش پر مستوٰی ہے اور اسکی کرسی نے آسمانوں اور زمینوں کو گھیر رکھا ہے۔۔ اسکی صفات کا کوئی شمار نہیں اور اگر روئے زمین کے سارے کے سارے سمندر سیاہی بن جائیں اور سارے درخت قلمیں ،تو بھی رب کی صفات کا احاطہ نہیں کرسکتے۔۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
17634513_1304364009658456_6716582806127197729_n.png

جس کیلئے اللہ کافی ہوا وہ اللہ پرہی توکل کرے گا !


اللہ پر توکل کرکے انسان اپنی مشکل ایک بہترین کارساز اور کامل صفات والے رب کے حوالے کرتا ہے۔
توکل کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے۔
جب اللہ محبت کرے گا تو ساری مخلوق محبت کرے گی۔ ‏‏
 
شمولیت
مارچ 16، 2017
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
٭٭٭ اگر اللہ کسی کو گمراہ کردے تو اسکو ہرگز کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور جس کو ہدایت سے نواز دے اسکو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔۔
محترم یہ فقرہ کچھ کھٹک رہا ہے اس بات کو احسن انداز میں لکھ دیا جائے تو مناسب ہوگا۔
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ [٧:١٨٦]
جس کو اللہ تعالیٰ گمراه کر دے اس کو کوئی راه پر نہیں لا سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ [٧:١٨٦]
جس کو اللہ تعالیٰ گمراه کر دے اس کو کوئی راه پر نہیں لا سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے
================
صحيح مسلم حديث نمبر 2008
«إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ
مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلاَ مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلاَ هَادِىَ لَهُ
وَأَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ»
یعنی سب خوبیاں اللہ میں ہیں، میں اس کی خوبیاں بیان کرتا ہوں اور اس سے مدد چاہتا ہوں جس کو اللہ راہ بتائے اسے کون بہکائے اور جسے وہ بہکائے اسے کون راہ بتائے
 
Top