• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امت محمدیہ شرک میں ضرور گرفتار ہوگی

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
امت محمدیہ شرک میں ضرور گرفتار ہوگی

بسم اللہ الرحمن الرحیم


آج امت کا ایک طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ امت محمدیہ میں شرک آہی نہیں سکتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج امت مسلمہ کی کثیر تعداد شرک جیسی ضلالت وگمراہی کے قعرمزلت میں گر چکی ہے۔ زیادہ لوگ کلمہ توحید پڑھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ شرک میں مبتلا ہیں اور بہت کم لوگ ہیں جو توحید کے صحیح علم وفہم اور تقاضوں کو جانتے ہیں۔

ارشاد باری تعالٰی ہے:

وما یومن اکثرھم بااللّٰہ الا وھم مشرکون [یوسف: ١٠٦]
اور ان کے اکثر اللہ تعالی پر (اس طرح) ایمان لاتے ہیں کہ وہ مشرک ہی ہوتے ہیں۔


اگر یہ امت شرک میں گرفتار نہ ہو سکتی تو اللہ تعالی کو کیا ضرورت تھی کہ وہ شرک اور توحید میں فرق کیلئے قرآن نازل فرماتا۔ یقیناً یہ امت شرک جیسے قبیح گناہ میں ضرور گرفتار ہوگی جیسا کہ اہل کتاب ہوئے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:

تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی ہر بات میں پیروی کرو گے اگر وہ گوہ کی بل میں داخل ہوئے تو تم بھی اس میں داخل ہوگئے۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا (پہلے لوگوں سے مراد) یہود ونصاریٰ ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اگر وہ مراد نہیں تو اور کون ہے۔ [صحیح بخاری: ۷۳۲۰]

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:

ولا تقوم الساعۃ حتی یلحق من امتی بالمشرکین وحتی تعبدفئام من امتی الاوثان.

اور قیامت قائم نہیں ہوگی، یہاں تک کہ میری امت کا ایک قبیلہ مشرکوں سے مل جائے گا اور میری امت کے بہت سے لوگ بت پرستی شروع کر دیں گے۔
 
Top