• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء کا جو سردار ہے۔ ابوالبیان رفعت سلفی ممبئی

شمولیت
جون 25، 2014
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
59
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
وہ نبی رحمت دو جہاں انبیاء کاجو سردار
ہے وہی ہادی انس وجاں انبیاء کا جو سردار ہے

دوست و دشمن کا غمخوار تھا خلق حسنہ کی تلوار تھا
دو جہاں کا بھی سردار ہے انبیاء کا جو سردار ہے

اس کا دشمن جو تیار تھا ہاتھ میں جس کے ہتھیار تھا
اس پہ رحمت کی بوچھار ہے انبیاء کا جو سردار ہے

جس نے عالم کو روشن کیا ایسا نور ہدی ہے دیا
روشنی کا وہ مینار ہے انبیاء کا جو سردار ہے

ظلمتوں سے نکالا ہمیں سیدھا رستہ دکھایا ہمیں
حوض کوثر کا حقدار ہے انبیاء کا جوسردار ہے

کتنا سیدھا رحمدل تھا وہ سارے انساں پہ تھا مہربان
بیکسوں کا مددگار ہے انبیاء کا جو سردار ہے

وہ بھی دانا تھا وہ بھی حکیم وہ بھی عالم تھا وہ بھی طبیب
علم کا بحر ذخار ہے۔ انبیاء۔ کا۔ جو سردار۔ ہے

رب عالم کا پیارا تھا وہ اور عقبی کا شیدا بھی تھا
حب دنیا سے بیزار ہے۔ انبیاء کا جو سردار ہے

تم اے رفعت اب اتنا سنو اس کی سنت پہ چلتے رہو
اس کا ہر قول شہکار ہے۔ انبیاء کا جو سردار ہے
 
Top