• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اوبامہ کے دورے، مودی کی چائے اور سعودی شاہ کی نماز

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
تحریر: جناب پروفیسر محمد عاصم حفیظ

سعودی عرب کے شاہی محل میں امریکی صدر اوبامہ کی استقبالیہ تقریب کے دوران عین اس وقت اذان کی آواز سنائی دینے لگی جب وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اعلی سعودی حکام سے مل رہے تھے ۔ آذان کی آواز آتے ہی شاہ سلمان اور وہاں موجود تمام سعودی حکام نماز کے لئے روانہ ہو گئے۔ سعودی شاہ سلمان اس قدر لاپرواہی سے امریکی صدر اور ان کے وفد کو اکیلا چھوڑ کر چلے گئے کہ جیسے ان کو ذرہ برابر بھی پروا نہ ہو کہ ان کا مہمان کون ہے۔ ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جانیوالی ویڈیو میں واضح طور پریہ دیکھا جا سکتاہے کہ اس دوران امریکی صدر اوبامہ ، اہلیہ مشعل اوبامہ اور چند امریکی اہلکار حیران و پریشان کھڑے کے کھڑے رہ گئے۔ پورے ہال میں صرف اوبامہ اور امریکی اہلکار ہی
موجود تھے جو سعودی میزبانوں کے آنے تک آپس میں گفتگو کرتے اور انتظار کرتے نظر آئے۔

سپر پاور کے صدر کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہونے چلے جانا ایک منفرد واقعہ ہے جس سے سعودی شاہ سلمان کی شخصیت کا ایک منفرد پہلو سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر تو بڑی بات چھوٹے درجے کے عہدیداروں کو بھی دنیا بھر میں دئیے جانیوالے پروٹوکول کے تناظر میں یہ شائد عجیب و غریب واقعہ ہے۔ ہمارے ہاں تو ایسے واقعات کا تذکرہ بھی نہیں کرنا چاہیے کیونکہ چشم فلک نے ایسے نظارے بھی دیکھے ہیں کہ جب سپر پاور کے صرف دست راست برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر کی آمد کے موقعے پر فیصل مسجد میں اذان تک نہیں ہونے دی گئی تھی۔ خیر اس کو چھوڑیں۔ امریکی صدر اوبامہ بھارت کا دورہ مختصر کرکے سعودی عرب کے نئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملنے پہنچے تھے۔عالمی میڈیا کی جانب سے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم ترین قرار دیا جا رہا تھا اور تبصرہ نگاروں کا خیال تھا کہ نئے سعودی شاہ امریکی صدر کے ممنون نظرآئیں گے کہ ان سے شاہ عبداللہ کی تعزیت کرنے اور حکمرانی سنبھالنے پرمبارکباد دینے خود اوبامہ ریاض پہنچیں گے۔

مکمل مضمون
http://www.ahlehadith.org/moodi-ki-chay-aur-saudi-shah-ki-namaz
 
Top