• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک دن پرائیویٹ مسلمان کے ساتھ

شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
ایک دن پرائیویٹ مسلمان کے ساتھ
--------------- -------------- - ---------
جی جناب کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کون سا کلمہ پڑھ کر پرائیویٹ مسلمان بنے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہا کلمہ ؟ یہ کلمہ شلمہ کچھ نہیں ہوتا ، یہ تو مولویوں کی ایجاد ہے ، قرآن میں کہا لکھا ہوا ہے یہ کلمہ ؟ بس جو انسان Laws of Nature کو مانتا ہے وہ مسلمان ہے ۔۔
اوہ سوری جناب ، اچھا چلیں یہ بتائیں کہ آپ نمازیں کتنی پڑھتے ہیں؟
ــــــــ نماز ؟ کون سی نماز ؟ نماز تو مجوسی لفظ ہے ، قرآن نے صلوۃ قائم کرنے کو کہا ہے نماز پڑھنے کو نہیں ، میں کیوں نماز پڑھوں؟
اچھا تو آپ صلوۃ کیسے قائم کرتے ہیں؟
ــــــــ کیا کہا؟ میں صلوۃ کیوں قائم کرو؟صلوۃ قائم کرنا تو قرآنی حکومت کا کام ہے میرا تھوڑی ہے ۔
او سوری جناب ، اچھا یہ بتائیں کہ آپ کتنے روزے رکھتے ہیں؟
ــــــــ روزہ ؟ کس چیز کا روزہ؟ میں کیا پاگل ہوں جو بھوک ہڑتال کروں فضول کی؟
لیکن جناب قرآن میں تو روزے فرض قرار دیے گئےہیں ؟
ــــــــ کہاں فرض قرار دیے ہیں ؟ مجھے دکھائیں ذرا، قرآن نے تو صوم فرض قرار دیے ہیں ، صوم جہاد کی ٹریننگ کا نام ہے ، یہاں کون سا جہاد ہورہا ہے جس کیمیں ٹریننگ کرو؟
اچھا جناب ، یہ بتائیں کہ آپ زکوۃ کس حساب سے نکالتے ہیں؟
ـــــــــ زکواۃ ؟ یہ ڈھائی فیصد خیرات تو مولوی کی ایجاد ہے ؟ قرآن تو کہتے ہے کہ ساری فالتو دولت دے دو ۔
ارے جناب یہ تو بہت اچھ بات ہے کہ آپ اپنی ساری فالتو دولت خیرات کردیتے ہیں۔
ـــــــــ کیا کہا؟ میں کیوں خیرات کروں فالتودولت؟ فالتو دولت تو صرف قرآنی حکومت لے سکتے ہے ۔ جب قرآن حکومت قائم ہوگی تو اسے دوں گا میں فالتو دولت۔
واہ جناب کیا کہنے ، آپ کی تو پانچوں گھی میں ہیں اور سر کڑاہی میں ہے ، واقعی پرائیویٹ مسلمان ہونے میں بہت فائدہ ہے ۔ اچھا جناب یہ بتائیں کہ کیا آپ نے حج کرلیا؟
ــــــــــ حج ، کون سا حج؟ حج تو قرآنی مسلمان حکمرانوں کی سالانہ کانفرس کا نام ہے ، مولوی نے اسے یاترہ بنا دیا ہے ، اب میں کون سا حکمران ہوں جو حج پہ جاؤں؟
اوہ اچھا جناب ، تو قرآنی حکومت کے قیام کے لیے کیا کیا آپ نے اب تک؟
ــــــــــ واہ یہ خوب رہی ، آپ لوگ مزے کریں اور میں بیچارہ قرآنی حکومت کے لیے خوار ہوتا رہوں۔ یہ بھی کوئی بات ہے ۔
اچھا جناب ، جہاد کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟
ــــــــ مولوی نے جہاد کا مطلب لڑائی جھگڑا بنا دیا ہے ، جہاد کا مطلب تو جدو جہد ہے ، جیسے میں جدو جہد کرتا ہوں اپنی جاب پہ، اور اپنے پارٹ ٹائم بزنس پہ ۔
اوہ واقعی جناب میرا تو اب پکا ارادہ ہوگیا ہے کہ میں بھی پرائیویٹ مسلمان بن جاؤں۔ اچھا یہ بتائیں کہ آپ روزانہ کتنا قرآن پڑھتے ہیں؟
ـــــــ ارے آپ نے کیا مجھے مولوی سمجھ لیا ہے کہ میں قرآن پڑھتا رہوں، میرے پاس ایک ترجمہ پڑا ہوا ہے ، اسے دیکھ لیتا ہوں اور اس مصروف زندگی میں کیا کروں میں؟
اچھا جناب ، عوام کے لیے کوئی پیغام؟
ــــــــ عوام کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ مان جائیں کہ آپ سب مجوسی ہیں ، آپ نے اسلام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، اصلی مسلمان تو میں ہوں ، میری سب کو دعوت ہے کہ آئیے سب پرائیویٹ مسلمان بن جائیں ۔

http://www.islamicmsg.org/index.php/16-mazameen/309-ik-din-pvt-muslim-k-sath
 
Top