• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک عاجزانہ رائے

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
آپ اپنا موبائل، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر وغیرہ کھول کر بیٹھنے سے پہلے ذرا سوچئے۔ آپ کا نیٹ کھول کر دیر تک بیٹھے رہنا آخر کس مقصد کی خاطر ہے؟

کیونکہ کچھ اللہ کے بندے ایسے ہوتے ہیں جن کا بیٹھنا بھی عبادت ہوتا ہے۔ وہ کیسے ؟ بہت آسان سی چیز ہے بس اللہ تعالی جس کو توفیق بخش دے) وہ یہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے نیت کرنا۔ جیسے نیٹ پر بیٹھنے سے پہلے آپ کی نیت ہو دین کی دعوت دینا ... علم کی نشرواشاعت کرنا ... کوئی اچھی بات بتانا ... کسی مسلمان بھائی کے لئے دعا کرنا .... کسی پریشان حال کی مدد کرنا...... کسی سائل کا جواب دینا ..... کسی عالم کی عزت و آبرو کا دفاع کرنا .... نفع بخش علم سیکھنا .... یا جائز تفریح طبع وغیرہ وغیرہ ۔
کسی بھی عمل کو انجام دینے سے پہلے آپ ضرور اپنی نیت کو ٹٹولیں اور اسے سامنے رکھیں تاکہ اسی کے مطابق آپ کو اللہ کی طرف سے اجر و ثواب ملے۔

اللهم ارزقنا حسن النية وصلاحها .......
 
Top