• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک مشورہ

شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
السلام علیکم:
اس فورم کی قابل عزت انتظامیا کو ایک مشورہ دے رہا ہوں کہ اکثر غیرمتعلق موضوع ہونے کی وجہ سے کسی تھریڈ سے کچھ پوسٹس لے کر نیا موضوع شروع کیا جاتا ہے تو اس کا عنوان اس میمبر سے پوچھ کر مشورے سے رکھا جائے جس کے نام سے تھریڈ شروع کی جا رہی ہے اور اگر کسی ناگزیر وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو تھریڈ کہ اوپر یہ بھی نوٹ ضرور لگایا جائے کہ اس تھریڈ کا عنوان بھی انتظامیا نے اپنی طرف سے رکھا ہے اس سے بعد میں کسی میمبر کو اعتراض کرنے کا موقع نہیں ملے گا جیسا کہ مسلم صاحب نے ہابیل بھائی کو جواب میں کہا ہے. امید ہے انتظامیا اس پہ عمل کرے گی.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم منیر بھائی،
جب انتظامیہ اس قسم کا کوئی ایکشن لیتی ہے تو ممبر سے پوچھنا تو ممکن نہیں ہوتا۔ البتہ ہماری طرف سے نئے دھاگے کی پہلی پوسٹ میں ایک وضاحت آ جاتی ہے کہ یہ تھریڈ فلاں دھاگے میں غیر متعلقہ بحث شروع ہو جانے کی وجہ سے منتقل کیا گیا ہے۔ البتہ کبھی عجلت میں ایسا پیغام لگانے سے صرف نظر ہو جاتا ہے۔ آپ کی بات درست ہے، ان شاءاللہ ہم کوشش کریں گے کہ یوزرز کو دھاگے کی پہلی پوسٹ سے فوری معلوم ہو سکے کہ یہ پوسٹ کسی ممبر نے نہیں کی ہے بلکہ انتظامیہ نے منتقل کیا ہے۔

والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
منیر صاحب نے صحیح کہا ہے۔ایک اور فورم پر میری پوسٹ کو لے کر انتظامیہ نے اپنی طرف سے عنوان رکھ کر تھریڈ شروع کر دیا۔تو ایک بحث شروع ہو گئی اور ایک صاحب نے تو مجھ پر منافقت کا الزام لگا دیا جب میں نے حقیقت بتائی تو خود بھی شرمندہ ہوا اور انتظامیہ کے ساتھ بھی احتجاج کیا۔میں نے نہیں چاہتا کہ محدث فورم کے پر اس قسم کی کوئی بدگمانی دیکھنے میں آئے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم
منیر صاحب نے صحیح کہا ہے۔ایک اور فورم پر میری پوسٹ کو لے کر انتظامیہ نے اپنی طرف سے عنوان رکھ کر تھریڈ شروع کر دیا۔تو ایک بحث شروع ہو گئی اور ایک صاحب نے تو مجھ پر منافقت کا الزام لگا دیا جب میں نے حقیقت بتائی تو خود بھی شرمندہ ہوا اور انتظامیہ کے ساتھ بھی احتجاج کیا۔میں نے نہیں چاہتا کہ محدث فورم کے پر اس قسم کی کوئی بدگمانی دیکھنے میں آئے۔
وعلیکم السلام،
جی بھائی اس مسئلے کی اہمیت بالکل اپنی جگہ پر ہے اور ہم بھی اس کو اسی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ امید ہے کہ انتظامیہ میں شامل دیگر ذمہ داران تک بھی یہ بات اس تھریڈ کے توسط سے پہنچ گئی ہوگی اور آئندہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
 
Top