• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برصغیر ہند و پاک میں تبع تابعین کی آمد

شمولیت
فروری 14، 2018
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
52
برصغیر ہند و پاک میں تبع تابعین کی آمد
از :محمد صادق جمیل تیمی

93ھ میں مسلمانوں نے سندھ پر حملہ کیا اور اس کو فتح کیا اور تیسری صدی ہجری تک سندھ پر مسلمانوں کا قبضہ رہا -159ھ میں خلیفہ مہدی کے حکم سے جو فوج ہندوستان کی طرف روانہ ہوئی ان میں حضرت ربیع بن السعدی البصری م 160ھ بھی شامل تھے -اور یہ تابعی تھے -اور ان کو یہ شرف حاصل تھا کہ انہوں نے احادیث کے منتشر اوراق کو جمع کیا تھا -مورخ ابن سعد نے لکھا ہے کہ ان کا انتقال 160ھ میں ہندوستان کے کسی جزیرہ میں ہوا تھا -(طبقات ابن سعد: ج7 ص32 )
سیدنا ربیع بن سعد کے علاوہ ایک تابعی جن کا نام حبان بن فضالہ تھا -انہوں نے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص انس رضی اللہ عنہ کے دیدار سے آنکھیں روشن کی تھیں انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے یہ فتوی دریافت کیا تھا کہ "والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کے لئے جا سکتا ہوں یا نہیں ؟-(علماء اہل حدیث خدمات : 38)
اب ان کے بارے حتمی طور پر یہ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ واپس گیے یا ہندوستان ہی میں رہ گئے -(میزان الاعتدال: ج1 ص208 )
تبع تابعین میں سیدنا اسرائیل بن موسی جو حضرت حسن بصری م 110ھ کے شاگرد تھے -تجارت کی غرض سے اکثر ہندوستان آتے رہتے تھے. ان کا لقب "نزیل ہند "تھا (علماء اہل حدیث کی خدمات: 38)
حافظ ابن حجر عسقلانی م852 لکھتے ہیں کہ "كان يسافر في الهند "(تہذیب التہذیب: ج1 ص361 )
 
Top