• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بغیر حساب جنت میں داخل ہونے والے ستر ہزار افراد ؟

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
عَنْ عَامِرِ بْنِ عُمَيْرٍ رضی اﷲ عنه قَالَ : لَبِثَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم ثَلَاثًا لَا يَخْرُجُ إِلَی صَلَاةٍ مَکْتُوْبَةٍ، فَقِيْلَ لَهُ فِي ذَالِکَ، فَقَالَ : إِنِّي وَجَدْتُ رَبِّي مَاجِدًا کَرِيْمًا، أَعْطَانِي مَعَ کُلِّ وَاحِدٍ مِنَ السَّبْعِيْنَ الْأَلْفِ الَّذِيْنَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، مَعَ کُّلِ وَاحِدٍ سَبْعِيْنَ أَلْفًا، فَقُلْتُ : إِنَّ اُمَّتِي لَا تَبْلُغُ أَوْ تُکْمِلُ هَذَا؟ فَقَالَ : أُکْمِلُهُمْ لَکَ مِنَ الْأَعْرَابِ.
رَوَاهُ الْمَقْدِسِيُّ وَابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ، إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
7 : أخرجه المقدسي في الأحاديث المختاره، 8 / 207، الرقم : 243، وابن عبد البر في الاستيعاب، 3 / 1195، الرقم : 1940، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 410.
’’حضرت عامر بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین دن تک فرض نمازوں کے لیے تشریف نہ لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں عرض کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں نے اپنے رب کو عظمت وبزرگی والا اور بہت کرم کرنے والا پایا، اس نے مجھے ہر ایک کے ساتھ ایسے ستر ہزار امتی عطا فرمائے ہیں جو بغير حساب جنت میں داخل ہوں گے، (یاد رکھو) ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار افراد ہوں گے۔ میں نے عرض کیا : میری امت اس عدد تک پہنچنے کی اہل نہیں ہو گی یا اس گنتی کی تکمیل نہیں کر سکے گی؟ اس نے فرمایا : میں تیری خاطر اس عدد کو گنواروں سے پورا کروں گا۔‘‘
اسے امام مقدسی اور ابنِ عبد البر نے روایت کیا ہے، اس کی اسناد حسن ہے۔

 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
کیا یہاں آپ اس حدیث میں کوئی سوالیہ پہلو سامنے لانا چاہتے ہیں ؟
 
Top