• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجوید کے بغیر قرآن پڑھنا اور پڑھانا

شمولیت
مارچ 17، 2015
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
36
سوال :
کیا تجوید کے بغیر قرآن پڑھنا اور پڑھانا ٹھیک ہے۔۔؟

جواب :
_تجوید کے بغیر قرآن پڑھنا_
اگر آدمی تجوید کا علم سیکھنے پر قادر ہے یعنی قرآن کے ماہر سے سیکھنے پر قدرت رکھتا ہے قاری سے پڑھنے پر قدرت رکھتا ہے
تو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ بغیر تجوید کے قرآن کی تلاوت کرے
بلکہ تجوید کا سیکھنا اس پر فرض و ضروری ہے جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے
ﻭَﺭَﺗِّﻞِ ﺍﻟْﻘُﺮْﺁﻥَ ﺗَﺮْﺗِﻴﻠًﺎ
‏[ ﺍﻟﻤﺰﻣﻞ : 4 ‏]
اس سلسلے میں عمر کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا جیسا کہ لوگ عذر پیش کرتے ہیں کہ میں تو عمر دراز ہو گیا ہوں بوڑھا ہو گیا ہوں وغیرہ وغیرہ
اس لیے کہ صحابہ کرام بوڑھے ہونے کے باوجود سیکھتے تھے جیسا کہ امام بخاری نے باب باندھا ہے
"وقد تعلم أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم في كبر سنهم"
یعنی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین عمر دراز ہونے کے باوجود علم حاصل کرتے تھے

لیکن اگر وہ تجوید کا علم سیکھنے پر قدرت نہیں رکھتا ہے
اور اس کے پاس یہ تمام وسائل مہیا نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے جانب سے حتی الامکان سیکھنے کی کوشش کرے امام حرم وغیرہم کی قرآت سنے
ایسی صورت میں اس کے لیے جائز ہے بغیر تجوید کے قرآن پڑھنا
جیسا کہ حدیث میں ہے
عن ﻋﺎﺋﺸﺔ ﺭﺿﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻨﻬﺎ ﺃﻥ ﺍﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻗﺎﻝ :
ﺍﻟﻤﺎﻫﺮ ﺑﺎﻟﻘﺮﺁﻥ ﻣﻊ ﺍﻟﺴﻔﺮﺓ ﺍﻟﻜﺮﺍﻡ ﺍﻟﺒﺮﺭﺓ، ﻭﺍﻟﺬﻱ ﻳﻘﺮﺃ ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ ﻭﻳﺘﺘﻌﺘﻊ ﻓﻴﻪ ﻭﻫﻮ ﻋﻠﻴﻪ ﺷﺎﻕ ﻟﻪ ﺃﺟﺮﺍﻥ . ﺭﻭﺍﻩ ﻣﺴﻠﻢ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ
"قرآن کا ماہر بزرگ نیک فرشتوں کے ساتھ ہوگا
اور وہ شخص جو قرآن کو پڑھتا اور اس کے پڑھنے میں اٹکتا ہے اور اس پر شاق گزرتا ہے
تو اس کے لیے دوہرا ثواب ہے"
رواہ مسلم

_تجوید کے بغیر قرآن پڑھانا_
تجوید کے عالم تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں تجوید کے بغیر قرآن پڑھانا جائز ہے
لیکن
اگر تجوید کے عالم تک رسائی ہو اور وہ راضی ہو پڑھانے پر
تو بغیر تجوید کے قرآن پڑھانا جائز نہیں ہے

واللہ اعلم بالصواب

-----:>>>فضیل احمد ظفر
 
Top