• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تزکیہ نفس اور تصوف

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
تزکیہ نفس اور تصوف

عبدالسلام بن محمدحفظہ اللہ​
عرض ناشر
الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین امابعد!
ارشاد باری تعالی ہے:
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا ﴿٩﴾ وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا ﴿١٠﴾
"جس نے اس نفس کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے اسے مٹی میں ملا دیا وہ ناکام اور نامراد ہوگیا۔"
اسلام کے خلاف ہونے والی خوفناک یلغاروں میں سے ایک انتہائی ہوشربا "تصوف" کی یلغار ہے۔ اسلام کا نام لے کر اسلام کا حلیہ بگاڑ دیا گیا۔ تزکیہ نفس کے لیے اللہ کی شریعت کو پش پردہ ڈال کر خود ساختہ طریقے اختیار کیے گئے۔ حقیقت میں تزکیہ نفس، دل کی صفائی اور قرب الہی کے نام پر ایک بالکل ہی نیا دین ایجاد کر لیا گیا۔
ہمارے ملک میں بے شمار گدی نشین اور بہت سے گروہ" دین تصوف" پھیلانے میں دن رات کوشاں ہیں۔
محترم حافظ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ تعالی نے "تزکیہ نفس اور تصوف " میں اسی مسئلہ پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ دلائل کے ساتھ اس بات کو واضح کیا ہے کہ "دین تصوف" کا اللہ کی شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔ بلکہ تصوف ہی وہ وبا ءہے کہ جس نے امت کے ہاتھوں سے شمشیر وسنان گرا کر اسے چلہ کشی، گوشہ نشینی اور رہبانیت کی مصیبتوں میں ڈال دیا ہے۔
کتاب کو خود بھی پڑھیے اور تصوف کے مرض میں مبتلا بھائیوں تک بھی پہنچائیے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی تھوڑی سی محنت سے کسی بھائی کی نجات کی شکل نکل آئے۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
طالب دعا​
سیف اللہ خالد​
مدیر "دارالاندلس"​

تزکیہ نفس کا مسنون طریقہ
تزکیہ نفس کے لیے فرائض کی پابندی اور کبائر سے اجتناب
فرائض کی پابندی
نوافل کا التزام
اللہ کا ذکر
ذکر الہی کا مسنون طریقہ
قرآن کریم کی چند خاص دعائیں
 
Top