• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا ناقابل برداشت ہے، امام کعبہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا ناقابل برداشت ہے، امام کعبہ​

[SUP] دی نیوز ٹرائب :Areeb Hasni Mar 15th, 2013[/SUP]

مکہ: امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السد یس نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا ناقابل برداشت ہے، دنیا بھر کے مسلمان اس کے خلاف آواز بلند کریں۔

مکہ مکرمہ سے جاری اپنے ایک بیان میں امام کعبہ نے بنگلا دیشی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ دلاور حسین سعیدی مسلمانوں کے محبوب اورمقبول رہنما ہیں‘ میں ان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔

امام کعبہ نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلا دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سعیدی کے خلاف جو ظلم، جبر اور ناانصافی ہو رہی ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔

امام کعبہ کے بقول علامہ دلاور سعیدی صرف بنگلہ دیش ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عالم دین اورمفسر قرآن ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ علامہ دلاور سعیدی کے حق میں آواز بلند کریں، بنگلہ دیشی ٹریبونل اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے ۔
 
Top