• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن موت اور عذاب قبر

ولید

رکن
شمولیت
جنوری 16، 2014
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
54
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ۔ (مسند احمد )
کیا یہ روایت صحیح ہے ؟ شعیب الارناؤط نے اسے ضعیف کہا ہے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
یہ روایت حسن ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے حسن کہا ہے دیکھیں:[تحقيق مشكاة المصابيح: 1/ 432]

سوال میں مسند احمد سے جو سند پیش کی گئی اس میں بقیہ مدلس تدلیس تسویہ کا عنعنہ ہے ۔جس پر مسند احمدکے محققین نے لمبی چوڑی بحث کی ہے لیکن یہ بحدث فضول ہے کیونکہ مسند احمد ہی کی دوسری سند میں بقیہ نے سند کے تمام طبقات میں سماع و تحدیث کی صراحت کردی ہے ۔چنانچہ:

امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِيُّ ، سَمِعْتُ أَبَا قَبِيلٍ الْمِصْرِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ.[مسند أحمد ط الميمنية: 2/ 220]

لہٰذا اس علت کی بنیاد بناکر اسے ضعیف قرار دینا درست نہیں ہے۔
اورمعاویہ بن سعید کو امام ابن حبان نے ثقہ کہا ہے لیکن قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ابن حبان ان کی کئی مروایات سے واقف ہیں لہٰذا یہ توثیق مجاہیل کی توثیق کے قبیل سے نہیں ہے لہٰذا ان کی توثیق معتبر ہے۔ نیز ان کی توثیق کے مزید اشارے بھی ہیں۔
 
Top