• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت وجہنم !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
14446065_1081280785273523_6824590692706741068_n.jpg


اہل جنت کی خوش عیشی کی ایک جھلک


----------------------------------------

جنتی لوگ جنت کی نعمتیں کھائیں گے ، پیئیں گے ، مگر نہ تھوکیں گے ، نہ پیشاب کریں گے اور نہ پاخانہ، نہ ہی ناک سنکیں گے، بس ایک ڈکار ہوگا اور پسینہ (کھایا پیا ہضم و ختم)، پسینہ کی خوشبو کستوری کی مانند ہوگی ، اور اِن جنتیوں کے اندر اللہ کی تسبیح وتحمیدکا ورد سانس کی طرح ڈال دیا جائے گا


(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

--------------------------------------------------------------------

(صحیح مسلم ، كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها : 2835 (6798) ، ،
صحيح الجامع : 8010 ، ، صحيح ابن حبان : 7435)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
14572283_1082038505197751_329921941398458693_n (1).jpg


جنتی بیویوں کے نغمے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ، جنتی لوگوں کی (جنتی) بیویاں ، اپنے خاوندوں کو ، بڑی اچھی اور عمدہ آواز میں نغمے سنائیں گی ، کہ کبھی بھی کسی نے ایسی چیز نہ سنی ہوگی ، ان نغموں کا ایک حصہ یہ ہے ، ، ہم بڑی اچھی عمدہ اور خیر والی عورتیں ہیں ، خوبصورت ہیں ، ہم عزت والی قوم کے لوگوں کی بیویاں ہیں ، جو ٹھنڈی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ، ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں ، ہم پر موت نہیں آئے گی ، ہم امن والی ہیں ، ہم پر کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے ، ہم یہیں ٹھہرنے والی ہیں ، ہم اسے چھوڑ کر کہیں بھی نہیں جائیں گی

---------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 4/392 ، ، صحيح الترغيب : 3749 ، ،
الزواجر : 2/261 ، ، المعجم الأوسط للطبراني : 5/149 ، ،
السلسلة الصحيحة : 7/8 ، ، صحيح الجامع : 1561 ، ،
البدور السافرة للسيوطي : 455 ، ، مجمع الزوائد : 10/422)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
14570236_1082031455198456_3201111336778227957_n.jpg



تین قسم کی آنکھیں

-----------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین لوگ ایسے ہیں جن کی آنکھیں جہنم کی آگ کو نہیں دیکھیں گی (یعنی وہ جہنم میں نہیں جائیں گے)
(1) وہ آنکھ جو اللہ کے راستہ میں چوکیداری کرتی ہے
(2) وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر و خوف سے رو پڑی
(3) وہ آنکھ جو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے رک گئی


-------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 4/191 ، ، 2/226 ، ، 3/86 ، ،
صحيح الترغيب : 3326 ، ، 1900 ، ،1231 (حسن لغيره) ، ،
المتجر الرابح : 313 ، ، مجمع الزوائد : 5/291 ، ، الزواجر : 2/4 ، ،
السلسلة الصحيحة : 2673)
‏‏‎
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
15193701_1131498633585071_1288048559222082814_n.jpg

یہ محل کسے ملے گا ؟؟


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں ایک محل ہے ، جس کا اندر (والاحصہ) باہر سے اور باہر (والاحصہ) اندر سے دکھائی دیتا ہے
أبو مالك الأشعري رضی اللہ عنہ نےدریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کس کو ملے گا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے لوگوں کے ساتھ اچھی بول چال رکھی ، اور کھانا کھلایا ، اور ، رات نماز میں گزاری جب کہ لوگ آرام کی نیند سو رہے ہوں


-----------------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 1/289 ، ، 3/366 ، ، 2/89 ، ، 4/375 ، ،
صحيح الترغيب : 617 ، ، 946 ، ، 3717 ، ،
مجمع الزوائد : 2/257 ، ، مسند أحمد : 10/111)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
15267739_1137899662944968_1085126833703412213_n.jpg


حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ


-----------------

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں قرآن کی تلاوت کی آواز سنائی دی ، میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟
مجھے بتایا گیا کہ یہ حارثہ بن نعمان (رضی اللہ عنہ) ہیں ، ، تمہارے نیک لوگ اِسی طرح کے ہوتے ہیں ، اِسی طرح کے ہوتے ہیں

------------------------------------------------------------------------

(تخريج مشكاة المصابيح : 4/412 ، ، 4854 (إسناده صحيح على شرط الشيخين) ، ،
السلسلة الصحيحة : 913 ، ، إتحاف الخيرة المهرة : 7/265 ، ، مجمع الزوائد : 9/316 ، ،
صحيح ابن حبان : 7014 ، ، الإصابة لابن حجر العسقلاني : 1/298 ، ،
در السحابة للشوكاني : 327 ، ، صحيح الجامع : 3371)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جنت الفردوس کے وارث بنیں :

____________________


16112677_810750749063188_6535590635648743124_o.jpg


قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لقد أنزل علي عشر آيات من أقامهن دخل الجنة ثم قرأ:{قد أفلح المؤمنون الذين هم في صلاتهم خاشعون} (الآیات )

المستدرک علی الصحیحین للحاکم: 3479 ، حديث صحيح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
18401986_1341188025976054_7387749243719709147_o.jpg


جہنم اور جنت میں ایک غوطہ !


عنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً، ثُمَّ يُقَالُ يَا ابْنَ آدَمَ: هَلْ رَأَيْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ نَعِيمٌ قَطُّ؟، فَيَقُولُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَبِّ، وَيُؤْتَى بِأَشَدِّ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيُصْبَغُ صَبْغَةً فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ يَا ابْنَ آدَمَ: هَلْ رَأَيْتَ بُؤْسًا قَطُّ؟ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ؟، فَيَقُولُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَبِّ مَا مَرَّ بِي بُؤْسٌ قَطُّ وَلَا رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ ".

حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے رسول الله ﷺ نے فرمایا:

قیامت کے روز ایسے شخص کو لایا جائے گا جس کا جہنم میں جانا طے ہوچکا ہوگا دنیا میں اس نے بڑی عیش وعشرت کی ہوگی اسے دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے پوچھا جائے گا: "اے ابن آدم ! کیا دنیا میں تم نے کوئی عیش و عشرت دیکھی، کبھی دنیا میں تمہارا نازونعم سے واسطہ پڑا ؟ " وہ کہے گا "اے میرے رب ! تیری قسم کبھی نہیں۔" پھر ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو جنتی ہوگا لیکن دنیا میں بڑی تکلیف کی زندگی بسر کی ہوگی اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے پوچھا جائے گا "اے ابن آدم! کبھی دنیا میں تو نے کوئی تکلیف دیکھی یا رنج وغم سے کبھی تمہارا واسطہ پڑا؟ "وہ کہے گا "اے میرے رب! تیری قسم کبھی نہیں، مجھے تو نہ کبھی رنج وغم سے واسطہ پڑا نہ کبھی کوئی دکھ یا تکلیف دیکھی۔"

(صحیح مسلم، كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ، حدیث: 7088)

الله ہم سب کو جہنم سے بچائے اور جنت کی نعمتوں سے نوازے۔ آمین یا رب
 
Top