• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈتا ہوں میں

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب ڈھونڈتا ہوں میں
کہاں گئی وہ نیند کی شراب ڈھونڈتا ہوں میں
مجھے نمک کی کان میں مٹھاس کی تلاش ہے
برہنگی کے شہر میں لباس کی تلاش ہے
وہ برف باریاں ہوئیں کہ پیاس خود ہی بجھ گئی
میں ساغروں کو کیا کروں کہ پیاس کی تلاش ہے
گرا ہوا ہے ابر، ماہتاب ڈھونڈتا ہوں میں

جو رک سکے تو روک دو یہ سیل رنگ و نور کا
میری نظر کو چاہیے وہی چراغ دور کا
کھٹک رہی ہے ہر کرن نظر میں خار کی طرح
چھپا دیا ہے تابشوں میں آئینہ شعور کا
نگاہِ شوق جل اٹھی، حجاب ڈھونڈتا ہوں میں
یہ دھوپ زرد زرد سی یہ چاندنی دھواں دھواں
یہ طلعتیں بجھی بجھی، یہ داغ داغ کہکشاں
یہ سرخ سرخ پھول ہیں کہ زخم ہیں بہار کے
یہ اوس کی پھوار ہے کہ رو رہا آسماں
دل ونظر کے موتیوں کی آب ڈھونڈتا ہوں میں

جو مرحلوں میں ساتھ تھے وہ منزلوں پہ چھٹ گئے
جو رات میں لٹے نہ تھے وہ دو پہر میں لٹ گئے
مگن تھا میں کہ پیار کے بہت سے گیت گاؤں گا
زبان گنگ ہوگئی گلے میں گیت گھٹ گئے
کٹی ہوئی ہیں انگلیاں، رباب ڈھونڈتا ہوں میں

یہ کتنے پھول ٹوٹ کر بکھر گئے یہ کیا ہوا
یہ کتنے پھول شاخچوں پہ مر گئے یہ کیا ہوا
بڑھی جو تیز روشنی چمک اٹھی روش روش
مگر لہو کے داغ بھی ابھر گئے یہ کیا ہوا
انہیں چھپاؤں کس طرح نقاب ڈھونڈتا ہوں میں
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اکثر لوگ دعاء مانگ رہے ہوتے ہیں کہ یا اللہ کشمیریوں کی مدد فرما، فلسطینیوں کی مدد فرما، شامیوں کی مدد فرما۔
یہ کہتے نہیں سنے گئے کہ یا اللہ ہمیں یا ہمارے حکام کو ہمت حوصلہ عطا فرما کہ مظلوموں کی مدد کر سکیں۔
بلکہ یہ دعاء کہ یا اللہ ہمیں ایسا بنا دے کہ دنیا میں کوئی کافر کسی مسلم کی طرف میلی آنکھ سے نا دیکھے۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمارا حال قوم موسیٰ جیسا ہو گیا ہو۔
قوم موسیٰ نے کہا تھا {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا ـــــ الآیۃ} [المائدة: 24]
 
Top