• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت علامہ محمد یوسف ضیاء رحمہ اللہ

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
دنیا میں جو بھی آیا ہے اس کا آنا اس کے جانے کی تمہید ہے۔ بعض لوگوں کے اُٹھ جانے کے بعد مرورِ ایام میں ان کی یادیں محو ہو جاتی ہیں لیکن بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی دینی وملی خدمات کے حوالہ سے ان کی یادیں بھلائی نہیں جاتیں‘ ان میں علامہ محمد یوسف ضیاء رحمۃ اللہ علیہ کا نام بھی شامل ہے۔
جب علامہ مرحوم جامعہ محمدیہ اہل حدیث گوجرانوالہ سے فارغ التحصیل ہوئے تو شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس شاگردِ رشید کو معروف قصبہ قلعہ دیدار سنگھ میں مسلک اہل حدیث کی دعوت وتبلیغ کے لیے منبر ومحراب سے وابستہ کر دیا۔ اس نوجوان نے شرک وبدعت کے اس گڑھ کو اپنی محنت شاقہ اور اللہ کے فضل وکرم سے توحید کا مرکز بنا دیا۔ اس وقت اس ٹاؤن میں اہل حدیث کی چند ایک مساجد تھیں آج بحمد اللہ چھبیس کے قریب مساجد ومدارس دینی وعلمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علامہ مرحوم نے ویران جگہ میں مرکزی جامع مسجد محمدی اہل حدیث ومدرسہ ضیاء العلوم وتہذیب البنات اہل حدیث قائم کر کے اسے توحید وسنت کا گلستاں بنا دیا۔ جہاں ہر سال اہل حدیث کانفرنس منعقد کرواتے تھے جس میں حضرت العلام حافظ محمد محدث گوندلوی‘ شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ‘ علامہ احسان الٰہی ظہیر‘ علامہ حبیب الرحمن یزدانی‘ مولانا محمد حسین شیخوپوری‘ حافظ عبدالقادر روپڑی اور حافظ عبدالحق صدیقی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین جیسے جید علماء کرام اور خطباء تشریف لاتے رہے۔ مرحوم خطابت وتدریس کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک تبلیغی دورے کرتے رہے۔ آپ اپنی جماعتی خدمات کی وجہ سے چھبیس سال تک مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ کے امیر رہے۔ آپ انٹرنیشنل اسلامک کونسل کے بھی چیئرمین تھے اور انہوں نے انگلستان‘ کویت‘ سعودی عرب‘ جاپان اور دیگر ممالک کے دورے کیے۔ حقیقی بات یہ ہے کہ آپ ممتاز عالم دین‘ مصنف‘ مناظر‘ مدرس اور دور اندیش سیاسی رہنما تھے۔ عمر نے وفا نہ کی اور آپ جوانی کے عالم میں رحلت فرما گئے۔ مرحوم کے صاحبزادے مولانا داود ضیاء ایم اے‘ ان کے منبر ومحراب کے وارث ہیں۔ انہوں نے اس مرکز کی رونق کو دوبالا کر رکھا ہے۔ عتیق یوسف ضیاء ممتاز صحافی اور ایڈیٹرز کونسل کے چیئرمین ہیں۔ طارق ضیاء آرمی میں میجر ہیں‘ باقی صاحبزادے بزنس کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ علامہ مرحوم کی دینی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرمائے۔ آمین!

مزید مضامین
http://www.ahlehadith.org/topic/mazameen
 
Top